سندھ میں گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر پابندی ختم
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ میں گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکمے قواعد کے مطابق بھرتیاں شروع کریں۔
واضح رہے کہ 28 اکتوبر کو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کیا تھا۔
اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شوگر ملز کی کرشنگ شروع نہ ہوسکی، سندھ میں زرعی بحران کا خدشہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سندھ میں ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بیشتر شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ کا آغاز نہ ہو سکا، جس کے باعث آبادگار شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق گنے کی سرکاری امدادی قیمت کا تاحال تعین نہ ہونے پر کاشتکار سراپا احتجاج ہیں اور کھڑی فصل کے ضائع ہونے کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جب چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تھی تو شوگر ملز کی جانب سے گنے کا ریٹ 600 روپے فی من دیا جا رہا تھا، جبکہ رواں سال چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے مگر اس کے باوجود شوگر ملز گنے کی قیمت محض 400 روپے فی من ادا کرنے کی پیشکش کر رہی ہیں۔ کاشتکاروں کے مطابق موجودہ نرخ پر نہ تو پیداواری لاگت پوری ہوتی ہے اور نہ ہی کسان کو محنت کا مناسب معاوضہ مل رہا ہے۔
دوسری جانب کین کمشنر سندھ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں 15 سے زائد شوگر ملز میں کرشنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت کا حتمی تعین حکومت کرے گی، جس کے بعد شوگر ملز اور آبادگاروں کے درمیان تنازع حل ہونے کی امید ہے۔