جکارتہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، 54 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-16
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں 54 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا جکارتہ میں ایک تعلیمی ادارے کی مسجد میں ہوا۔ زخمیوں میں اساتذہ اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔ انڈونیشین حکام کے مطابق دھماکے کے مقام سے ایک بندوق اور گولیاں ملی ہیں جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔