بھارتی سپریم کورٹ کا آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا وارہ
پڑھیں:
پیرس: لوور میوزیم کے سیکورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرس کے لوور میوزیم کے سیکورٹی سسٹم میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوگیا۔ میوزیم میں دن دیہاڑے 7 منٹ میں ہونے والی ایک کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ڈکیتی کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ سیکورٹی سسٹم کا پاس ورڈ انتہائی آسان تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی بار 2014 ء میں بھی کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکورٹی نظام میں سنگین کوتاہیاں پائی گئی تھیں، جس میں انتہائی اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے دو دہائیوں پرانے سافٹ ویئر پر انحصار کرنا شامل تھا۔