2025-08-11@17:17:35 GMT
تلاش کی گنتی: 248

«معاشی مشکلات»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) عراق کی وزارتِ صحت کے مطابق، 621 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں وہ صحتیاب ہو کر ہسپتال سے روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاکھوں شیعہ زائرین پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین اور حضرت عباس کے مزارات کی جانب اربعین کے سوگ کی مناسبت سے پیدل سفر کر رہے تھے۔ اربعین، امام حسین کی شہادت کے 40 دن بعد منایا جاتا ہے اور دنیا بھر سے زائرین اس موقع پر کربلا پہنچتے ہیں۔ ہر سال پاکستان سے بھی ہزاروں زائرین اربعین کے موقع...
    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی اپنے 11 سالہ اقتدار کے سب سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، جہاں انہیں نہ صرف ملکی سیاست میں دھاندلی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارت کو سفارتی تنہائی کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، مودی حکومت کو 2024 کے عام انتخابات میں کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے جعلی ووٹروں کے ذریعے دھاندلی کے الزامات کا سامنا ہے، جو ان کی سیاسی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ بہار کے ریاستی انتخابات میں بھی مودی کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ان کے اقتدار کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گا۔ اقتصادی محاذ پر...
    کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
    ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جمہوریت کی پامالی اور عوام کے حق پر ڈاکہ مزید برداشت نہیں، نومبر میں جماعت اسلامی کا اجتماع مظلوموں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ تین روزہ اجتماع کے بعد عوامی حقوق کی عظیم الشان تحریک برپا کریں گے۔ ملتان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام اور خصوصی طور پر کسانوں کی زبوں حالی اور زراعت کی تباہی کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ علاقہ کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں، چھوٹا کسان رل گیا، خواتین کے لیے کوئی پروگرام نہیں، غریب اور مڈل کلاس بچوں کی تعلیم کے بارے میں پریشان ہیں۔...
    فوٹو: اسکرین گریب  کراچی کے علاقے کورنگی گلزار کالونی میں سیوریج کے پانی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز اسکول جانے والا بچہ سیوریج کے پانی میں گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کورنگی کی گلزار کالونی سیکٹر 8 ڈی میں گٹر کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹاسروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔  صوبائی حکام کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بندکی گئی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے اور کاروباری برادری کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب صدر چیمبر آف اسمال انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ بند کرنالوگوں کے لیے معاشی مشکلات پیدا کردیتاہے، حکومت عوامی روزگار دونوں کے تحفظ کا حل نکالے۔ لاہور: دل کا دورہ پڑنے پر میاں، بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 07 اگست 2025ء) غزہ بھر میں خوراک کی شدید قلت برقرار ہے جبکہ طبی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں زخمیوں کی آمد کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ میں اضافہ ہو گیا ہے اور صحت کی خدمات بند ہونے کو ہیں۔اقوام متحدہ کے اداروں نے گلن بارے سنڈروم (جی بی ایس) نامی بیماری سے دو بچوں سمیت تین اموات کی تصدیق کی ہے۔ یہ مرض لاحق ہونے کی صورت میں عضلات اچانک کمزور پڑ جاتے ہیں اور متاثرہ فرد جسمانی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے۔ Tweet URL غزہ میں جنگ شروع ہونے سے قبل ہر سال اس بیماری کے چند ہی مریض سامنے آتے تھے۔(جاری ہے) طبی...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں بدھ کی شام اچانک موبائل انٹرنیٹ سروس (تھری جی اور فور جی) بند کردی گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہتر انٹرنیٹ سروس: کیا ’2 افریقہ کیبل‘ شارک سے محفوظ رہے گی؟ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی سے نہ صرف روزمرہ رابطے متاثر ہوئے ہیں بلکہ تعلیمی سرگرمیاں، آن لائن کاروبار، فری لانسنگ اور بینکنگ سروسز بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اگست کا مہینہ صوبے میں سیکیورٹی کے اعتبار سے ہمیشہ حساس سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ماضی میں کالعدم مسلح تنظیمیں 11 اگست، 14...
    کراچی: شہر قائد میں ماڑی پور روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، وزیر مینشن سے گلبائی تک سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریلرز، ٹرکوں اور دیگر ہیوی گاڑیوں کی بڑی تعداد سڑک پر موجود ہے، جس کے باعث چھوٹی گاڑیاں ان کے درمیان پھنس کر رہ گئیں۔ متعدد ٹرک ڈرائیوروں نے گاڑیاں بند کر کے سڑک پر ہی ڈیرے ڈال لیے، جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔
    —فائل فوٹو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں متاثرینِ سیلاب کی بحالی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرہ وادیوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ریلیف آپریشن سست روی کا شکار ہے، اسے تیز کیا جائے۔ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں نے 20 مختلف وادیوں میں تباہی مچا دی تھی، 15 روز گزرنے کے باوجود متاثرہ وادیوں میں لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دیامر: سیلاب میں نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فیملی سمیت لاپتہ ہوگئی، تلاش جاریبابو سر تھک نالے میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق...
    بھارت کی پاکستان مخالف مہم جوئی ، جنگی جنوں اور سیاسی ایڈونچر نے اسے اپنے داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر سیاسی تنہائی میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارت کی سطح پر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ نریندر مودی کے حالیہ اقدامات نے اس کے لیے بہت سی سیاسی و سفارتی مشکلات کوبڑھادیا ہے۔یہ ہی وجہ ہے نریندر مودی اور بی جے پی کی حکومت کو اپنی ہی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں سے سخت تنقید کا سامنا ہے اور مودی سمیت ان کی حکومت اپنے اوپر اٹھنے والے سوالوں کا جواب دینے میں ناکامی سے دوچارہے۔بھارت کی لوک سبھا میں پہلگام اور رافیل سمیت آپریشن مہادیوپربھارت کی حزب اختلاف کے تابڑ توڑ حملوں نے بی جے پی کی...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات  اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کے دعوے کررہا ہے جبکہ عملاً صوبے کی جامعات بدترین مالی بحران سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کا دعویٰ کرنے والی صوبائی حکومت کی توجہ پشاور کی عظیم مادر علمی یونیورسٹی آف پشاور میں مسلسل مالی بحران کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے جوکہ صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود پشاور یونیورسٹی کے چانسلر ہیں، مگر اس اہم...
    سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تنگ دستی یعنی غربت یا مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کا رجحان ایک نہایت سنجیدہ اور افسوسناک مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں بہت سے افراد اور خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان معاشروں میں جہاں معاشی تحفظ، سماجی مدد اور ذہنی صحت کی سہولیات محدود ہوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی بھی زندگیاں نگلنے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں بھی پیش آیا جہاں قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے...
    بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو (IndiGo) نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی آمدنی میں سست روی رپورٹ کی ہے جس کی بڑی وجوہات بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی، مسافر منسوخیوں میں اضافہ اور ایک مہلک فضائی حادثہ بتائی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا عرب نیوز کی خبر کے مطابق کم لاگت میں سفری سہولیات فراہم کرنے والی یہ کمپنی اپریل تا جون سہ ماہی میں 204.96 ارب بھارتی روپے (تقریباً 2.34 ارب ڈالر) کی آمدنی حاصل کر سکی جو گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں محض 4.7 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے برعکس گزشتہ سال اسی سہ...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کے درجنوں ملازمین شدید مالی بحران اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو چکے ہیں۔  ذرائع کے مطابق، گزشتہ نو ماہ سے ان ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے جبکہ قیادت کی جانب سے بارہا وعدہ کرنے کے باوجود بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 سے تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کو نہ تو بحال کیا گیا اور نہ ہی روکی گئی، کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے گرفتاری، حراست اور تشدد جیسی مشکلات برداشت کیں لیکن انہیں سراہنے کے بجائے نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ ایک سینیٔر پارٹی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی...
    اسلام آباد: پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں پالیسی سمت اور اس کے عملی نفاذکے درمیان بڑھتا ہوا تضاد ملک کی صاف توانائی کی منتقلی کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔  حکومت، جو ایک وقت میں گھریلو اور تجارتی سطح پر شمسی توانائی کو بجلی کے بڑھتے نرخوں اور توانائی کی عدم تحفظ کا دیرپا حل قرار دیتی تھی، اب نیٹ میٹرنگ پالیسی میں یوٹرن لے رہی ہے، اس فیصلے نے عوام اور کاروباری طبقے کو حکومت کی قابلِ تجدید توانائی کے عزم پر سوالات اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے۔  ملک میں گرمیوں کے دوران بجلی کی طلب 29  ہزارمیگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے جبکہ نصب شدہ پیداواری صلاحیت  46...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار حامد میر نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر اور بھی مقدمات ہیں،میں نے آپ کو پہلے بھی کہا ہے،شاہ محمود قریشی کا بری ہونا ہےوہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے،ان پر تو کیس بنتا ہی نہیں تھا،وہ تو ایسا لگتا ہے کہ جس کسی نےان پر کیس بنایا ہے،وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا،کہ ایک آدمی جو 9مئی کے دن کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، اپنی بیوی کی تیمار داری کررہا ہےاس پر آپ نے کیس بنا دیا۔ سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ اس کیس سے تووہ بری ہو گئے ہیں،لیکن اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں...
    پشاور: جے یو آئی رہنماء اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فارمولا طے پا گیا تھا لیکن حکومت کے ناراض اراکین کی وجہ سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جرگے کی کوئی وقعت نہیں ہے، جب بڑوں کی بات نہیں مانی جاتی ہے تو یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اکرم خان درانی نے کہا کہ اس وقت صوبے میں کوئی حکومت نظر نہیں آرہی ہے، جنوبی اضلاع میں چار بجے کے بعد پولیس باہر نہیں نکل سکتی...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ ادارہ اب بھی مسلسل خسارے کا شکار ہے، جس پر اس کی مالی صحت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اس عرصے کے دوران 7.2 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا، جس سے اس کے مجموعی نقصانات 43.6 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ فرانس میں پراسیکیوٹرز نے پلیٹ فارم کے خلاف ڈیٹا میں رد و بدل اور دھوکہ دہی کے الزامات پر پولیس تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جمعے کے روز فرانسیسی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سائبر جرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے فرنچ جینڈر مری کی ایک شاخ اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تحقیقات دو اہم الزامات پر مرکوز ہیں: ایک، خودکار ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کے ذریعے منظم انداز میں ڈیٹا میں رد و بدل، اور دوسرا، اسی سسٹم کے ذریعے مجرمانہ انداز میں ڈیٹا کا اخراج۔یہ تحقیقات جنوری میں اس وقت شروع ہوئیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(آخری حصہ) مڈل کلاس طبقہ جو ملکی آبادی کے بڑے حصہ پر مشتمل ہے، اس کے مسائل سستی رہائش، پانی، بجلی، اشیائے ضرورت کی سستے داموں فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے قابلِ برداشت کرائے ہیں، جس کے لیے موجودہ بجٹ میں کوئی خاطر خواہ پالیسی اقدامات تجویز نہیں کیے گئے ہیں۔ اسی طرح انتہائی غریب اور پس ماندہ افراد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا پروگرام معمولی ضرورت پوری کرنے کی حد تک تو ٹھیک ہوسکتا ہے لیکن اصل مسئلہ بیروزگاری کا خاتمہ اور عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے، جس کے لیے صنعتی ترقی اور مسابقت کا فروغ، امن و امان کا قیام، چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بلاسْود قرضوں...
    ہر سال ماہ جون عوامی امنگوں کے برخلاف بھاری ہی پڑتا ہے چونکہ اس مہینے میں سال بھر کا بجٹ آتا ہے، ظاہر ہے ہمارے تجربے کار سیاستدان اسے پیش ہی اتنی مہارت سے کرتے ہیں کہ لگتا ہے عوام کا سارا درد ان کے سینوں میں ہی بھرا ہے لیکن پتہ نہیں کیوں، پھر بھی اس بدنصیب وطن کے رہنے والوں کے حالات ہی نہیں بدلتے جب کہ جس قوم کو اتنے درد مند حکمران ملے ہوں تو اس ملک کو تو دن دگنی رات چوگنی ترقی کرنی چاہیے نہ کہ وہاں کے بچے علم تو دورکی بات تعلیم و تربیت سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔ جس کے زیر اثر وہ اس مملکت کی ترقی خوشحالی کا باعث...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے پلیٹ فارم کے خلاف ڈیٹا میں رد و بدل اور فراڈ کے الزامات پر پولیس تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جمعے کو کیے گئے اعلان میں بتایا گیا کہ فرنچ جینڈر مری کی ایک شاخ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات دو مخصوص الزامات پر کی جارہی ہے جن میں ایک الزام آٹو میٹڈ ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کے استعمال سے منظم طریقے سے ڈیٹا میں رد و بدل اور دوسرا آٹو میٹڈ دیٹا پروسیسنگ سسٹم سے منظم طریقے سے مجرمانہ طور پر ڈیٹا کا نکالا جانا ہے۔ یہ تحقیق جنوری میں پراسیکیوٹر کے سائبر کرائمز...
    باسم سلطان:وزیراعلیٰ کا عوام دوست قرار دیا گیا ریڑھی منصوبہ عملی طور پر عوام دشمن بنتا جا رہا ہے، ریڑھی بانوں کو درپیش مسائل اور شکایات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا عوام دوست ریڑھی منصوبہ عوام دشمن ثابت ہونےلگا,غریب آدمی کےلئے ماڈل ریڑھی کاحصول مشن امپاسبل بن گیا,میٹروپولیٹن کارپوریشن ریگولیشن برانچ کی بد انتظامی اورریڑھی کے حصول کیلئے ایک ماہ کا انتظار اور طویل خواری مقدر بن گئی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ریڑھی کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر چکر لگا کر شہری پریشان ہو گئے،ریڑھیاں خالی ہونے کے باوجود ریڑھیوں کی الاٹمنٹ کا پراسس انتہائی مشکل ہو گیا،شہریوں کی سہولت کے لئے ایک ہزار ریڑھیاں تیار کی گئی تھیں،شاہدرہ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے...
    کراچی   (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے لیاری، بغدادی میں جمعہ کے روز گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے تلے سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ نجی ٹی وی آج  نیوزنے  ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ    ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور ملبے تلے اب بھی 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری واقعے میں المناک جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے...
    اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئے شدید مشکلات، عارضی رجسٹریشن بھی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسٹارلنک کو پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے لیے لائسنس حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی)نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن ختم کر دی ہے جس کے نتیجے میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ایس اے آر بی نے 21 مارچ کو اسٹارلنک کو عارضی رجسٹریشن دی تھی لیکن پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مستقل رجسٹریشن کو لائسنس کے اجرا کی شرط قرار دیا تھا۔اسٹارلنک مستقل رجسٹریشن حاصل...
    اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ملک میں جدید سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دستیابی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ یہ رجسٹریشن 21 مارچ کو دی گئی تھی تاکہ کمپنی ابتدائی تیاریوں اور حکومتی تقاضوں کو پورا کر سکے، تاہم جون میں اس کی مدت ختم ہوگئی اور کمپنی مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کردیا...
    پاکستان سے بلاوجہ اور ناکام ٹکر لینے کے بعد سے خواہ بھارت کے جنگی جہاز ہوں یا مسافر طیارے سب ہی عجیب مشکل سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’بھارتی فضائیہ الرٹ‘: لڑاکا طیارہ اپنی ہی آبادی پر بم گرابیٹھا اس مرتبہ بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے کی کھڑکی کا فریم ہی دوران پرواز نکل گیا۔ گوا سے پُونے جانے والی پرواز کے دوران اسپائس جیٹ طیارے کی کھڑکی کا فریم نکل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیے: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی کھڑکی کا فریم نکلنے سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔   View this post on...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) معروف صحافی و مصنف ذبیح اللہ بلگن کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں الامین اکیڈمی کے سربراہ پیر ضیاء الحق نقشبندی نے عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ عشائیہ میں صحافیوں ، ایڈیٹرز اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے اراکین شاہد نذیر چودھری ، اشرف سہیل ، عامر خاکوانی ، عرفان اطہر ، خالد ارشاد صوفی ، فرخ شہباز وڑائچ شریک ہوئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے “پہچان” اراکین کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی ان دنوں مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔ ایک کے بعد ایک اخبار بند ہو رہا ہے جس سے سینکڑوں صحافی بےروزگار ہوگئے ہیں۔ اراکین کا کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں اور پریس...
    ---فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ انکوائری کا سامنا نہیں کریں گے تو اس طرح کی مشکلات ہوں گی، آپ اپنا اور دوسروں کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر شوکاز کا جواب جمع کروا دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان انکوائری کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے، درخواست گزاروں کو...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )انڈیا اور امریکہ کے درمیان اربوں ڈالر کا تجارتی معاہدہ مشکلات کا شکار ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کی جانب سے9جولائی کی ڈیڈلائن قریب آرہی ہے تاہم ابھی تک فریقین کسی ٹھوس معاہدے تک نہیں پہنچ سکے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن اور دہلی کے درمیان سخت بحث کے درمیان ایک عبوری معاہد ے کا امکان ہے.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اشارہ دیا تھا کہ ڈیل ہو رہی ہے اور انڈین وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے بھی ٹرمپ کے اس دعوے کے جواب میں اعلان کیا تھا کہ دہلی بڑے اچھے خوبصورت معاہدے کا خیرمقدم کرے گاتاہم ان بیانات کے باوجود...
    مرتضیٰ وہاب نے خط میں کہا کہ تمام ٹی ایم سیز کو فوری ہدایت دی جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو۔فائل فوٹوز  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز ٹی ایم سیز کو وصول ہوئے ہیں، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود بیشتر ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی۔ کراچی: بارش کے بعد سڑکوں پر گڑھے پڑنے سے گاڑیاں دھنس گئیںکراچی کے علاقے گارڈن میں اب تک پانی سڑک پر موجود ہے جسکی وجہ شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بولٹن مارکیٹ، نیو چالی، گرومندر لیاری...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔حنیف عباسی ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔ حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ ریلوےکو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں...
    فوٹو: جنگ علی کامران  کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثے کا خدشہ الگ ہوتا ہے۔ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، طاہر ولا اور اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سندھ حکومت نے رین ایمرجنسی سیل قائم کردیابارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ... شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک طویل عرصے سے خراب ہے اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم میں معمولی سی برسات کے باعث ، شہر اور مضافات کی بجلی معطل ، صنعتی و تجارتی اور گھریلو سرگرمیاں ماند پڑ گئیں مساجد اور گھروں میں پانی ختم نماز جمعہ کیلئے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حیسکو حکام جھوٹے دلاسے دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ہونیوالی برسات کے بعد شام 7 بجے بجلی بند کردی گئی جو 23 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہیں ہوسکی اوڈیرولعل سب ڈویژن ایٹ ٹنڈوآدم کا فیڈر ٹی اے تھری سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں عام دنوں میں بھی مین سپلائی فیل ، فیڈر فالٹ تار ٹوٹنے اور دیگر بہانوں سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ شیڈول کے علاوہ مزید کئی گھنٹے بجلی کردی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو تین بڑی جہتوں میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بھارتی فوج کو شکست دی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”میٹ دی...
    ---فائل فوٹو  پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی ملک ڈیفالٹ ہو جائے مگر پیپلز پارٹی نے سیاسی جماعتوں کو جوڑا اور مشکلات کم کیں۔لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔مہمانِ خصوصی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ذرا سی مشکلات پر واویلا شروع کردیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ڈکٹیٹر دور کی سختیاں بھی ہنس کر برداشت کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ایک جماعت سوشل میڈیا پر گرفتاریوں کا چرچا کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے شاہی قلعے سے سکھر جیل تک سب کچھ برداشت کیا۔قمر...
    معروف پاکستانی فلم و ٹی وی اداکارہ ثناء نواز نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل دور کے بعد شوبز میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ اداکارہ ثناء جنہیں لوگ ثنا فخر کے نام سے جانتے ہیں، نے 2000 کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا لی۔ بعد ازاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی۔ حالیہ دنوں میں ثنا کی ذاتی زندگی میں شدید مشکلات پیش آئیں اور انہوں نے شوہر فخر سے طلاق لے لی۔ ثنا اور فخر کے 2 بیٹے بھی ہیں۔  طلاق کے بعد ثناء نواز برطانیہ منتقل ہو گئیں ہیں جہاں وہ کچھ پاکستانی منصوبوں پر بھی کام کریں گی۔...
    ڈائریکٹر ضیاء اور ضیاء کالا نے رہائشی علاقوں میں کمرشل تعمیرات کی دھوم مچا دی بی ایریا کے پلاٹ نمبر15/5 اور18/8 پر بلند عمارتوں کی خلاف ضابطہ تعمیرات تنگ گلیوں میں ناجائز تعمیرات سے مکینوں کو مشکلات ،ڈی جی کی پراسرار چشم پوشی سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم بدعنوان افسران کی مضبوط ڈھال ڈائریکٹر سید ضیا ء کی سرپرستی میں وسطی میں ناجائز تعمیرات کی چھوٹ ضیا کالا کے حفاظتی پیکج میں لیاقت آباد بی ایریا پلاٹ نمبر 18/5 اور 18/8 پر بلند عمارتیں انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت کے ساتھ تعمیر علاقہ مکین مشکلات سے دوچار،جرأت سروے کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم بدعنوان افسران کے لئے مضبوط ڈھال ثابت ہو رہا ہے ڈائریکٹر سید...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان نے پیر کو گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔(جاری ہے) ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں پنیالہ اور کڑی خیسور میں نادرا سنٹرز اور پہاڑپور نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ ماہ عاشورہ کے بعد مذکورہ علاقوں میں نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے ڈی آئی خان کی دیہی آبادی کو نادرا اور پاسپورٹ آفس سے جڑے معاملات میں انتہائی آسانی ہو گی اور عوام...
    ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایرانی یونیوسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر قندیل عباس نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں انقلاب کے حامی اور مخالف لوگوں کی کمی نہیں۔ ایرانی لیڈر شپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، وہ مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟ وی نیوز ایکسکلوسیو میں اینکر پرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل عباس نے کہاکہ ایران میں امام خمینی کے چاہنے والوں میں امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اس کی ایک وجہ امام خمینی کا وہ قول تھا جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)آرکٹک ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنے پاکستان میں اسپننگ سیکٹر کی موجودہ خراب صورتحال کے پیش نظر اپنے لیز پر لیے گئے اسپننگ یونٹ کی سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ بات کمپنی نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں بتائی۔ آرکٹک ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈنیجو پہلے خورشید اسپننگ ملز کے نام سے جانی جاتی تھی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 19 جون 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فوری طور پر لیز ہولڈ اسپننگ یونٹ کے استعمال کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پاکستان بھر میں اسپننگ سیکٹر کی موجودہ خراب صورتحال کو مدنظر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو دو ہفتے قبل بات کرنی چاہیئے تھی، اب بہت تاخیر ہوچکی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے واضح کیا ک ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ایران نے مجھ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے لیکن میں نے کہہ دیا کہ اب بہت دیر ہوچکی ہے۔امریکی صدر نے شکوہ کیا کہ ایران نے دو ہفتے پہلے بات کیوں نہیں کی، اب وہ بات کرنا چاہتا ہے جب بات چیت کا وقت گزر گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو کئی سالوں سے ایران سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اس...
    پنجاب بھر کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم ان طلبہ کے لیے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں جن کے امتحانات میں سپلی (Supply) آئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ان طلبہ کو سمَر سمسٹر (Summer Semester) کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے والدین اور طلبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں کیونکہ ان کا ایک تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے متاثرہ سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کا کہنا ہے کہ اگر سمَر سمسٹر آفر کر دیا جائے تو بچے اپنا کورس مکمل کر کے بروقت اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے، ورنہ اگلے سال تک انتظار کرنا پڑے گا جس سے نہ صرف تعلیمی سال ضائع ہوگا بلکہ مالی بوجھ بھی...
    کراچی: اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد سے صورتحال پیچیدہ ہے اور موجودہ انتظامیہ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا یے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن کے ذریعے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی کے بعد نئی تعیناتی کیلیے جاری اشتہار کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ جاری اشتہار کے خلاف بعض افراد نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں اُنہوں نے  نئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تقرری کے سلسلے میں جاری اشتہار پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔  جس کے بعد اشتہار کو لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد کی ایک عدالت چیلنج کیا گیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ عدالت کی جانب سے نئے ایگزیکٹیو کی تقرری کے لیے شروع کیے گئے پراسیس...
    گلگت بلتستان کی وادیوں میں چیری کا موسم پوری آب و تاب سے جاری ہے، یہ خوبصورت اور رسیلی چیریاں نہ صرف اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے ملک بھر میں پسند کی جاتی ہیں، بلکہ اب چین سمیت کئی ممالک کو ایکسپورٹ بھی کی جا رہی ہیں۔ مقامی کسان اپنی محنت سے ان پہاڑی وادیوں میں ’سرخ سونا‘ اگا رہے ہیں، جو نہ صرف ان کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے بلکہ قومی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاہم ٹرانسپورٹ، کولڈ اسٹوریج اور مارکیٹنگ جیسے مسائل اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ اگر حکومتی سرپرستی اور نجی شعبے کا تعاون میسر آ جائے، تو گلگت بلتستان کی چیری عالمی منڈی میں پاکستان کی ایک مضبوط...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی راستے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملے اور اس پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد 6 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں، جس کے اثرات عالمی ہوا بازی پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے سب سے زیادہ اثرات بھارت پر پڑے ہیں جو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ تناؤ کے بعد فضائی حدود کی پابندیاں بھگت رہا ہے۔ فضائی حدود کی بندش کے بحران نے بھارت کو بری طرح جکڑ لیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، بھارتی ایئرلائنز کو اپنے درجنوں بین الاقوامی اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) ماہرین کے مطابق یہ بجٹ ایک ایسے وقت میں پیش کیا گیا، جب اس سے ایک روز قبل جاری ہونے والا اقتصادی سروے معیشت کی مایوس کن تصویر پیش کرتا ہے۔ مسلسل تیسرے سال معاشی اہداف حاصل نہ ہونے اور صرف 2.7 فیصد شرح نمو کے ساتھ، بجٹ میں سرکاری اخراجات میں کمی اور ٹیکسوں کی سختی پر زور دیا گیا ہے، جبکہ افراطِ زر کا ہدف 7.5 فیصد مقرر کیا گیا۔ ماہرین کی تشویش ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں کہا کہ یہ بجٹ معیشت اور عام آدمی کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق تنخواہوں میں معمولی اضافہ اور چند ٹیکسوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی شاندار کارکردگی کے بعد محمد رضوان کی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے، جبکہ قسمت کا پلڑا اب روحیل نذیر کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، اور قوی امکان ہے کہ وہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ...
    بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز سے ڈراپ ہونیوالے محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے محمد رضوان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی اب روحیل نذیر کو ویسٹ انڈیز اور دورہ بنگلادیش میں موقع دینا چاہتی ہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ سیریز اگلے 6 ماہ بعد شیڈول ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ٹی20 فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) بڑھتے سماجی و معاشی دباؤ کے باعث دنیا بھر کے نوجوانوں میں والدین بننے سے ہچکچاہٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خواہش کے باوجود بچے پیدا کرنے سے گریزاں ہیں۔اقوام متحد کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ Tweet URL دنیا میں آبادی کی صورتحال پر ادارے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل...
    اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی سروسز معطل ہوگئیں۔ اوپن اے آئی کے مطابق پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا سامنا ہے۔ انسان کی طرح تحریری انداز میں گفتگو کرنے والا یہ اے آئی اسسٹنٹ انٹرنیٹ پر موجود ڈیجیٹل کتب، آن لائن رائیٹنگز اور دیگر میڈیا کے وسیع ڈیٹا بیس سے پوچھے جانے پر مواد پیش کرتا ہے۔ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 30 منٹ سے قبل اوپن اے آئی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا کہ کچھ صارفین کو پلیٹ فارم کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔ ادارہ اس مسئلے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
    بھارت کیلئے سفارتی سطح پر مزید مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ آپریشن سندور کی ناکامی اور پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت نے بھارت کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔ ذرائع نے کہا کہ  ایک رپورٹ کے مطابق ’’برکس (BRICS) ممالک نے بھارت کو اتحاد سے نکالنے پر غور شروع کردیا جب کہ  برکس ممالک کی بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع  کے مطابق روس بھی بھارت کے برکس سے اخراج کے حق میں ہے، بھارت کے اخراج کیلئے چین، روس اور برازیل کے درمیان باقاعدہ مذاکرات جاری  ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت پر برکس اتحاد کے اہداف میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے،  ذرائع کے مطابق برکس رکن ممالک بھارت کو ایک “منفی بلاک” سمجھ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج کا فریضہ ہمیں مشکلات میں ثابت قدمی اور قربانی کا درس دیتا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ حج کی بابرکت ساعتوں میں اپنے ملک کی خوشحالی کےلیے دعائیں کی جائیں،اللہ پاک پاکستان کو معاشی مشکلات اور دشمن کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حجاج کرام اپنی دعاؤں میں فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اپنے ارد گرد غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شامل رکھیں۔
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )رواں مالی سال ڈالر کی آمد میں اضافے کے باوجود درآمد کنندگان کو غیر ملکی کرنسی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، اور ڈالر کی قدر سرکاری شرح سے تجاوز کر گئی ہے رپورٹ کے مطابق بینکاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت صرف 20 سے 30 فیصد درآمد کنندگان کو درآمدی ادائیگیوں کے لیے ڈالر خریدنے کی اجازت مل رہی ہے، حالاں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ درآمدات پر کوئی باضابطہ پابندیاں نہیں ہیں.(جاری ہے) مئی کے لیے جاری کردہ سرکاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق، درآمدات میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر 8 فیصد کمی آئی ہے، جب کہ تجارتی خسارہ 23 فیصد کم...
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مرد اور خواتین سمیت مظاہرین دارالعلوم کے قریب جمع ہوئے اور قابض حکام کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک خاتون نے...
    (آئی ایم ایف کے بجٹ اہداف پر اعتراضات)( اہم وزارتوں میں اختلافات ) ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا،شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، قرض ادائیگی، دفاعی بجٹ، ٹیکس وصولیاں، ترقیاتی بجٹ کاہدف طے کیا جائیگا، ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے،رپورٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ذرائع نے کہا...
    پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔ بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے، سیریز کا پہلا میچ 28 دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے، تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں، اگرچہ وہ یو اے ای کے...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے استعفے پر غور کرنے کی تصدیق کر دی۔ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کی کنوینر ناہید اسلام نے گزشتہ روز (22 مئی) بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان کے لیے کام کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ناہید اسلام کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئی مشترکہ بنیاد نہ تلاش کرسکنے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ناہید اسلام کے مطابق ڈاکٹر یونس سمجھتے ہیں کہ اس صورتحال میں وہ کام نہیں کرسکتے۔  چیف ایڈوائزر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال میں کام نہیں کر...
    کراچی (اوصاف نیوز)بلغاریہ کی نابینا نجومی خاتون باباوانگا کے ’اے آئی ورژن’ نے پیشگوئی کی ہے کہ ٹرمپ ،چارلس اور پیوٹن کو 2025میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 1996 میں وفات پانے والی نابینا نجوبی بابا وانگا نے 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں اور بریگزٹ سمیت کچھ بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔ وہیں اب اے آئی بابا وانگا کی جانب سے یہ پیشگوئی بھی کی گئی ہے کہ2025 میں امریکا کو بحر الکاہل کے شمال مغرب میں ایک بڑے زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے ملک کو سنبھالنا مشکل ہو گا۔ 26 نومبر احتجاج: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سے عازمین حج کی روانگی جاری ہے تاہم وہ پاکستانی عازمین جو مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں انہیں حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق رواں برس حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے عازمین کی روانگی جاری ہے اور اب تک ہزاروں عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ تاہم مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی عازمین حج کو حرم شریف تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین کے اکٹھے نکلنے کے سبب رش ہو جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بسوں کے تاخیر سے آنے کی بھی چند شکایات موصول ہوئی ہیں...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی پاکستان بھارت جنگ لائن آف کنٹرول مشکلات کا سامنا نقل مکانی وی نیوز
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں جن میں بجلی کے بلوں پر عائد ڈیٹ سروسنگ سرچارج میں اضافے، 3 سال سے زیادہ پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق بجٹ پاس کرانے سمیت دیگر شرائط شامل ہیں۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط سے کیا عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا؟ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئی شرائط عائد کرنے سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا سٹاف لیول معاہدے کی جائزہ رپورٹ میں پروگرام میں پرانی شرائط اور ان پر عمل درآمد پر جائزے کے ساتھ معیشت اور گورننس کے شعبوں میں 11 نئی شرائط عائد کرتے ہوئے ان کے لیے ٹائم فریم دیا گیا ہے آئی ایم ایف نے ان 11 شرائط کو نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرتے ہوئے پارلیمان سے منظور کروانے کا مطالبہ ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ کی پارلیمانی منظوری آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف جون 2025 کے...
    گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں واقع سکردو آج ایک انوکھی اور تاریخی تقریب کا گواہ بننے جا رہا ہے، جہاں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ صرف ایک شادی کی تقریب نہیں بلکہ سادگی، اخوت اور معاشرتی یکجہتی کا خوبصورت مظاہرہ ہے۔ بلتستان کے مختلف علاقوں سے آئے جوڑوں کے لیے خصوصی روایتی لباس، پگڑیاں اور شیروانیاں تیار کی گئی ہیں، جبکہ مہمانوں کی مقامی کھانوں سے تواضع کی جائے گی۔ مہنگائی کے اس دور میں یہ تقریب ایک اہم پیغام دے رہی ہے کہ خوشی اور رشتوں کی بنیاد دکھاوے پر نہیں، خلوص پر ہوتی ہے۔ منتظمین کے مطابق اس تقریب کا مقصد نہ صرف مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کی مدد کرنا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کےلیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے۔ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حج 2025 کے انتظامات میں کوآرڈینیشن بحران پر گہری تشویش ہے۔پی پی نائب صدر نے مزید کہا کہ بحران کے حل کےلیے حج ڈائریکٹوریٹ کے اقدامات سے مطمئن نہیں، عازمین حج کو درپیش مسائل پر سینیٹ کی توجہ کے باوجود مسئلہ برقرار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی امور اور دفتر خارجہ کو فوری اقدام کی درخواست کی ہے، عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہیں۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کےلیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مئی 2025ء) نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان امریکی پابندیوں کے بعد شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ خان کی ای میل تک رسائی ختم کر دی گئی ہے اور ان کے برطانیہ میں موجود بینک اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں، جب کہ اس عدالت کے امریکی عملے کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ امریکا واپسی کا سفر کریں، تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات اس وقت سامنے آئے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال فروری میں کریم خان اور عدالت کے دیگر اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان...
      بیجنگ :چین میں خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور ان   کی مدد کرنے والے ماڈل افراد اور اداروں   کو ایوارڈ  سے نوازنے کی ساتویں کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔جمعہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خصوصی افراد کی مدد کے  ٌپینتیسویں  قومی دن کی آمد پر سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے   خصوصی افراد کے رول ماڈلز اور خصوصی افراد کی مدد کرنے والے ماڈل اداروں اور افراد کو مبارک باد دی اور ملک بھر میں تمام خصوصی افراد ، ان کے اہل و عیال اور  ان سے  متعلق کارکنوں کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے ...
    کراچی: وفاقی وزات مذہبی امور نے انتظامات کے فقدان کے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عزیزیہ سعودی عرب میں عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کردیا۔ وزرات مذہبی امورنے عزیزیہ سعودی عرب میں عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پراقدامات یقینی بنایا۔ ترجمان وفاقی مذہبی امورکے مطابق عازمین حج کی رہائشی عمارات میں سے کئی پرانی ہیں جبکہ کچھ حالیہ برسوں میں تعمیر ہوئی ہیں، اس وجہ سے بھی کئی لوگوں کو اعتراضات  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر رہائش منیٰ کے مقام کے انتہائی قریب ہیں جو کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی سہولت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائشی بلاکس یا بلڈنگز میں کمرے الاٹ...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے بیان نے شکست خوردہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا ہے اور بھارتی وزیراعظم کے لئے عالمی ‘ سفارتی اور عوامی مشکلات بھی پیدا کر دی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری چار روزہ خطرناک جنگ کو بند کرانے کے لئے انہوں نے یعنی امریکی صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے اور ان دونوں ملکوں سے امریکی تجارت بند کرنے کی دھمکی دیکر بند کرائی ہے۔صدر ٹرمپ کے متعدد بار ان اعلانیہ بیانات نے بھارت کے تمام اطلاعات ‘ پبلک...
    شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ میمونہ قدوس نے انکشاف کیا ہے کہ زندگی کے چیلنجز نے انہیں اس قدر مضبوط بنا دیا ہے کہ انہوں نے کبھی خود کو کمزور یا نازک محسوس نہیں کیا۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے میمونہ قدوس نے اپنی جدوجہد اور شوبز میں کیریئر بنانے کے سفر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کم عمری میں اپنے آبائی شہر سے اکیلے نکلنا پڑا، اور اس فیصلے کے نتیجے میں انہیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ والد کی علالت کے دوران گھر کی تمام تر ذمے داریاں ان کے کندھوں پر آگئیں، جس کے باعث وہ ذہنی طور پر نہایت مضبوط ہو گئیں۔...
    سٹی42: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان کی طلبی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز کیس میں گرفتار کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں صنم جاوید سمیت دیگر افراد پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی مقدمے کی تفتیش کے دوران سائبر کرائم ونگ نے پہلے ہی صنم جاوید کے شوہر کو گرفتار کر رکھا...
    فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیسکو کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر شہریوں کی مشکلات کا باعث بن گئی۔ گزشتہ روز آندھی کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہوئی جو تاحال بحال نہ کی جا سکی۔ شہر کے مختلف رہائشی علاقوں میں 20 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش کے نتیجے میں پانی کی فراہمی بھی معطل ہو چکی ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی میں ناقابلِ برداشت حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے فیسکو حکام کو متعدد بار شکایات درج کروائیں، مگر کوئی عملی اقدام نہ اٹھایا...
    عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں نے کہا کہ کرم کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام باشندے آمن بھائی چارے کو فروغ دیں، اولیائے کرام نے ہمیشہ امن کا درس دیا ہے اور ہم بھی ضلع کرم کے عوام کو امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں میر سید عباس جان میاں اور میر سید گوہر حسین جان میاں و پسران کا عرس انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ امام بارگاہ گوہر جان میاں ملانہ میں منعقدہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین میاں نے کہا کہ کرم کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام باشندے آمن بھائی چارے کو فروغ دیں،...
    یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ خبرایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراعظم نے استعفے کی وجہ اختیار نہ ہونا قرار دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد بن مبارک نے آئینی معاملات میں مداخلت اور حکومتی امور چلانے میں درپیش مشکلات کو استعفی دینے کے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیاسی تقسیم نے موثر انداز میں کام جاری رکھنا ناممکن بنا دیا تھا۔ ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کیلئے مشکلات کھڑی کردیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی حدود کی بندش سے طویل دورانیے کی بھارتی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور بندش کے سبب بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ سٹیشن بنالیا۔ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکا، کینیڈا کیلئے دہلی،ممبئی،بنگلور سے روانہ پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پرقیام کیا، ویانا سٹاپ اوور میں بھارتی ایئرلائنز کوکروڑوں روپے یومیہ کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ 24 گھنٹے میں بھارتی ایئرلائن کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ کی گئی جس دوران عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔واضح رہے...
    ترکی کے صوبے باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے اپنے ولیمے کے موقع پر ملنے والا سونا فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا، جس کی مالیت تقریباً 40 ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔  انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذبۂ ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصاً ان حالات میں جب "اسرائیلی" جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
    پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدود  بھارتی ایئرلائنز کے لیے بند کرنے کے فیصلے کے بعد انڈیا کے لیے پروازوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سفر کی طوالت کا شکارپروازیں 2 سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکاررہیں، پروازوں کےاضافی فیول، ایئرپورٹ پارکنگ چارجز، ہوٹل اخراجات کی مد میں بھی لاکھوں کے اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑھ رہے ہیں۔ فضائی حدود کی بندش سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں اور کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں کا نقصان ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی دلی سے امرتسر کی 33 پروازیں 2 سے 9 گھنٹے تک تاخیر کا...
    لائن آف کنٹرول پر واقع چکوٹھی اور چناری ایسے علاقے ہیں جو سیز فائر لائن سے صرف ایک کلومیٹر زمینی اور قریباً 500 گز ہوائی فاصلے پر ہیں۔ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے یہاں پر رہائش پذیر افراد کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑے اور اب یہاں کے باسیوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے؟ جانیے ثاقب علی کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایل او سی بھارتی فائرنگ چکوٹھی چناری لائن آف کنٹرول مشکلات وی نیوز
    اس سال یعنی 2025 میں عالمی سیاحت کی بحالی اور نئے مقامات کی دستیابی کے ساتھ، بیرون ملک سفر کا رجحان ایک بار پھر زور پکڑ رہا ہے۔ لیکن ایک چھوٹی سی غلطی، جیسے پاسپورٹ سے متعلق معمولی کوتاہی، آپ کے مہینوں کی منصوبہ بندی کو لمحوں میں خاک میں ملا سکتی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اکثر مسافر بنیادی چیزوں کو نظر انداز کر جاتے ہیں، جس کا نتیجہ ایئرپورٹ پر پریشانی، پرواز سے محرومی یا امیگریشن پر واپسی کی صورت میں نکلتا ہے۔ آئیے ان عام غلطیوں پر نظر ڈالتے ہیں جن سے بچ کر آپ اپنا سفر باآسانی اور بغیر کسی تناؤ کے مکمل کر سکتے ہیں۔ میعاد ختم ہونے کی تاریخ چیک نہ کرنا بہت...
    — فائل فوٹو  پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث بچوں کے علاج کے لیے بھارت جانے والی حیدرآباد کی فیملی مشکلات کا شکار ہو گئی۔بچوں کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے دہلی کے اسپتال میں داخل ہیں اور اس ہفتے بچوں کی سرجری متوقع تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ 7 اور 9 سال کی عمر کے دونوں بچے پیدائشی طور پر دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ پہلگام حملہ: پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، کیا سیما حیدر بھی پاکستان واپس آ جائیں گی؟2 روز قبل جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے کئی سفارتی قدم اٹھائے ہیں۔...
     عثمان خادم:  لاہور کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مسائل پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو طلب کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے ارکان فرخ جاوید مون، حافظ فرحت عباس اور شعیب امیر اعوان نے چیئرمین کمیٹی کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور کی جیلوں میں قیدی شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔ فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی کے موسم میں...
    اسلام ٹائمز: اجتماع پاراچنار کے طویل محاصرے اور شدید مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی خواہش پر بلایا گیا تھا۔ تاکہ مسائل اور مشکلات سے نکلنے کیلئے عوامی سطح پر دباؤ ظاہر کیا جائے اور مسائل پیدا کرنیوالوں کو کھلا پیغام دیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی پیر 21 اپریل کو تحریک حسینی کے زیراہتمام کشمیر چوک پاراچنار میں ایک عظیم عوامی اجتماع کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر چوک شمال کی جانب زنانہ ہسپتال، مشرق میں اکبر خان مارکیٹ جبکہ جنوب میں ڈنڈر روڈ تک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اجتماع پاراچنار کے طویل محاصرے اور شدید مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جو جماعتیں سڑکیں بند کر رہی ہیں عوام کو مشکلات میں ڈال رہی ہیں ان کو سوچنا چاہیئے کہ مشکلات کا شکار شہری کینال نہیں بنا رہے بلکہ وہ تو خود متاثرین میں سے ہیں، پنجاب اور سندھ حکومت اس پر بات چیت کرے اور مسئلے کو حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ کینال کے معاملے پر کوئی کنفیوژن ہے، کینال کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال نہیں بننی چاہئیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مختلف فورمز پر کینال کے معاملے کو ایڈریس کیا اور...