پنجاب: 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں 10ویں جیپ ریلی اور مقامی ثقافتی میلے کی تقریبات کے موقع پر ہفتہ 8 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا؟
ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت اور ریلی کے شرکا و تماشائیوں کی آسانی کے پیش نظر کیا ہے۔
ریلی: سنسنی خیز مقابلے اور بین الاقوامی شرکتیہ 4 روزہ ریلی ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جمعرات کے روز شروع ہوئی۔
ریلی کے مقابلے مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور لیہ کے ریگستانی راستوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی ماہر ڈرائیورز شریک ہیں۔
شیڈول اور ریس کیٹیگریزسرکاری شیڈول کے مطابق رجسٹریشن، ٹیکنیکل اور میڈیکل معائنے کا عمل جمعرات کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہا۔
مزید پڑھیے: سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان
ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ 7 نومبر کو ہیڈ محمد والا چھاگا مانگا میں ہوگا جب کہ اسٹاک کیٹیگری کی ریس 8 نومبر کو اور موڈیفائیڈ و خواتین کیٹیگری کے مقابلے 9 نومبر (اتوار) کو ہوں گے۔
ایونٹ کی اختتامی تقریب فیصل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔
سیکیورٹی کے سخت انتظاماتایونٹ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غضنفر علی شاہ کے مطابق ریلی کے دوران 400 سے زائد پولیس اہلکار، 3 ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹرز تعینات ہوں گے جبکہ ریلی کے تمام راستوں پر سرچ آپریشن بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور شرکا و تماشائیوں کی حفاظت کے لیے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ عوام اس ایونٹ کو پرامن اور محفوظ ماحول میں محظوظ ہو سکیں۔
مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 4 تا 6 نومبر تعطیل دیہ تھی جبکہ 8 نومبر کی اضافی عام تعطیل کا اطلاق خصوصی طور پر جیپ ریلی اور مقامی میلے کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عام تعطیل کا اعلان نومبر کو ریلی کے
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان شاہینز کی ٹیم کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قطر میں ہونے والے مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پاکستان شاہینز کا اسکواڈ باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ اسکواڈ آئندہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔
ٹیم کو گروپ ’بی‘ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ عمان، بھارت ’اے‘ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں، جب کہ گروپ ’اے‘ میں افغانستان ’اے‘، بنگلادیش ’اے‘، ہانگ کانگ اور سری لنکا ’اے‘ شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے، 16 نومبر کو بھارت ’اے‘ سے مقابلہ ہوگا جبکہ 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف گروپ مرحلے کا آخری میچ شیڈول ہے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جب کہ فائنل 23 نومبر کو منعقد ہوگا۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان