کرم: سکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا گیا، جس میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے وژن کے تحت علاقے میں کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرات کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز حمایت یافتہ
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔