کچھ پتا نہیں طالبان سے مذاکرات پھر کب ہوں گے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
پاکستان اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان استبول میں مذاکرات کے تیسرے دور میں ڈیڈلاک کے تناظر میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بات چیت کا اگلا دور کب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان سے مذاکرات ختم ہوگئے، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے، خواجہ آصف
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب ڈیڈلاک آتا ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کب تک قائم رہے گا اور فی الحال تو ڈیڈلاک ہی ہے جس کے ذمے دار افغان طالبان ہیں۔
واضح رہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والا پاکستانی وفد جمعے کی شام استنبول سے واپس آگیا۔
مزید پڑھیے: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام
یاد رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کے باعث ختم ہوگئے اور اب یہ دوبارہ کب ہوسکیں گے۔
عطا تارڑ کا بھی یہی کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ وقت بتائے گا کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی میں توسیع، طالبان کا خلوص ایک ہفتے میں واضح ہوجائے گا، ماہرین
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے سنہ 2021 میں دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی کیوں کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی سرزمین کسی ملک میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی لیکن انہوں نے وہ وعدہ پورا نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک افغان تنازع پاک افغان ڈیڈلاک پاک افغان کشیدگی پاک افغان مذاکرات ختم وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک افغان تنازع پاک افغان ڈیڈلاک پاک افغان کشیدگی پاک افغان مذاکرات ختم وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ افغان طالبان پاک افغان عطا تارڑ
پڑھیں:
کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27 ویں ترمیم پاک افغان رجیم مذاکرات وی ٹاک