’خیبر یونین آف جرنلسٹس م آزادی صحافت کے لیےآواز بلند کرتی رہے گی‘، اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں اسپیکر نے مبینہ طور پر صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل
کاشف الدین سید نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر کو اس منصب کے تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافی جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قابلِ مذمت ہیں۔
صدر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بیان پر وضاحت دیں اور آئندہ ایسے ریمارکس سے گریز کریں۔
انہوں نے حکومتِ خیبر پختونخوا سے بھی اپیل کی کہ وہ آزادیِ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں:4 سال، پاکستان میں 42 صحافی قتل
کاشف الدین سید نے کہا کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے وقار کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر اسمبلی اسپیکر بابر سلیم خیبر پختونخوا خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر اسمبلی اسپیکر بابر سلیم خیبر پختونخوا خیبر یونین ا ف جرنلسٹس کاشف الدین سید خیبر یونین آف جرنلسٹس کاشف الدین سید کے لیے
پڑھیں:
خون میں چربی کی زیادتی (ڈس لپیڈی میا) پر تحقیقی جائزہ
اسلام ٹائمز: اگر قدیم اخلاطی نظریہ اور جدید بایومیڈیکل شواہد کو ایک ساتھ سمجھا جائے تو قلبی اور میٹابولک بیماریوں کی روک تھام کیلئے زیادہ جامع حکمتِ عملی تیار کی جا سکتی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر عابد رضا
حافط محمد الیاس انسٹیٹیویٹ آف فارماکولوجی اینڈ ہربل سائنسز، جامعہ ہمدرد کراچی
خون میں چربی کی زیادتی، جسے طبی اصطلاح میں ڈِس لپیڈی میا (Dyslipidemia) کہا جاتا ہے، عالمی سطح پر قلبی اور میٹابولک بیماریوں کے اہم عوامل میں شامل ہے۔ جدید حیاتیاتی اور کلینیکل تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ خون میں لیپڈ پروفائل میں غیر متوازن سطحیں، جیسے کولیسٹرول اور ٹرائیگلیسرائیڈز کی بڑھتی ہوئی مقدار، شریانوں کی سختی، ایتھیروسکلروسیس، اور دل کے عارضہ جات کے خطرات میں خاطر خواہ اضافہ کرتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں امراضِ قلب، شریانوں کی تنگی، اور دیگر میٹابولک پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، جو عالمی صحت کیلئے سنگین چیلنج ہیں۔
قدیم یونانی اطباء، جیسے ابنِ سینا، علی بن عباس المجوسی، اور چغمنی نے انسانی صحت اور بیماریوں کے مطالعے میں اخلاطی نظریہ (Humoral Theory) کو بنیاد بنایا۔ ان کے مطابق جسم میں چار بنیادی اخلاط موجود ہیں: خون، بلغم، صفرا اور سودا، اور ان کا توازن صحت کیلئے لازمی ہے۔ خون میں موجود روغنی مواد (Lipids) نہ صرف توانائی اور حرارت کا ذریعہ تھا، بلکہ اعضاء کی فعالیت اور مجموعی مزاج کیلئے بھی ضروری تھا۔ قدیم اطباء نے واضح کیا کہ خون میں چربی کی زیادتی یا کمی جسمانی توازن میں خلل پیدا کرتی ہے، جس سے دل، جگر اور دیگر اعضاء متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے نظریات میں یہ بات بھی شامل تھی کہ غذا، مزاج، اور ماحولیات اخلاط کی مقدار اور معیار کو متاثر کرتے ہیں اور مناسب توازن کو برقرار رکھنا بیماریوں کی روک تھام کیلئے ضروری ہے۔ یہ فکری بصیرت آج کے جدید حیاتیاتی اور کلینیکل علم کے ساتھ قابلِ تطبیق ہے اور انسانی جسم کے پیچیدہ نظامات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
جدید تحقیق نے ڈِس لپیڈی میا کے بایومیڈیکل میکانزم کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔ خون میں موجود LDL کولیسٹرول، جسے عموماً "خراب کولیسٹرول" کہا جاتا ہے، شریانوں میں جمع ہو کر ان کی سختی اور ایتھیروسکلروسیس کا سبب بنتا ہے۔ اس کے برعکس HDL کولیسٹرول، جسے "اچھا کولیسٹرول" کہا جاتا ہے، اضافی چربی کو شریانوں سے دور لے کر دل اور دیگر اعضاء کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے۔ متعدد مطالعات نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ خون میں چربی کی غیرمتوازن سطحیں قلبی امراض، ذیابیطس اور دیگر میٹابولک عوارض کے خطرے میں اضافہ کرتی ہیں،
یہ تحقیقی جائزہ یونانی طب کے کلاسیکی نظریات اور جدید حیاتیاتی سائنس کے اصولوں کو جوڑنے کی ایک کامیاب کاوش ہے۔ تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈِس لپیڈی میا یعنی خون میں چربی کی زیادتی یا کمی، آج کے دور میں قلبی امراض، شریانوں کی تنگی، اور دیگر میٹابولک پیچیدگیوں کی ایک بڑی وجہ ہے۔
قدیم یونانی اطباء صدیوں قبل ہی جسم میں چربی کے توازن، حرارت اور مزاج کے تعلق کو بیان کر چکے تھے۔ ان کے مطابق اعضاء میں چربی کا جمع ہونا جسم کی سرد مزاجی کی علامت ہے اور خون میں موجود چربی توانائی اور حرارت کا ذریعہ ہے، بالکل اسی طرح جیسے چراغ کو جلانے کیلئے تیل ایندھن کا کام کرتا ہے۔ اس طرح، قدیم یونانی معالجین نے خون میں موجود روغنی مادّے (Lipids) کو انسانی غذا، توانائی اور جسمانی ساخت کیلئے بنیادی حیثیت دی، اور ان کا عدم توازن وہی اثرات پیدا کرتا ہے، جنہیں آج ہم ڈِس لپیڈی میا کہتے ہیں۔ یہ تحقیق نہ صرف یونانی طب کے علمی و نظریاتی ورثے کی توثیق کرتی ہے بلکہ جدید حیاتیاتی تحقیق کیلئے ایک نیا فکری پل بھی فراہم کرتی ہے۔
اس جائزے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگر قدیم اخلاطی نظریہ اور جدید بایومیڈیکل شواہد کو ایک ساتھ سمجھا جائے تو قلبی اور میٹابولک بیماریوں کی روک تھام کیلئے زیادہ جامع حکمتِ عملی تیار کی جا سکتی ہے۔ ڈِس لپیڈی میا کے مطالعے سے بیماری کے پیدا ہونے اور ظاہر ہونے کے عمل کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور قدیم نظریاتی فریم ورک اور جدید سائنسی شواہد کا امتزاج بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ تحقیق عالمی سائنسی کمیونٹی کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ یہ تاریخی طبی حکمت کو جدید سائنسی طریقوں کے ساتھ یکجا کرتی ہے اور مستقبل کی تحقیق اور طبی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔