کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کر کے پاکستان میں متعدد حملے کیے: ڈنمارک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
نیویارک: (آئی پی ایس) اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی سفیر نے کالعدم ٹی ٹی پی کو خطرہ قرار دے دیا۔
اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈنمارک کی سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں جو مسلسل خطے کی سکیورٹی کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو لاجسٹک سپورٹ اور تعاون فراہم کر رہی ہے جو پورے خطے میں دہشت گردی کے خطرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔
کرسٹینا مارکس لاسن نے بتایا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں متعدد حملے کیے جن کے نتیجے میں پاکستان کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان برداشت کرنا پڑا، یہ صورتحال نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔
ڈنمارک کی سفیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس بڑھتے ہوئے خطرے کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجسٹس محسن اختر کیانی کے آئینی عدالت سے متعلق اہم ریمارکس جسٹس محسن اختر کیانی کے آئینی عدالت سے متعلق اہم ریمارکس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس 2 دسمبر کو ہوں گے وزیر خارجہ کے بعد طالبان کے وزیر تجارت کی بھی بھارت آمد، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کالعدم ٹی ٹی پی
پڑھیں:
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ایک ملاقات کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نے حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عدالتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سیکیورٹی کی وجہ سے وہ اندر داخل نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے سے جڑے تمام کرداروں کی ٹریسنگ مکمل ہو چکی ہے اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشت گردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور پاکستان کے لیے دہشت گردی کا مقابلہ اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں، محسن نقوی
انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی اسلام اباد امریکی سفیر پولیس ٹریسنگ دہشت گردی سہولت کار قائم مقام محسن نقوی نیٹلی بیکر وزیر داخلہ