data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو سمیت متعدد عالمی تنازعات کے منصفانہ اور پائیدار حل پر زور دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں دنیا کی بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 20 کا دو روزہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں اجلاس کے پہلے روز بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں ان تنازعات کے جامع اور دیرپا حل کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرے۔

اعلامیے میں اہم معدنیات کی عالمی سپلائی چین کو جغرافیائی کشیدگی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

امریکا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، تاہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

رواں سال اجلاس کا مرکزی موضوع یکجہتی، مساوات اور پائیداری ہے، جبکہ یہ پہلا موقع ہے کہ جی 20 سربراہ اجلاس جنوبی افریقا میں منعقد ہوا ہےـ

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ