وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر سے اہم ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی آئی ہے جو حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات کا مظہر ہے۔ انہوں نے پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو مثالی قرار دیا اور جلد پاکستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔ وفاقی وزیر محسن نقوی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پاکستان میں 1,770 انسانی سمگلرز اور ان کے ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی امیگریشن کے خلاف حکومتِ پاکستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا واضح ثبوت ہے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مضبوط کیا جائے گا، دونوں جانب سے معلومات کے تبادلے سمیت ہر ممکن تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر انسانی سمگلنگ اور انسدادِ منشیات کے خلاف بھرپور قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے، سمگلرز، ڈرگ مافیا اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ دنیا کے ہر ملک کے لیے سنگین چیلنج ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔ اس موقع پر فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور یورپی یونین مستقبل میں بھی غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مل کر کام کرتے رہیں گے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن انسانی سمگلنگ محسن نقوی کے خلاف

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی لندن میں برٹش فارن آفس پہنچ گئے

 سٹی42:  وزیرداخلہ محسن نقوی لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کی مصروفیت سے فارغ ہو کر لندن میں برٹش فارن آفس پہنچ گئے۔لندن میں پاکستان کے  ہائی کمشنر  بھی وزیر داخلہ کے ساتھ فارن آفس گئے ہیں۔ 
محسن نقوی انگلینڈ کی وزارت خارجہ میں اہم ملاقات کیلئے  گئے ہیں۔ 
ذمہ دار پاکستانی ذرائع نے بتایا کہ آج ہو رہی اہم ملاقات میں پاکستان کو  سنگین جرائم میں مطلوب افراد کو پاکستان کے ھوالے کرنے  کی بات کی جائے گی۔
پاکستان کی وزارت داخلہ نے کچھ روز پہلے اسلام آباد میں انگلینڈ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ذریعہ حکومتِ برطانیہ سے رسمی درخواست کی کہ برطانیہ میں بیٹھ کر ریاست پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق پاکستان کے حوالے کیا جائے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے خود معزز  خاتون ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران حوالگی کے لئے قانونی دستاویزات ان کے حوالے کی تھیں۔

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

انگلینڈ وزٹ کے دوران محسن نقوی کی ایک بڑی مصروفیت پاکستان سپر لیگ کی پروموشن کے لئے لارڈز کے تاریخی کرکٹ سٹیڈیم میں روڈ شو تھا۔ پی ایس ایک روڈ شو خوش اسلوبی سے ہو گیا ہے اور اس تقریب کو انگلینڈ میں توقع سے برھ کر پذیرائی ملی ہے۔

پی ایس ایل روڈ شو سے فارغ ہوتے ہی محسن نقوی کی ساری توجہ پاکستان کے انگلینڈ میں بیٹھے مخالفوں پر مرکوز ہے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کی کوششیں مثالی ہیں: یورپین کمشنر
  • یورپی یونین کمشنر کا غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کاررائیوں کا اعتراف، پاکستان کے دورے کا اعلان
  • پاکستان اور یورپی یونین میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ روکنے پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ اور یورپی یونین کمشنر کی ملاقات، انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون پر اتفاق
  • پاکستان اور  یورپی یونین کے درمیان غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ روکنے پر اتفاق
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیرداخلہ محسن نقوی لندن میں برٹش فارن آفس پہنچ گئے