امید ہے کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی، ایران پر ایک اور حملے کی ضرورت نہیں پڑیگی، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کرنا چاہتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے پر ملاقات کی۔ دو ریاستی حل کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے، نیتن یاہو سے پوچھیں۔ فلسطینی شہریوں کی دوسرے ممالک منتقلی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے پڑوسی ممالک سے بہت اچھا تعاون ملا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا میں کئی جنگیں روکنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، امید ہے کہ اسرائیل ایران جنگ ختم ہوگئی ہے، ایران پر ایک اور حملے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول بنایا ہے، درست وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹائیں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ امریکا کے ساتھ ایسے ممالک کی تلاش پر کام کر رہے ہیں، جو فلسطینیوں کو بہتر مستقبل دے سکیں۔ امریکی صدر نے یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ اسرائیل نیتن یاہو کے ساتھ
پڑھیں:
ایران نے امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی پوچھا۔ امریکی صدر کے مطابق ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران نے انہیں کہا کہ وہ ایک بجے حملہ کرے گا۔