Jasarat News:
2026-07-24@07:19:53 GMT

ٹیکس کاغیر منصفانہ نظام مشکلات کی بڑی وجہ ہے :خادم حسین

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (اکامرس ڈیسک ) فائونڈر ز گروپ کے سرگرم رکن،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ ٹیکس کاغیر منصفانہ نظام مشکلات کی بڑی وجہ ہے،غیر قرضوں کی ادائیگی ملک کے وسائل کا بڑا حصہ نگل رہے ہیں جن سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے موثر پالیسی تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی پیش گوئیوں اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اندازوں کے درمیان بڑھتا ہوا فرق سے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد مجروح ہوتا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک 3 فیصد شرحِ نمو کی پیشگوئی کررہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سی4.

2 فیصد پر اصرار کیا گیا،زمینی حقائق کے برعکس محض خوش فہمی پر مبنی پالیسی سرمایہ کاری کو متوجہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ کمزور محصولات کا نظام پاکستان کو کم شرحِ نمو کے ایک مستقل چکر میں پھنسا چکا ہے، ٹیکس کا غیر منصفانہ نظام بھی مشکلات کی بڑی وجہ ہے، آج بھی بہت سے شعبے ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں لیکن انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے جو شعبے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید شکنجہ کسا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے انجن کا رخ تبدیل کرنا ہوگا،صرف صارفین پر مبنی ترقی کا ماڈل پائیدار نہیں،اگر پاکستان کو 6 سے 7 فیصد ترقی کی رفتار حاصل کرنی ہے جو اس کی افرادی قوت کو جذب کر سکے، تو برآمدات، قابلِ تجدید توانائی، آئی ٹی اور انسانی سرمایہ کو ترقی کا محور بنانا ہو گا۔

کامرس ڈیسک گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت