غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششیں مثالی ہیں: یورپین کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
برسلز(ویب ڈیسک) یورپی یونین کمشنر میگنس برنر نے غیر قانونی تارکین کے یورپ جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی پر خراج تحسین کیا اور کہا غیر قانونی امیگریشن پر مشاورت کیلئے بہت جلد پاکستان کا دورہ کروں گا ۔
وفاقی وزیر داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرل محسن نقوی کی برسلز میں یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر سے ملاقات ہوئی جس دوران غیرقانونی امیگریشن،انسانی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا ۔
محسن نقوی نے کہا اسمگلرز،ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ ہر ملک کے لیے چیلنج ہے، چیلنج سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا رواں سال پاکستان میں سترہ سو ستر انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کئے،غیر قانونی امیگریشن کے خلاف زیرو ٹالرنس حکومتی مؤقف کا واضح ثبوت ہے۔
ملاقات میں معلومات کے تبادلے سمیت تمام ممکنہ تعاون بڑھانے سے بھی اتفاق کیا گیا۔فریقین نے مستقبل میں بھی مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قانونی امیگریشن
پڑھیں:
ترکیہ میں پاکستانی ہنرمندوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت
طاہر جمیل:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہنر، روزگار اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں ترکش کمپنی ساہفیر دانش مین لک کے نمائندگان نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وفد کی ملاقات ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ، عاطف جاوید اور جنید انجم سے ہوئی، جبکہ ترک کمپنی کے سی ای او سرکان یلدرم اور ایمرہ ایلگن نے بھی شرکت کی ,وفد کو ادارے کے مختلف شعبوں اور وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی
وفد نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے کردار کو پاکستان اورترکیہ تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیتے ہوئے سراہا،اس کے علاوہ وفد نے ٹیوٹا کے مرکزی دفتر کا بھی دورہ کیا اور چیئرمین بریگیڈیئر (ر) ساجد کھوکھر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شجاعت کاظمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ترکیہ میں پاکستانی افرادی قوت کی ڈیمانڈ اور قانونی بھرتی طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس سے مستقبل میں ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کے لیے باوقار اور قانونی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ای سی سی کا پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز اور او ایم سیز مارجنز میں 5 تا 10 فیصد اضافہ منظور
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بھی مزید مستحکم ہوگا۔