پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری‘40 سے زاید افراد ہلاک‘ متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لیما: پیرو میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں40 سے زاید افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پیرو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر بس دوسری گاڑی سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے باعث 40 سے زاید افراد ہلاک اور 13 افراد کے لگ بھگ زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حادثہ ایک پہاڑی شاہراہ پر پیش آیا۔ اریکیپا ریجن کے محکمہ صحت کے سربراہ والتھر اوپورٹو نے بتایا کہ بس ایک پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر سڑک کے موڑ پر بے قابو ہو گئی اور 650 فٹ نیچے اوکونیا دریا کے کنارے جا گری۔
مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں 60 افراد سوار تھے، جب وہ پین امریکن ہائی وے کے ایک دشوار گزار حصے پر حادثے کا شکار ہوئی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ شاہراہ پیرو کو پڑوسی ملک چِلی سے جاملاتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مسافر بس
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔