2025-07-23@13:45:33 GMT
تلاش کی گنتی: 438

«کہ اسرائیل»:

    راولپنڈی(ویب ڈیسک) اینکر پرسن علینہ شگری بھی گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے اور انہیں دستیاب سہولیات دکھانے کے لیے جیل کے اندر جانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علینہ خان کاکہناتھاکہ وزیردفاع خواجہ آصف ان کے پروگرام میں آئے اور کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات دستیاب ہیں، وہ ان سے اور عام قیدی سے بہت بہتر ہیں، میڈیا بیانیہ پر چلنے کی بجائے زمینی حقائق دکھائے۔ان کاکہناتھاکہ ""وزیردفاع نے پورے میڈیا کو للکارا کہ زمینی حقائق دکھائیں،اڈیالہ جانے سے پہلے خواجہ آصف کوبتایا کہ آپ کے کہنے پر میں عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جا رہی ہوں،لسٹ میں...
    برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ” ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ وہ امریکی ٹرمپ کی جانب سے برازیلی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کا سفارتی حل تلاش کریں گے، تاہم اگر یہ ٹیرف نافذ کیے گئے تو برازیل بھی بھرپور جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ” ٹرمپ یہ نہ سمجھے کہ وہ دنیا کا شیرف منتخب ہوا ہے۔ دوسری جانب برازیل کے شہر ساؤ پالو میں ٹرمپ ٹیرف کے خلاف برازیلی شہریوں نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امریکی صدر...
    امریکی ٹی وی دیئے گئے ایک انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل جانتا ہے کہ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کہاں زیر زمین دفن کیا ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ امریکا اور اسرائیل نے ایک بار کیا، وہ دو تین بار بھی کرسکتے ہیں۔ نیتن یاہو نے یقین ظاہر کیا کہ ایران جوہری پروگرام کو آگے بڑھائے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا امکان...
    برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ کی بدترین انسانی صورتحال فوری بہتر نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔ برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے...
    دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات کی۔ دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے...
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔میڈیا کے مطابق ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات کے لیے تیاری کر لی ہے اور خفیہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
    برکس اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کیا۔ برکس اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران میں شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا اسرائیل کو خطے میں کشیدگی پھیلانے کے لیے رکھا...
    لیاری میں عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے بغدادی میں عمارت گرنے کے واقعے کے ذمہ داروں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ عمارت گرنے کے مقام کے دورے کے دوران نبیل گبول کا کہنا تھا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بدعنوان ادارہ ہے، ڈی جی ایس بی سی اے اُن کا فون تک نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ کیا سعید غنی سے بھی استعفیٰ کا مطالبہ...
    عامر ڈوگر: مظفرگڑھ میں  لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی، جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جبکہ بس ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔  شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، حادثے کی وجوہات جاننے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سیاست دان ملک کے لیے لچک پیدا کر کے کوئی راستہ نکالیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے  مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنا چاہیے، سیاست دان آپس میں بیٹھ کر مفاہمت کا راستہ نکالیں، سیاست کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دان آپس...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرا خیال سے اب عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نجی نیوز چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ میں نے پیچھے ہٹنا اور نہ ہی جھکنا ہے، یہ نیلسن منڈیلا والی سوچ ہے کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، دو روز قبل کوٹ لکپھت جیت میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک پریس ریلیز...
    اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ 4 لاکھ سے زائد گھروں کو سولر سسٹمز کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس اقدام سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور بجلی بلوں کے بوجھ میں بھی واضح کمی آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے، شہروں اور دیہات میں تفریق کے خاتمے کےلیے ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے، ہمارا مقصد ایک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان سیزفائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں، قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔  وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری     قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حضرت امام...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے جس کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہماری بات کا جواب نہ آئے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ دو سال بعد کوٹ لکھپت جیل کے اسیروں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیں. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات دونوں عمل ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا...
    وزیرِاعظم شہباز شریف— فائل فوٹو باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی، دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیل...
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔   ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔  واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
    یمنی حوثیوں نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل داغے دیئے۔ میزائلوں حملوں کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔ عرب میڈیا کے مطابق ترجمان یمنی حوثی کا کہنا ہے کہ ہم غزہ کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے، اگر اسرائیل نے یمن پر حملہ کیا تو اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ یمن کے ساتھ وہی سلوک کرینگے جو تہران کے ساتھ کیا، تہران پر وار کرنے کے بعد ہم یمنی حوثیوں کو نشانہ بنائیں گے، جو کوئی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا،اُس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا۔ Post Views: 2
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ جیل میں بند کسی فرد سےمذاکرات نہیں ہوں گے، اگرمذاکرات کرنے ہیں تو بیرسٹر گوہر اور دوسرے سینئر رہنماوں کو حکومت سے کرنا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبرمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوحق ہےحکومت کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کریں، وہ تحریک جوعوام کی پریشانی کا باعث بنے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جس طرح کی تحریک چلاتے ہیں ویسے نہیں چل سکتیں، حکومتوں کیخلاف تحریکیں خود بخود چلتی ہیں اور کامیاب بھی ہوتی ہیں، بانی پی...
    —فائل فوٹو ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مارے گئے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور آئی ڈی دھماکوں میں ملوث تھے، جن سے دو اے کے47 رائفلز، 4 ہینڈ گرنیڈ، 6 میگزین، 150 کارتوس اور 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔
    اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کی ذلت آمیز شکست کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک کے مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ ہم بیروت کو تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی اجازت ہرگز نہ دینگے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ ایگزیکٹو کونسل شیخ علی دعموش نے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی سرزمین کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی جارحیت ​​کو "تھکا دینے والی جنگ" میں بدل کر رکھ دیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایرانی میزائل، اسرائیل کی جغرافیائی گہرائی کے اندر موجود اپنے اہداف کو بآسانی نشانہ بناتے رہے، حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے غاصب صیہونیوں...
    —فائل فوٹو  کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر کا قیدی جناح اسپتال میں دم توڑ گیا، قیدی کو جیکسن پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی کو گزشتہ روز صبح میں جیل لایا گیا، دوپہر کو قیدی کی طبیعت خراب ہوئی، طبیعت خراب ہونے پر قیدی کو فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات کو قیدی جناح اسپتال میں دورانِعلاج دم توڑ گیا۔قیدی پیٹ میں منشیات لے کر آیا تھا اور شبہ ہے کہ منشیات کی مقدار زیادہ ہونے پر اس کی طبیعت بگڑی۔حکام کا کہنا ہے کہ  قانونی کارروائی کے بعد قیدی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ تل ابیب کے معاندانہ اقدامات کی وجہ سے غزہ میں ہلال احمر کی کارروائیاں تعطل کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ میں نے "ڈونلڈ ٹرامپ" سے کہا کہ جیسے انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ روکنے کی کوشش کی ویسے ہی غزہ کی جنگ ختم کرانے کے لیے بھی اقدام کریں۔ انہوں نے کچھ ہی دیر قبل غزہ پر صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل، خطے کو غیر مستحکم کر کے اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ نیٹو کے اجلاس...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جب تک ملاقات کا وقت ہے ہم یہاں جیل کے باہر بیٹھے ہیں، ہم کیا کریں یہاں دھاوا بولیں، بغاوت کریں؟راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے یہ بات کہی ہے۔ ہمارا بجٹ آئینی بحران سے بچنے کیلئے تھا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمارا بجٹ آئینی بحران سے بچنے کے لیے تھا، جو سازش تھی وہ ناکام ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) معاشی ٹیم سے ملنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم ان سے ملنے جیل آئے ہیں۔عمر ایوب...
    یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ کیوں جوڑے؟ امریکی صدر نے بڑا انکشاف کردیا، کہا آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد...
    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے آخری دو دن میں اسرائیل کو بڑی مار پڑی، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے قریب تھے، امید ہے اب جلد پیشرفت ہوگی۔ امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے شدید میزائل حملوں کے بعد جنگ بندی کے لیے امریکا کے آگے ہاتھ جوڑے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”آخری دو دن اسرائیل پر بہت بھاری گزرے۔ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے تل ابیب سمیت کئی شہروں میں تباہی مچائی، متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔“ انہوں نے...
    ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی ایس سی او نے وادی نیلم میں شاردہ کے مقام پر جدید فری لانسنگ ہب کا افتتاح کر دیا۔ شاردہ فری لانسنگ ہب کا مقصد نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے جوڑنا اور جدید مہارتیں فراہم کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں نوجوانوں، اساتذہ، معززین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی جی ایس سی او کا کہنا تھا کہ ’’شاردہ فری لانسنگ ہب میں نوجوانوں کو پہلے بنیادی، پھر اعلیٰ سطح کی فری لانسنگ اور جدید تکنیکی مہارتوں کی مرحلہ...
    پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے کئی ممالک سے رابطے کئے، آئی اے...
     ویب ڈیسک:پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے د رمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا۔  پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکراتی عمل کی حمایت کرتے ہیں، مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے، اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کئے۔  عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران پر غیر قانونی حملے کئے، ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جس سے کشیدگی بڑھے، تنازع کے پرامن حل کیلئے کئی اجلاس کئے گئے، پاکستان نے موجودہ صورتحال پر واضح پوزیشن لی ہے۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  پاکستانی مندوب...
    غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک کم از کم 86 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، جن میں 56 بے گھر افراد تھے، جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ حملوں میں مزید 80 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو غزہ میں اسرائیلی فوج نے امداد کے لیے جمع لوگوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی جبکہ بے گھر فلسطینیوں پر بم گرائے۔ غزہ کے اسپتالوں میں موجود طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اور ڈرونز نے غزہ میں منگل کی صبح سے اب تک...
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد پاکستان نے ایران کے ساتھ کوئی نیا عسکری تعاون شروع نہیں کیا۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایران-اسرائیل تنازعے میں براہِ راست فریق نہیں ہے، اس کی اصل توجہ بھارت اور افغانستان سے آنے والے خطرات پر مرکوز ہے۔ اسلام تائمز۔ عالمی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اسرائیل درحقیقت مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ از سرِ نو ترتیب دینا چاہتا ہے اور 13 جون کو ایران پر حملہ اور اس کے بعد جوہری تنصیبات پر ہونے والی بمباری اس راستے سے ایک بڑی رکاوٹ کو ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔ ایران کی آبادی 9 کروڑ سے کچھ زیادہ ہے، جو عراق کی آبادی سے تقریباً تین...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار کی سفارتی ناکامی اور گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ معروف بھارتی صحافی نے بے نقاب کردیا۔ مودی حکومت اور گودی میڈیا کیخلاف بھارت سے ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں بھارتی صحافیوں نے بھی مودی سرکار کے پول کھولنا شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی صحافی روش کمار نے نریندر مودی کی سفارتی ناکامیوں اور گودی میڈیا کے پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ روش کمار کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر ظاہری رکھ رکھاؤ اور مہنگے سوٹ پہننے تک محدود ہیں، اصل پالیسی میں کوئی جان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے شنکر ایران اسرائیل کشیدگی پر ایک لفظ بھی نہ بول سکے۔ بھارتی صحافی کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس کو جنگ بندی معاہدے کی پائیداری پر یقین نہیں۔ جنگ بندی کا خیرمقدم اس وقت کریں گے جب اس پر عمل ہوگا، ماسکو امن چاہتا ہے لیکن سیز فائر کیا دیرپا ہوگی یہ کہنا مشکل ہے۔ معاہدے کے بعد بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔روس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ ماسکو امن کا خواہاں ہے لیکن یہ جنگ بندی کب تک قائم رہے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔سرگئی لاروف نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی خبر آنے کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گر گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ جنگ طویل ہو جاتی تو اس سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا  تو اس سے پاکستان کی معیشت کو شدید خطرات لاحق تھے، لیکن اب جنگ بندی ہو چکی ہے، اس کا پہلا مثبت اثر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی شدید گراوٹ کے بعد 6 ہزار پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا، ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کے بعد پاکستان کی معیشت کیسی رہے گی؟ ماہرین اس پر کیا کہتے ہیں؟ آئیے! ان سے گفتگو میں اس اہم ترین سوال کا جواب جانتے ہیں۔ معاشی...
    مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھنے کے اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اس سے تمام ممالک کی اقتصادی حالت بری طرح متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے عرب ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ہدف ہوں گے کیونکہ تل ابیب اور واشنگٹن ان کے تیل اور گیس پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننا چاہیئے، حتی کہ خطے کے سنی ممالک بھی اس کے خلاف ہیں لیکن ان میں بات کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے پارٹی میٹنگ کے بعد نامہ...
    ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ باراتیوں کی بس اور ٹریلر میں تصادم سے دلہا جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایم نائن موٹر وے پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جان کی بازی ہار گیا جبکہ خواتین سمیت 15 باراتی زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق دلہا کی شناخت عبداللہ میر بحر کے نام سے ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارات حب سے...
    پاکستان، چین اور روس نے مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشترکہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوموار کو اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قرارداد میں ایران پر حملے کی صورتحال کے تناظر میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، قرارداد میں شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چین نے اس قرارداد کے ذریعے ایران میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تینوں...
    — فائل فوٹو سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ہم یلو لائن منصوبہ وقت سے پہلے مکمل کر کے دے رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید ہوتی رہتی ہے، لیکن ہم دن اور رات کوشش کر رہے ہیں کہ یہ پروجیکٹ چل سکے، ہماری یہ سوچ نہیں ہے کہ تاخیر کرو تو پیسے بڑھیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ گرین لائن کا کہا گیا تھا کہ روزانہ1 لاکھ سے زائد افراد سفر کریں گے، اس وقت گرین لائن اور اورنج لائن پر روزانہ 65 ہزار افراد سفر کرتے ہیں۔ سینئرصوبائی وزیر نے کہا کہ اس وقت ریڈ لائن بی آر ٹی...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام دینے کی سفارش واپس لیں۔ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ امریکا یہود و ہنود کا دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت جنگوں سے لوٹ مار اور اسلحے کی فروخت پر چلتی ہے۔ پاکستان کا صدر ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کا فیصلہحکومت پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاکستان بھارت جنگ ٹل گئی لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت جنگ بندی پر تو شکر گزار ہو لیکن عدم توازن کا شکار نہ ہو۔ان کا...
    تہران (اصاف نیوز)ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری۔ اپنے بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور تباہ ہو گئیں ہیں تب بھی کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے مزید کہا کہ افزودہ مواد اب بھی محفوظ ہے، مقامی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں بھی موجود ہیں اور سیاسی ارادہ بھی۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے کہا کہ اپنے جائز حق دفاع کے ساتھ سیاسی اور آپریشنل اقدام اب اس فریق ہاتھ میں ہوگا جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور اندھے اقدامات سے بچتا ہے۔ علی شمخانی کا...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سے کے 57 اسلامی رکن ممالک کے استنبول میں ہونے والے وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں تنظیم نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو روکا جائے اور اس خطرناک کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: امت مسلمہ کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، ملکر مسائل سے نمٹنا ہوگا، اسحاق ڈار کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب او آئی سی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران کے جوہری اداروں پر حملوں کے بعد وہ ایک وزارتی رابطہ گروپ قائم کرے...
    امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، مسعود خان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق سفارتکار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، انھوں نے کہا ایران کو یقین تھا امریکا اسرائیل کے ساتھ ملا ہوا ہے، یہ بات ثابت ہو گئی، سفارتکاری کو زیادہ موقع نہیں دیا گیا۔سابق سفارتکار مسعود خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل کوشش تھی امریکا اس جنگ میں براہ راست شریک ہو، امریکا نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کیے، امریکا ایران کے خلاف متحارب قوم کیطور پر سامنے آیا ہے۔...
    اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل سے امدادی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔ امریکی سفیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جو امریکی شہری اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں ان کے لیے پروازوں کا انتظام کردیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا شہریوں کے انخلا کے لیے کروز شپ کا استعمال بھی کر رہا ہے۔ Post Views: 4
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام نے نہ صرف امریکا بلکہ عالمی سطح پر تاثر بدل دیا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسرائیلی افواج کی مدد سے طاقت کا مظاہرہ کیا جبکہ اتنی بڑی پیمانے پر کارروائی تاریخ میں مثال بن گئی ہے۔ شدت اور سفارتی کشیدگی میں اضافہ امریکا کی طرف سے ایٹمی تنصیبات پر حملے نے علاقائی و عالمی سطح پر شدید کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ ایران نے ان حملوں کو جارحیت قرار دیا، جبکہ واشنگٹن اور تل ابیب نے اسے ایٹمی خطرہ کا خاتمہ قرار دے کر حق بجانب ٹھہرایا۔ یہ واقعہ مستقبل قریب میں ایران–امریکہ اور اسرائیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔انھوں نے کہا کہ “ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔”چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ یہ...
    ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)روسی صد ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو متعدد بار کہہ چکے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے شواہد نہیں ملے۔(جاری ہے) روسی صدر نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقائی خدشات دور کرنے، مشترکہ سلامتی یقینی بنانے کیلیے مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پرامن مقاصد کیلیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل دونوں کو مذاکرات میں لچک دکھانی چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ ایران نے بارہا اس بات کا اظہار کیا کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
    نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے تمام عالمی قوانین کو نظر انداز کر کے ایران کی خود مختاری پر حملہ کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں سیکڑوں ایرانی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ابتک 5 ایرانی ہسپتالوں پر حملے کر کے طبی عملے کو مار ڈالا۔ ایرانی مندوب امیر سعید ایروانی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے۔ Post Views: 5
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم فوری تصحیح بھی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سفیر نے میں ایران کی جگہ غلطی سے اسرائیل کا نام لے لیا۔ انھوں نے کہا کہ "ہم خطے میں اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو دہشت پھیلا رہے ہیں، خاص طور پر اسرائیل جو۔۔۔" چند لمحوں کی خاموشی کے بعد اپنی تصحیح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا مطلب ہے ایران، جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ اسرائیل خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے تاہم فوراً اپنی تصحیح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا اشارہ ایران کی طرف تھا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے...
    صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسرائیل اگر خطہ میں ایران کو کمزور کردیتا ہے تو کل اسلامی ایشیائی ممالک بھی نہیں بچیں گے، حالیہ جنگ اسلامی ممالک اور اسلام کی بقا کی جنگ ہے، پاکستان، سعودیہ، عرب امارات سمیت تمام ممالک صہیونی عزائم کا اگلہ ہدف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی قوم عاشورائی و کربلائی عزم رکھتی ہے، حسینی عزم رکھنے والے کبھی کسی ظالم کی بیعت نہیں کرتے، امریکہ و اسرائیل کے خطہ میں حکمرانی کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بعد نماز جمعہ اسرائیلی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد، چین نے فعال سفارتی اقدامات اپنائے ہیں، ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا، اور تناؤ کو جلد کم کرنے کے لیے کوشش کی، تاکہ خطے کو مزید انتشار سے بچایا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں چار نکات پیش کیے، اور چینی موقف کی وضاحت کی۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات کا صحیح حل نہیں ہے، اور خطے میں تناؤ میں...
    اپنے ایک ٹویٹ میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ مسٹر گروسی! آپ نے IAEA کو اس ناجائز اور جارحانہ جنگ میں ایک فریق بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں فریقین سفارت کاری کا راستہ اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ، ایران کے علاقے "فردو" میں ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم نہیں گرائے گا۔ واضح رہے کہ رافائل گروسی کے اس بیان سے قبل میڈیا نے امریکہ کی جانب سے فردو جوہری تنصیبات کے خلاف بنکر بسٹر بم کے ممکنہ استعمال کی خبر دی تھی۔ تاہم حالیہ صیہونی دراندازی کے بعد...
    راولپنڈی میں 22 سال تک زیر تکمیل رہنے والا ماں بچہ اسپتال منصوبہ وفاق سے پنجاب کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب ماں بچہ اسپتال نہیں بلکہ چلڈرن اسپتال بنے گا۔ منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی ون بنانے کے لیے ڈاکٹر حنا ستار پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کر دی گئیں جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز لاہور ڈاکٹر مسعود صادق کو فوکل پرس مقرر کیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی حکومت نے 200 بیڈ کا چلڈرن اسپتال کم سے کم وقت میں فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں...
    اس سے پہلے صہیونی فورسز کی جانب سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گھر کو نشانہ بنایا گیا، وہ پاسداران انقلاب کے سینیئر افسر کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی۔ ایرانی حملے کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے علاقے بیر شیبہ، دیمونا اور مضافات میں بھاری نقصان ہوا جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے ایران سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی تصدیق کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بیر شیبہ اور دیمونا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کو ایران پر حملوں کے حوالے سے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا ایران کے جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں میں شامل ہونا ہے یا نہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا نے کاظم غریب آبادی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اگر امریکہ اسرائیل کی حمایت میں مداخلت کرنا چاہتا ہے تو ایران کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ وہ جارحیت پسندوں کو سبق سکھانے اور اپنے دفاع کے لیے اپنی طاقت استعمال کرے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اگر وہ اسرائیل کی جارحیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عراق کی اعلیٰ مذہبی شخصیت آیت اللہ سیستانی نے اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسی زبان نہ صرف مذہبی اور اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی سراسر منافی ہے۔آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی اعلیٰ قیادت کو قتل کی دھمکی دینا ایک سنگین مجرمانہ عمل ہے، جس کے نتائج پورے مشرقِ وسطیٰ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اُن کے مطابق یہ رویہ پورے خطے کو مزید عدم استحکام کی جانب دھکیل سکتا ہے۔انہوں نے اسلامی دنیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جنگ...
    اسرائیل پر حملوں کی بارہویں لہر میں سیجل میزائلوں کا استعمال، ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اہداف پر مرکوز میزائل حملے جاری رہیں گے، صہیونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ پاس دارانِ انقلاب نے اسرائیلی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق صہیونی دفاعی نظام ایران کے میزائل حملوں کے آگے بے بس نظر آرہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف تازہ حملوں میں فتاح ون ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو میزائل شکن ایرو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہے، بیلسٹک حملے روکنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ Post Views: 6
    ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف اصل آپریشن جلد انجام دیا جائے گا۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بات جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی اب تک کی کارروائی اسرائیل کو روکنے کے لیے ایک انتباہ تھا۔ چیف آف اسٹاف ایرانی مسلح افواج سید عبدالرحیم موسوی نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی شہری تل ابیب اور حیفہ سے نکل جائیں۔ دوسری جانب ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے 28 طیارے روکنے کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں...
    بین الاقوامی ایٹمی توانائی کی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسّی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری ہتھیار کا خواب ترک کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے، ٹرمپ گروسّی نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں واضح کی کہ ہم نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمارے پاس کوئی شواہد نہیں ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی منظم اور جاری کوشش میں ہے۔ اگرچہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں نے ایک کامیاب تجربہ کیا ہے، جس سے انہیں...
    ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،جی 7 ممالک امریکی صدرٹرمپکا جی مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار ، اسرائیل ایران کشیدگی کم کرنے کی اپیل کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اور ایران پر عدم استحکام کا الزام لگا دیا۔جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل جی 7 گروپ کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح...
    ایران کے خلاف مسلسل اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف مسلم ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اعلامیہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی جارحیت کے باعث بے مثال کشیدگی کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ کی توثیق پاکستان، عراق، سعودی عرب، قطر، کویت، مصر، اردن، الجزائر اور بحرین نے کی۔ برونائی دارالسلام، چاڈ، اتحاد القمری،جبوتی، لیبیا، موریتانیہ، صومالیہ اور سوڈان بھی توثیق کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، ترکیہ، عمان اور متحدہ عرب امارات نے بھی مشترکہ اعلامییہ کی توثیق کی۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کو یکسر مسترد کرتے...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج چوکنا ہے، تحریک انصاف نے امریکا میں ہونے والے احتجاج کی مذمت کی ہے، تحریک انصاف کے اس اقدام کو سراہتا ہوں، سپہ سالار نے کسی پارٹی نہیں پاکستان کی جنگ جیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل کشیدگی بڑھے گی تو جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس نیوکلیئر ٹیکنالوجی ہے، نریندر مودی مسلمانوں کے خون کا پیاسا ہے، بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے لیکن خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دے دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں قتل نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا...
    جی سیون ممالک نے بھی اپنا وزن اسرائیل کے پلڑے میں ڈالتے ہوئے اسرائیل کی حمایت کردی، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی اورایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دے دیا۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی...
    کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔ جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہمیشہ سے واضح ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا...
    پاکستانی حجاج کرام کو حج 2025 کے دوران اور بعد میں مثالی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے مکہ مکرمہ میں قائم کردہ فیسلٹیشن سینٹر نے 3 ہزار سے زائد شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا ہے۔ ہزاروں عازمین حج کو سفری مسائل، گمشدہ ٹکٹس، رہائش، کھانے اور دیگر اہم معاملات میں فوری مدد فراہم کی گئی، جسے حکام نے ایک ‘گیم چینجر’ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خلیجی رہنماؤں کی سعودی قیادت کو حج 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے فیسلٹیشن سینٹر مکہ کی انچارج عائشہ اعجاز نے بتایا کہ یہ مرکز پاکستانی حجاج کی مدد کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا،...
    جی سیون ممالک کا اسرائیل کی حمایت کا اعلان، ایران عدم استحکام کا سبب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز ٹورنٹو (آئی پی ایس )کینیڈا میں ہونے والی سمٹ میں جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی۔خبر ایجنسی کے مطابق جی 7 ممالک کے بیان میں اسرائیل کی حمایت اور ایران کو عدم استحکام کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ جی 7 مشترکہ بیان میں مشرق وسطی میں وسیع پیمانے پر کشیدگی میں کمی، ایران کے بحران کے حل اور غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیاگیا ہے۔جی 7 ممالک کے مشترکہ بیان میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔جی 7 ممالک نے کہا کہ ہمارا مقف ہمیشہ سے واضح...
    فائل فوٹو ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پہلی بار پتہ چل رہا ہے کہ بمباری کیا ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اسرائیلی جارحیت سے بھاری نقصان اٹھانے کے باوجود اسرائیل کو مضبوط جواب دے رہا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سدباب کریں۔ — فوٹو:اسکرین گریب انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے خلاف اسرائیل کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں اور قدرت کی طرف سے یہ ایک اور موقع ہے کہ تمام مسلمان ممالک متحد ہو کر اسرائیلی خطرے کا مکمل سد باب کریں۔
    دو تنازعات، ایک ایجنڈا: مسلم خودمختاری پر مشترکہ جارحیت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال دنیا طاقت، سازشوں اور مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہی عوامل کی روشنی میں مئی اور جون 2025 کے مہینے دو بظاہر الگ لیکن حیرت انگیز طور پر مماثل تنازعات کی وجہ سے عالمی سیاسی تاریخ میں نقش ہو چکے ہیں—ایک تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان، جبکہ دوسرا اسرائیل اور ایران کے مابین پیش آیا۔ اگرچہ ان دونوں محاذوں کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ تھا، لیکن ان کی نوعیت، طریقہ کار، اور پس پردہ کارفرما اتحاد ایک جیسے تھے۔ یہ محض اتفاقیہ جھڑپیں نہ تھیں بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دو مسلم ممالک کو نشانہ...
    اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلسل حملوں کے خلاف مسلم دنیا ایک صف میں آ گئی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، قطر، مصر، عراق، اردن، الجزائر، کویت، بحرین سمیت 20 سے زائد اسلامی ممالک نے 13 جون سے جاری اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے، مکمل جنگ بندی کے قیام اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’ایران کو ڈیل کرلینی چاہیے تھی‘، امریکی صدر ٹرمپ نے فوری طور پر تہران خالی...
    دنیا کی سات بڑی معیشتوں پر مشتمل جی 7 ممالک کے اجلاس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ردعمل کے حوالے سے رائے میں گہرا اختلاف سامنے آ گیا ہے۔  الجزیرہ کے مطابق، جی 7 رہنماؤں کے درمیان اس مسئلے پر واضح اختلاف دیکھا جا رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کشیدگی پر کسی مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے اجلاس کے اختتام پر متفقہ مؤقف سامنے لانا مشکل ہو گیا ہے۔ اجلاس میں نیٹو اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بھی شریک ہیں، تاہم یورپی ممالک اور جاپان کے مؤقف میں بھی فرق واضح ہے۔ یورپی ممالک سفارتی حل اور کشیدگی میں کمی کی بات تو کرتے...
    اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر فضائی حملہ کیا تھا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی۔ عالمی سطح پر خفگی اور تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اسرائیل نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر حملے کا غیرمنطقی جواز پیش کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کا سرکاری نشریاتی ادارہ اپنے ملک کی مسلح افواج کی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ایک ایسے کمیونی کیشن سینٹر کو نشانہ بنایا جسے ایرانی مسلح افواج فوجی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس حملے کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں کو براہِ راست نقصان...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود بغیر کسی رد و بدل کے 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی سے پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں کتنا فرق پڑا؟ اسٹیٹ بنک کے مطابق مئی میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد بڑھی، اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے، حکومت اگلے سال کے لیے 4.2 فیصد جیسی بلند نمو ہدف بنارہی ہے۔ اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ بڑی حد تک متوازن رہا، اسٹیٹ بینک کے مطابق  مالی سال 2026 کے دوران صنعت و خدمات کے شعبے معاشی نمو بڑھاتے رہیں گے، اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ ذخائر بڑھ کر 11.7 ارب ڈالر...
    مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا ہے کہ حج آپریشنز کی بروقت تیاری اور مسلسل بہتری اہمیت رکھتی ہے، اپنے عملے، ناظمین کو آئندہ حج کے لیے بہت پہلے سے تیار کریں گے تاکہ حجاج کرام کے اندراج کے ساتھ ہی ان کی تربیت کا بھی آغاز ہو جائے، 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، آخری پاکستانی حاجی کی روانگی تک مشن اپنی خدمات جاری رکھے گا۔میڈیا سیل مکہ مکرمہ کے کوآرڈینیٹر نادر بادشاہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان حج مشن کی...
    سربراہ جمعیت کا کہنا تھا کہ اسرائیل عرب دنیا میں نہیں بلکہ اسلامی دنیا میں ناسور کی حیثیت رکھتا ہے، اسرائیل کو اپنا خون چاٹنا پڑے گا، اسرائیل ڈیڑھ سال سے مسلسل غزہ میں بمباری کررہا ہے 60 ہزار لوگ شہید کر دیے، اقوام متحدہ کی کون سی قرارداد ہے جو اس طرح انسانیت کو قتل کرنے کی اجازت دیتی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی صرف مذمت نہیں کررہے بلکہ ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں۔ حیدر آباد میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں...
    واشنگٹن/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے معاہدہ قبول کرنے کی اپیل کی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کی پیشکش کیا ہے سال 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے پہلے دورصدارت میں یکطرفہ طور پر علیحدگی کا فیصلہ بھی ٹرمپ نے ہی کیا تھا ایران اس وقت تک معاہدے کی پاسداری کر رہا تھا.(جاری ہے) دوسری جانب ”ٹروتھ سوشل“پر پوسٹ میںصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران کے درمیان تازہ ترین تنازع میں امریکا کی شمولیت سے انکار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کا ایران پر حملوں سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ایران نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو...
    یمن کے ایران کے حامی حوثی گروپ نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مرکزی شہر یافہ پر کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کا یمنی حوثیوں کے مالیاتی نیٹ ورک سے متعلق معلومات پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان ان کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کے ساتھ مل کر کیے گئے، جبکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان میزائلوں کا تبادلہ جاری ہے۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل پر یہ حملے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کے طور پر کر رہے ہیں، جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی،لاہور (صباح نیوز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور اور کراچی سے جدہ کیلئے 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔غیرملکی ایئرلائن کی کویت سے کراچی کی 2 پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ دبئی سے کراچی کی 2 پروازیں ای کے 606 اور 607 کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں ۔کراچی سے استنبول آنے اور جانے والی 4 پروازیں ایک گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہیں جبکہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے مسقط کی پرواز پی کے 225 کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ۔علاوہ ازیں شارجہ اور دبئی سے فیصل آباد آنے اور جانے والی 4 پروازیں 2...
    اتحاد امت فورم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ اسلام کی ساخت پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست کے خاتمے کا وقت قریب آ گیا ہے، اور بہت جلد فلسطین کے مظلوم مسلمان آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس آزاد ہوگی اور غاصب ریاست اپنے عبرتناک انجام کو پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے اظہارِ برات کیلئے زندہ دلان لاہور آج سڑکوں پر ہوں گے۔ اتحاد امت فورم کے زیرایتہام آج چیئرنگ کراس سے امریکی قونصلیٹ تک ’’یکجہتی ایران و نابودی اسرائیل ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔ ریلی شام 5 بجے شرو ہو گی...
    حملے میں استعمال کیے گئے میزائلوں میں عماد، غدر اور خیبر شکن شامل تھے، جبکہ ایران نے جدید ہائبرڈ ڈرون میزائل سسٹم کا بھی استعمال کیا۔ اسرائیلی آئرن ڈوم دفاعی نظام ان ایرانی آرش ڈرونز کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جارحیت کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کر دیا، رات گئے اسرائیل کے وسطی اور شمالی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے پہلے راؤنڈ میں سو اور دوسرے راؤنڈ میں پچاس میزائل داغے۔ کئی میزائل راستے میں تباہ ہوئے، لیکن متعدد اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب دھماکوں سے گونج اٹھا۔ ساحلی شہر حیفہ میں آئل ریفائنری سمیت متعدد مقامات پر آگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کو کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اب ’بے معنی‘ ہو چکے ہیں۔تاہم ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اتوار کو مسقط میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنا باقی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا کہ ’دوسرے فریق (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جاتے ہیں۔ آپ بیک وقت مذاکرات کا دعویٰ کریں اور صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین پر حملے کی اجازت دے کر کام تقسیم کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔‘ اسرائیل نے ’سفارتی عمل پر اثر...
    تہران(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، وزیرِ اعظم نے کہا پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر، حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے، وزیراعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، حملےاقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے. وزیراعظم نےحملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صدر پیزشکیان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلامی امہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔ بھارت نے جب پاکستان پر حملہ کیا تو اس نے اسرائیلی ڈرون استعمال کیے، اسرائیل کا دوسرا نشانہ پاکستان ہو سکتا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں، ایران کا مکمل ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض ہے، پاکستانی حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، او آئی سی اجلاس بلانے کےلیے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے ابھینندن کی واپسی کا...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 ) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار د یتے ہوئے حملوں کو ایک طویل مہم کا آغاز قراردیا ہے اوراسرائیلی عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں.(جاری ہے) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں...
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے۔ انتونیو گوتریس نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور سفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعے کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 150 سے 200 سے بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ پہلے حملے میں 100 اور دوسرے وار میں...
    ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔ حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو...
    تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران کا میزائل حملہ، اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت نشانہ بن گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریڈیو ایران کے مطابق دشمن کو کچلنے کا عمل شروع ہو گیا، ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون اسرائیلی پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعوٰی بھی کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایران کی جوابی کاروائی کے...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کشیدگی کے معاملے میں امریکہ یہ دعویٰ کرنے سے کبھی پرہیز نہیں کرتا کہ کشیدگی کو روکنے میں اسکی مداخلت اہم رہی ہے، پھر ایران پر اسرائیل کے نئے حملے کی بات آتی ہے تو وہ سرگرمی غائب ہوجاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اسرائیل اور ایران کے درمیان شروع ہوئی کشیدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے امریکہ کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی میں امریکہ کیا کردار نبھا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ایران پر...