اسٹائلو 11.11 آن لائن سیل کا آغاز، فلیٹ 51 اور 21 فیصد رعایت کے ساتھ مفت ڈلیوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستان کے معروف خواتین فیشن اور فٹ ویئر برانڈ اسٹائلو نے صارفین کے لیے 11.11 آن لائن سیل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس میں مختلف کیٹیگریز پر فلیٹ 21 فیصد اور 51 فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔
کئی دہائیوں پر مشتمل کامیاب سفر کے ساتھ اسٹائلو ملک کے سب سے قابلِ اعتماد فیشن برانڈز میں سے ایک بن چکا ہے۔ اپنی اسٹائلش جوتیوں، جدید بیگز اور خوبصورت ملبوسات کے باعث مشہور یہ برانڈ ہمیشہ سے معیار اور معقول قیمتوں کا امتزاج پیش کرتا آیا ہے تاکہ پاکستان بھر کی خواتین کے لیے فیشن کو آسان اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔
آن لائن خریداروں کے لیے خصوصی سیل
اس سال کی 11.
اس سیل کی ایک اور نمایاں بات ’’آن لائن ایکسکلوسِو کلیکشن‘‘ کا آغاز ہے، جس میں مردوں کے سینڈلز، سوفٹیز، خواتین کے لیے شالز اور دیگر محدود اشیاء شامل ہیں جو اسٹورز پر دستیاب نہیں ہوں گی بلکہ یہ اُن خریداروں کے لیے بہترین موقع ہے جو گھر بیٹھے خریداری کو ترجیح دیتے ہیں۔
11.11 سیل میں شامل کیٹیگریز
خواتین کے جوتے
اسٹائلو کی سب سے بڑی کیٹیگری لیڈیز شوز 11.11 سیل کا مرکزی حصہ ہے۔ اس کلیکشن میں ہر طرح کے جوتے شامل ہیں۔ کورٹ شوز اور پمپس جو رسمی تقریبات کے لیے موزوں ہیں، سے لے کر سلیپرز، سوفٹیز، ویجز، موکاسنز اور چپلیں جو روزمرہ کے آرام کے لیے بہترین ہیں۔ ہر ڈیزائن میں معیار اور باریکی پر اسٹائلو کی خاص توجہ جھلکتی ہے، جس سے ہر موقع اور مزاج کے لیے موزوں جوڑا تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔
اسنیکرز
جو افراد آرام دہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں ان کے لیے خواتین کے اسنیکرز بہترین انتخاب ہیں جو سہولت اور روزمرہ فیشن کو ایک ساتھ لاتے ہیں۔ سفر یا عمومی آؤٹنگ کے لیے یہ جوتے نہایت موزوں ہیں اور جینز یا نیم رسمی لباس کے ساتھ پہننے پر ایک جدید اور دلکش انداز پیش کرتے ہیں۔
ہیلس
اسٹائلو کی ہیلس کلیکشن اس طرح ڈیزائن کی گئی ہے کہ پہننے والی کو خوبصورتی اور قد میں نرمی کے ساتھ اضافہ ملے وہ بھی بغیر کسی تکلیف کے۔ چاہے بات بلاک، ویج یا اسٹیلیٹو اسٹائل کی ہو، یہ وسیع کلیکشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ خواتین کو ایسے ڈیزائن ملیں جو جشن کے مواقع اور دفتر دونوں کے لیے موزوں ہوں۔
بیگز
اسٹائلو کی بیگز کلیکشن ہمیشہ سے صارفین کی پسندیدہ رہی ہے، جو ہر ضرورت کے لیے اسٹائل اور سہولت کا بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔
ہینڈ بیگز
روزمرہ استعمال کے لیے نہایت موزوں، اسٹائلو کے ہینڈ بیگز کشادگی، دلکش ڈیزائن اور مضبوطی کا خوبصورت امتزاج ہیں جو دفتر، آؤٹنگ یا سفر کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔
کلاچز
شام کی تقریبات یا خاص مواقع کے لیے اسٹائلو کے کلاچز بہترین ہیں۔ ان کے جدید اور خوبصورت ڈیزائن پارٹیوں اور تقریبات کے انداز میں نرمی سے نکھار پیدا کرتے ہیں۔
شولڈر بیگز
اسٹائلو کے شولڈر بیگز میں آرام اور سہولت کا حسین امتزاج ہے یہ ان خواتین کے لیے بنائے گئے ہیں جو عملی مگر اسٹائلش بیگز پسند کرتی ہیں۔
مشہور ہینڈ بیگز، کلاچز اور شولڈر بیگز کے ساتھ ساتھ، خریداروں کو پاؤچز اور بیک پیکس بھی ملیں گے جو روزمرہ کے استعمال یا سفر کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ ہر ڈیزائن بڑی باریکی سے تیار کیا گیا ہے تاکہ جدید خواتین کی ضروریات پوری کی جا سکیں، چاہے وہ کسی تقریب کے لیے چھوٹے بیگز ہوں یا کام اور یونیورسٹی کے لیے کشادہ اسٹائلز۔
ملبوسات
اسٹائلو کا اپیرل سیکشن اس موسمِ سرما کے لیے آرام دہ اور خوشنما نئے انداز پیش کر رہا ہے۔ ریڈی ٹو وئیر ونٹر پریٹ کلیکشن میں نرم کپڑوں اور پُرسکون رنگوں میں تیار شدہ تھری پیس، ٹو پیس اور سنگل شرٹس شامل ہیں جو روزمرہ اور نیم رسمی پہننے کے لیے موزوں ہیں۔
جو خواتین اپنی پسند کے مطابق لباس تیار کروانا چاہتی ہیں ان کے لیے ونٹر انسٹیچڈ کلیکشن دستیاب ہے، جس میں دلکش پرنٹس والے تھری پیس، ٹو پیس اور سنگل سوٹس شامل ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی کا انداز تشکیل دے سکیں۔
اس سال اسٹائلو نے فیشن کے مطابق پینٹس، شلوار، شالز اور اسٹولز بھی متعارف کرائے ہیں، جو سردیوں کے ملبوسات کو مکمل بناتے ہیں اور مختلف انداز میں اسٹائل کیے جا سکتے ہیں۔
لڑکیوں کے جوتے
چمک دار سینڈلز سے لے کر آرام دہ سردیوں کے جوتوں تک، اسٹائلو کے گرلز شوز کو آرام اور خوشی کے امتزاج کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ہر جوڑا نرم، پہننے میں آسان اور روشن، دلکش رنگوں میں دستیاب ہے، جو چھوٹی بچیوں کے انداز میں مزید پیار بھرا لمس شامل کرتا ہے۔
لڑکوں کے جوتے
مضبوط اور بہترین فٹنگ کے ساتھ اسٹائلو کے بوائز شوز اسکول، آؤٹنگز اور روزمرہ کھیل کود کے لیے نہایت موزوں ہیں۔ ان کے ڈیزائن میں سپورٹ اور آرام پر خاص توجہ دی گئی ہے جبکہ ان کا جدید انداز بچوں کے فعال اور پُرجوش مزاج کے عین مطابق ہے۔
ایسیسریز
اسٹائلو کا ایسیسریز سیکشن خریداری کے تجربے کو خوبصورتی کے ساتھ مکمل کرتا ہے۔ اس کلیکشن میں جیولری، بالیاں، ہار، گھڑیاں، انگوٹھیاں اور دیگر دلکش اشیاء شامل ہیں، جو ہر لباس چاہے کیژوئل ہو یا تہوار کے موقع کا اس کے ساتھ خوبصورتی سے میل کھاتی ہیں۔ یہ نفیس مگر اسٹائلش آئٹمز ہر انداز میں دلکشی کا اضافہ کرتی ہیں۔
یہ سیل کیوں اہم ہے؟
اسٹائلو 11.11 آن لائن اونلی سیل صرف زبردست ڈسکاؤنٹس کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی آن لائن ویرائٹی کے باعث بھی نمایاں ہے۔ فلیٹ 51% اور 21% رعایت، 13 نومبر تک مفت ڈیلیوری اور آن لائن ایکسکلیوژیو لانچز کے ساتھ، یہ گاہکوں کے لیے ایک نایاب موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ آئٹمز گھر بیٹھے خرید سکیں۔
یہ سیل اب اسٹائلو کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو ہے جہاں مکمل کلیکشن، بشمول نئی آن لائن اونلی اشیاء اسٹاک ختم ہونے تک دستیاب ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے موزوں نہایت موزوں اسٹائلو کے اسٹائلو کی خواتین کے موزوں ہیں شامل ہیں کے ساتھ کے جوتے آن لائن پیش کر ہیں جو
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل کروم بُک کی پہلی اسمبلی لائن کا افتتاح
پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح ڈیجیٹل پاکستان کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت یہ منصوبہ ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے عام شہریوں خصوصاً طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ کم قیمت پر دستیاب ہوں گے۔
ہری پور میں قائم فیکٹری میں روزانہ 50 ہزار کروم بُک تیار ہوں گی جبکہ سالانہ ہدف 5 لاکھ رکھا گیا ہے، جو آئندہ 10 لاکھ تک پہنچے گا۔ اس منصوبہ سے ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، مقامی صنعت مضبوط ہوگی اور ٹیکنالوجی کی برآمدات کا راستہ کھلے گا۔
یہ منصوبہ گوگل کے ان پروگرامز کا تسلسل ہے جن کے تحت 10 لاکھ سے زائد پاکستانیوں بشمول اساتذہ، طلبہ، ڈیولپرز اور تخلیق کاروں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھائی جا چکی ہیں۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک پاکستان کی برآمدات میں 6.6 ارب ڈالر (تقریباً 1.8 کھرب روپے) کا اضافہ متوقع ہے۔
گوگل اور حکومت پاکستان کے درمیان نئے معاہدے کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔ گیمنگ اور اسٹارٹ اپ صنعت کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے جائیں گے اور ایک لاکھ گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے تاکہ نوجوان عالمی معیار کی نوکریوں کے اہل بن سکیں۔
گوگل اپنا AI لیڈرز فیلوشپ پروگرام بھی شروع کرے گا، جس سے 100 پاکستانی ادارے مصنوعی ذہانت اپنا کر مقابلے میں آگے بڑھ سکیں گے۔ وزارت آئی ٹی اور گوگل مل کر پاکستان میں ایمرجنسی لوکیشن سروسز نافذ کریں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولتیں میسر آسکیں۔
یہ منصوبہ نہ صرف ایک فیکٹری تک محدود ہے بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے پاکستان آنے سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔