سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی اقتصادی چیلنجز کے مؤثر حل کے لیے ممالک کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتے کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی20 لیڈرز سمٹ سے خطاب کے دوران کہی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے سعودی عرب کو اپنا اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا

شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی معیشت کو مزید مربوط اور پائیدار بنانے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے خوشحال اور محفوظ مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مسائل، جیسے کہ کچھ ممالک پر قرضوں کا بوجھ، خوراک اور توانائی کی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل تبدیلی، عالمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ جی20 ممالک کو 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے مطابق اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، اور وسائل کے موثر استعمال پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور سعودی عرب میں اہم پیشرفت: روہنگیا مسلمانوں کا دیرینہ قانونی مسئلہ حل

انہوں نے غیر قانونی مالی بہاؤ کو روکنے اور شفاف و مستحکم مالی نظام قائم کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ عالمی چیلنجز کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ان کا حل بین الاقوامی یکجہتی اور مشترکہ ذمہ داری کے تحت ہی ممکن ہے۔

انہوں نے جی20 ممالک کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ عالمی اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی، پائیدار سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور مالی و اقتصادی بحرانوں کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی حفاظت کے لیے قیادت فراہم کریں۔

شہزادہ فیصل کی قیادت میں سعودی عرب کی نمائندگی میں وزیر خزانہ محمد الجدعان اور سعودی شیربا عبدالمحسن الخلاف بھی سمٹ میں شریک تھے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے سمٹ کا افتتاح کیا اور عالمی اقتصادی استحکام، توانائی و خوراک کی سلامتی اور کثیرالجہتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عالمی اقتصادی شہزادہ فیصل انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت

کراچی:

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ