انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران خوفناک دھماکا، 54 نمازی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکا ایک تعلیمی ادارے کی مسجد میں اس وقت ہوا جب نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ زخمیوں میں متعدد اساتذہ اور طلبہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بندوق اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، جس کے باعث حکام کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس منظر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ شدید مندی،100 انڈیکس میں 481 پوائنٹس کی کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں تیزی رہی اور 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 590 پوائنٹس تک جا پہنچا۔
بعد ازاں دورانِ ٹریڈنگ اچانک مندی کا رجحان مارکیٹ غالب آگیا جو اختتامِ کار تک برقرار رہا۔ نتیجتاً انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گزشتہ روز مارکیٹ ایک لاکھ 59 ہزار 578 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔