WE News:
2025-11-06@15:08:07 GMT

سندھ: حکومت کا 17 نومبر کو تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT

سندھ: حکومت کا 17 نومبر کو تعطیل کا اعلان

شہید بینظیر آباد میں پیر 17 نومبر کو سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754 ویں عرس کے موقعے پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن و محبت کی دھرتی سندھ کی ثقافت کے دلکش رنگ

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17 نومبر کو ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے بند رہیں گے۔

سخی جام داتار کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات 17 نومبر سے 19 نومبر تک جام صاحب ٹاؤن میں منعقد ہوں گی جن میں سندھ بھر اور ملک کے دیگر حصوں سے زائرین اور عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ سالانہ تقریب علاقائی سطح پر ایک نمایاں روحانی اجتماع سمجھا جاتی ہے جس میں مذہبی رسومات، صوفیانہ موسیقی اور لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے: عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس پر کراچی میں تعطیل کا اعلان

ضلعی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت اور تقریبات کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سخی جام داتار سخی جام داتار کا 754 واں عرس سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار شہید بینظیر آباد نوابشاہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سخی جام داتار سخی جام داتار کا 754 واں عرس شہید بینظیر آباد نوابشاہ سخی جام داتار

پڑھیں:

بینظیر ہاری کارڈ صوبے کے کاشتکاروں کیلئے نیا دور ثابت ہوگا، شرجیل میمن

ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بینظیر ہاری کارڈ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے کاشتکاروں کے لیے نیا دور ثابت ہوگا، سندھ کے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بینظیر ہاری کارڈ ایک شفاف، منظم اور جدید نظام ہے، بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں اور کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات یا فصلوں کو نقصان کی صورت میں بینظیر ہاری کارڈ کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں کو مالی مدد دی جارہی ہے، بینظیر ہاری کارڈ اسکیم سے چھوٹے کاشتکاروں کو براہِ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتی امداد بینظیر ہاری کارڈ سے شفاف طریقے سے کسانوں اور کاشتکاروں تک پہنچ رہی ہے، سندھ حکومت کی یہ کوشش صرف کسانوں کی خوشحالی تک محدود نہیں، اس کا فائدہ پورے ملک کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اس طرح کے اقدام سے صوبے میں گندم کی پیداوار بڑھے گی تو پاکستان کو باہر سے گندم منگوانی نہیں پڑے گی، قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور معیشت مستحکم ہوگی، آنے والے سالوں میں سندھ کے کسان جدید ٹیکنالوجی اور حکومتی تعاون کی بدولت زیادہ پیداوار حاصل کریں گے، جس سے صوبہ ہی نہیں، پورا پاکستان فائدہ اٹھائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • طلباء ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں، مقررین
  • سخی جام داتارؒ کے 754ویں عرس پر شہید بینظیر آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
  • سندھ حکومت کا بااختیار خواتین کی جانب ایک اور قدم , پنک اسکوٹی فیز 2 کا اعلان
  • نانبائیوں کا 5 نومبر سے تندور غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا اعلان
  • پانچ نومبر کو عام تعطیل کا اعلان! وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
  • کل عام تعطیل کا اعلان
  • یومِ اقبال: 9 نومبر کوکوئی اضافی تعطیل نہیں ہوگی
  •  بینظیر ہاری کارڈشتکاروں کیلیے نیا دور ثابت ہوگا‘شرجیل
  • بینظیر ہاری کارڈ صوبے کے کاشتکاروں کیلئے نیا دور ثابت ہوگا، شرجیل میمن