2025-05-12@09:46:29 GMT
تلاش کی گنتی: 44118

«صدر ٹرمپ کی»:

    کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کوٹلی (سب نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی عظیم الشان ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری اخلاق، ملک ظفر اقبال، عامر یٰسین چوہدری، ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز، امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف ایڈوکیٹ، سردار آفتاب انجم، سردار ہارون بشیر، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری جاوید غفور، پیپلز پارٹی کی ضلعی و...
    کراچی: پاکستان کی علی سسٹرز نے ایک بار پھر ملک کا نام بلند کردیا۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی سحرش علی نے  اپنی بہن ماہ نور علی کو شکست دے کر یو ایس اے جونیئر ویمن گولڈ اسکواش چیمپین شپ  جیت لی، سحرش علی نے گولڈ اور ماہ نور علی نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ نیویارک میں منعقدہ چیمپین شپ کے گرلز انڈر15 ایونٹ کا فائنل  علی سسٹرز کے درمیان کھیلا گیا، ٹائٹل کے لیے ہونے والے مقابلے میں حیران کن طور پر سحرش علی نے ٹاپ سیڈ ماہ نور علی کو 0-3 سے زیر کرکے فتح حاصل کرلی۔ قبل ازیں  سیمی فائنل میں ماہ نور علی نے امریکہ کی ہیلسز سوئیٹ ایم  کو بآسانی 0-3 سے مات...
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایکس کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت دیگر نے ایکس کی بندش کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایکس کی پاکستان میں بندش انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔  
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس، جسے امریکہ سمیت کئی ممالک نے ایک دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے، نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے دوحہ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ غیر معمولی براہ راست بات چیت کی ہے، کیونکہ وہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش کئی خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق حماس کے سینیئر عہدیداروں نے کہا کہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی 48 گھنٹوں کے اندر (منگل تک) متوقع ہے۔ اکیس سالہ الیگزینڈرکے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایڈن کو ''آئندہ...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراو میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی ملٹری جریدے نیشنل انٹریسٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلیئر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی خواہش ہے آپریشن کی کامیابی کا کم از کم نتیجہ کشمیر کی آزادی ہونا چاہیے، پاکستانی فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،جنگ بند ی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستانی فوج، حکومت اور قوم کو بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائیوں سے ثابت ہوگیا کہ اللہ، رسول...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئیں۔ اور بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔ دہشت گردی 30 سال سے ہو رہی ہے اور دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور امریکی صدر کی مسئلہ...
    پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر ہندو انتہاپسندوں نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ جنگ بندی اعلان کے بعد ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کو بھی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جب کہ اس صورتحال کے بعد سیکریٹری خارجہ نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ لاک کر دیا ہے۔ Post Views: 5
    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔امریکہ چین تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہےامریکی تیل کی قیمت 63.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 اعشاریہ 4 فیصد بڑھنے سے قیمت 66.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے متعدد مصنوعات پر ٹیرف 115 فیصد کردیے ہیں،امریکہ چین کی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔
    بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع...
    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1423روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اس کے برعکس 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1420روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402روپے، راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ1450روپے، سیالکوٹ1420، لاہور1461روپے۔ فیصل آباد1400روپے،...
    نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا مسعود ازہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا، ان کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں، جس میں کہا گیا کہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں حافظ عبدالرؤف مارے گئے، جن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا، نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات...
    سی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے 10 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق یہ تمام افسران حال ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BPS-17) کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، کلثوم بی بی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ (ایڈمن سیکشن)، حنا ابرار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم-II)، جبکہ عبدالغفور اور لیاقت حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی ایم اے )مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں، بی جے پی کے ارکان نے مبینہ طور پر حیدرآباد دکن میں قائم کراچی بیکری کی ایک شاخ میں توڑ پھوڑ کی اور مالکان سے اس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ پولیس پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے شمس آباد میں واقع کراچی بیکری کی شاخ پر احتجاج کے دوران پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے بالاراجو نے کے مطابق بیکری کے کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا۔ ’کوئی شدید نقصان نہیں ہوا، ہم واقعے کے چند منٹ...
    سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، میلوڈی اور بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی ورکس، ڈی جی ریسورس، ڈی جی اربن پلاننگ، ڈی جی ای اینڈ ایم، ڈی جی سروسز، چیف آفیسر آئی سی ٹی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نئے منصوبوں...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ بن کر فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا پری ونشن بل2025ء، پنجاب ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025ء، نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ بل 2025ء کی منظوری دی ہے۔گورنر پنجاب نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025ء، نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025ء، یونیورسٹی آف وائٹ راک بل 2025ء اور پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025ء کی بھی منظوری دی ہے۔
    — فائل فوٹو  واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 18 ہزار 900 اور اخراج 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 38 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400، اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بریڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی...
    فوٹو: فائل کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد  ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کے کزن عبدالرحیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد ناردرن بائی پاس سے گلشن معمار کےلیے جارہے تھے۔ کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکرکراچی میں لیاری...
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
    میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیاء کی براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم دے دیا ہے یہ حکم تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا گیا جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ منشیات زیادہ تر کوریئر اور ڈلیوری سروسز کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچتی ہیں اور کئی بار طلبہ کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں اس صورتحال کو روکنے کے لیے براہ راست ڈلیوری کا نظام بند کرنا ہوگا عدالت نے ہدایت دی کہ جو تعلیمی ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف فوری کارروائی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو تین اہم نکات زیر بحث آئیں گے جن میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی کے معاملات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی گزشتہ دو سے تین دہائیوں سے جاری ہے اور پاکستان اس کا سب سے بڑا شکار رہا ہے ایسے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشتگردی کے متاثرہ ملک پر ہی الٹا الزامات لگا کر حملے کیے گئے خواجہ آصف نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک کے پاس اس وقت ایک سنہری موقع موجود ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی...
    پاکستان سپر لیگ کا دسویں ایڈیشن ایک بار پھر میدان سجانے کو تیار ہے، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے اور پیر کو اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے ملتان سلطانز نے اپنے باقی ماندہ واحد میچ میں صرف مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس مدعو نہیں کرے گی کیونکہ ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی...
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزم راجا ماجد پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔ فیصل جاوید خان اور واثق قیوم، کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عامر محمود کیانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم گزشتہ سماعت پر عائد کر چکی ہے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں...
    پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات جاری ہے  جس کے دوران سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کی ملاقات ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں ایک طرف عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ایک غیر ملکی امریکی وی لاگر نے پاکستان میں قیام کے دوران اپنی ذاتی مشاہدات اور تجربات دنیا کے سامنے لا کر ایک مختلف،مثبت اور حقیقت پر مبنی تصویر پیش کی ہے ڈریو بنسکی، جو دنیا کے درجنوں ممالک کا سفر کر چکا ہے ان دنوں شمالی پاکستان کے خوبصورت پہاڑی علاقوں میں موجود تھا جب بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت مبینہ حملے کیے گئے اور فضا میں کشیدگی عروج پر پہنچی اپنی ایک تازہ ویڈیو میں بنسکی نے نہ صرف اپنی موجودگی کی تصدیق کی بلکہ پاکستان میں لوگوں کی مہمان نوازی امن پسندی اور حوصلہ افزائی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کی صدر ولادی میر پیوٹن کی مذاکرات کی تجویز فوری طور پر مان لے ۔ تاس نے ٹروتھ سوشل پر جاری امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روسی صدر کی جانب سے اتوار کو پیش کی گئی براہ راست غیر مشروط بات چیت کی تجویز پر فوری رضامند ہو جائے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ مجوزہ براہ راست مذاکرات کم از کم تنازعے کے فریقوں کی پوزیشن واضح کرنے میں مدد کریں گے اور یہ واضح ہو گا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ حافظ شاکر محمود اعوان سمیت متعدد درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ’’ایکس‘‘کی بندش شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے پارک ویو سٹی میں رہائشیوں نے اچانک عائد کیے گئے بھاری ‘ہیڈن چارجز’ کے خلاف احتجاج کیا، جس پر مبینہ طور پر پارک ویو انتظامیہ نے اپنے مبینہ غنڈوں کے ذریعے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق رہائشیوں کو غیر اعلانیہ طور پر ہزاروں روپے کے اضافی چارجز کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان چارجز کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اور نہ ہی ان کے متعلقہ معاہدے میں کوئی ذکر موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران پوری قوم کا جذبہ جہاد دیدنی تھا اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے پاک فوج کے پیچھے قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کو شکست دینے پر ضلعی انتظامیہ، صحافیوں اور نیلم کی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بھارت کی شکست سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے۔ ہماری افواج نے دانشمندی سے دشمن پر ہیبت طاری کی ہے۔جہاں آپریشن "بنیان مرصوص" اور ہمارے شاہینوں کی کامیابی کو پوری دنیا نے...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج خطہ پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے۔ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔کل ملک کے...
    ویب ڈیسک : پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔  تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد اور مہوش سلطانہ کی جانب سے پاک افواج کی عظیم کامیابی پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی۔  قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 10 مئی کو ہر سال ’’یومِ فتحِ پاکستان‘‘ کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے، یہ ایوان پاکستان کی مسلح افواج کو مئی 2025 کی جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہے، بھارت کی جانب سے طاقت کا توازن بدلنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  جمع کرائی گئی...
    مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفیٰ اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔ مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں...
    مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئر رہنما سلیم بٹ نے کہا ہے کہ مسلہ کشمیر کا پر امن حل بھارت اور پاکستان کے مابین مستقل امن کی ضمانت ہے۔انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی أئ ایس پی ار کے اس اہم اور تاریخی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئےکہا کہ مملکت پاکستان کے اعلی سطحی ادارے کے دو ٹوک اور واضع موقف جس میں جموں کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا اور اس بات کا پہلی بار کھل کر اظہار کیا گیا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق...
    7 مئی کو بھارت کے ’آپریشن سندور‘ اور اس کے جواب میں 10 مئی کو پاک فوج کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی لیکن بھارت کی بی ایس ایف کے اہلکار کی اہلیہ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے؟ اور وہ کب واپس آئے گا، آئے گا بھی یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، 34 سالہ پرنام ساؤ نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پرنام ساؤ پنجاب کے فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین کا اہلکار ہے، 23 اپریل کو بھارت-پاکستان کی سرحد پر ڈیوٹی پر موجود...
    — فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔علیمہ خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اُنہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کےلیے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایتبانی پی ٹی...
    ---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر نئی فوٹو شیئر کی جو توجہ کا مرکز بن گئی۔ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ہر عام و خاص شخصیت نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر اور پیغامات شیئر کرکے ان سے محبت کا اظہار کیا۔وہیں بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ...
    عرفان ملک: بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کا منہ توڑ جواب, سوشل میڈیا کےذریعےافواج اورپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاکیاجاتارہا، پروپیگنڈا اورجھوٹ پھیلانےوالے500سےزائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔ سائبر کرائم ایجنسی اورپولیس نےسائبرپٹرولنگ کےدوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سےبیرون ممالک سےآپریٹ ہوتےرہے۔ جعلی اکاؤنٹس سےآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےبنائی گئیں فیک ویڈیوزاپلوڈہوئیں، فیک ویڈیوز کے ذریعے دشمن کے ایجنڈا کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی، اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  پولیس ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس ٹریس کیے گئے ۔
    سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے بیرون ممالک سے آپریٹ کئے جا رہے تھے، ان جعلی اکاؤنٹس سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی فیک ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کی جانب اے منہ توڑ جواب دینے پر سوشل میڈیا کے ذریعے افواج اور پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا بھی کیا جاتا رہا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلانے والے 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔ سائبر کرائم ایجنسی اور پولیس نے سائبر پٹرولنگ کے دوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی۔ ذرائع کے مطابق تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سے...
    ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ پانچ ہزارڈالر سے تجاوز کر گئی۔روسی خبر رساں ادارے تاس نے بائی نانس پلیٹ فارم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بٹ کوائن کی قیمت 31 جنوری کے بعد پہلی بار 1,05,032ڈالر ہوگئی ہے ۔(جاری ہے) اس سے قبل 8 مئی 2025 کوبٹ کوائن کی قیمت 100,000 سے تجاوز کر گئی تھی۔
    سعید احمد سعید :  طیاروں کی عدم دستیابی اور دیگر تکنیکی وجوہات کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر اندرون و بیرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک جانے والی 13 جبکہ بیرون ملک سے لاہور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس سے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 اور لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739 شامل ہیں۔ اسی طرح کویت سے لاہور آنے والی پرواز جے نائن 501 اور لاہور سے کویت جانے والی الجزیرا ایئر کی پرواز جے نائن 502، کولمبو سے آنے والی سری لنکن ایئر...
    22اپریل2025ء کو بھارتی کشمیر میں ہندو سیاحوں پرفالس فلیگ حملے کے بعد،بھارت نے پاکستان پراس حملے کاالزام عائدکیا۔اس کے ردعمل میں،7مئی2025ء کو بھارت نے ’’آپریشن سندور‘‘کے تحت آزاد کشمیر میں 9مقامات پر میزائل حملے پاکستان اورآزادکشمیرمیں مساجد اور عام شہریوں کونشانہ بناتے ہوئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔پاکستان کے مطابق ان حملوں میں31افرادہلاک ہوئے،جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اور متعددمساجداورتعلیمی ادارے بھی متاثرہوئے۔دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر ڈرون حملوں اور فضائی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔بھارت نے پاکستان کے اندر متعددمقامات پرفضائی حملے کیے،جن میں لاہور میں واقع ایک چینی ساختہ ’’ایچ کیو،9بی ای‘‘ فضائی دفاعی نظام بھی شامل تھا،جس کی آزاد ذرائع نے بھی نفی کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے ترجمان...
    افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی جشن کا سماں ہے۔ “معرکۂ مرصوص” میں دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم کا جوش و خروش دیدنی ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی عوام اور مسلم دنیا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ آذربائیجان میں شہریوں نے پاکستانی فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ریلیاں نکالیں اور خوشی منائی۔ ریلیوں میں شریک افراد نے پاکستانی پرچم اٹھا کر پاک افواج سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ دوسری جانب برطانیہ کے دارالحکومت لندن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے فوجی آپریشنز کے سربراہ جنگ بندی کے بعد سرحد پر بحال ہونے والے سکون کے تناظر میں آج پیر کو آئندہ اقدامات پر بات چیت کریں گے۔ ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی چار دن کی شدید گولہ باری، سفارتی کوششوں اور واشنگٹن کے دباؤ کے بعد عمل میں آئی تھی، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔ بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید ایک اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ بھارتی فوج نے اتوار کو پاکستان کو 'ہاٹ لائن‘ کے ذریعے ایک پیغام بھیجا،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی روک تھام کیس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کو براہ راست اشیاء کی ڈیلیوری روکنے کا حکم دے دیا۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اور آگاہی کیلئے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ طلبہ کو براہ راست ڈلیوریز روکیں، جو اسکول اور کالج عمل درآمد نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی کریں۔ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل تشکیل دی گئی یا نہیں؟ سیکریٹری کابینہ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ نیشنل اینٹی نارکوٹکس کونسل کیوں نہیں بنی؟ یہ بڑی ہائی پاور کونسل...
    اسلام آباد: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا اور افواج پاکستان نے جو کہا وہ کرکے بھی دکھایا۔ پاکستان نےمتعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الحمدللہ! آرمی چیف نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔ الحمدللہ !تاریخ نے...
    بھارت کی جانب سے بولاری ایئر بیس پر 4 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 3 کو جنوبی ایئر اسپیس میں مکمل کنٹرول کے باعث انٹرسیپٹ کر لیا گیا، لیکن ایک میزائل ہینگر ایریا میں جا کر لگا۔ شہید اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف نے اپنی جان کی قربانی دی۔ الارم بجنے کے بعد، وہ اپنے اسٹاف کے ساتھ باہر موجود تھے اور ایک جہاز کو اندر لے جانے کے لیے کوشش کر رہے تھے۔ جب تک وہ اپنی ٹیم کو محفوظ کرنے کے لیے باہر موجود تھے، دشمن کے حملے سے جہاز کو بچا لیا۔ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کو قربان کرتے ہیں تاکہ ملک کی عزت محفوظ رہ...
    پاکستان کے ساتھ سیز فائر کے اعلان کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کیخلاف دھمکیوں میں شدت آگئی اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ذاتی حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا بھارتی روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، وکرم مسری کے اہلِ خانہ کو بھی دائیں بازو کے ٹرولز نے نشانہ بنایا، جنہوں نے سیز فائر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غدار‘ تک قرار دیا۔ ٹرولز نے نہ صرف سیکریٹری خارجہ کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس کھود نکالیں بلکہ ان کی بیٹی کو بھی نشانہ بنایا، جس نے بیرونِ ملک...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سرجانی میں ڈمپرکی کارکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔ ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے شاہی خطیب انتقال کر گئے
    آئی پی ایل معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک کئی آسٹریلوی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جن کی اب ٹورنامنٹ میں واپسی غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز دونوں ممالک میں جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے تاہم خطے کی موجودہ صورت حالات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاڈ گرینبرگ نے بھی کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین...
     ویب ڈیسک:افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا، افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ! مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ ذرائع...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت گلوکارہ شائے گِل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کی آواز نہیں بلکہ ان کی حب الوطنی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران شائے گِل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نہ صرف افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا بلکہ پاکستانی قوم کی جرات و بہادری کی بھی بھرپور تعریف کی۔ شائے گِل، جنہوں نے ’پسوڑی‘ جیسے سپر ہٹ گانے سے سرحد پار لاکھوں دلوں کو جیتا، اب بھارت میں چند انتہا پسند حلقوں کی تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر افواجِ پاکستان کے حق میں دیے گئے پیغام کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید...
    قیصر کھوکھر : ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا۔ فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز سول سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری ملازمین کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو فرسٹ ایڈ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو بے ہوش ہونے، مرہم پٹی کرنے اور ریسکیو آپریشن کے دوران امداد دینے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انسٹرکٹر زکے مطابق تربیت کا مقصد ملازمین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے Ansa Awais Content Writer
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس فارمیٹ میں ان کی 14 سالہ شاندار کرکٹ کیریئر کا اختتام ہو گیا ہے۔ کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 68 میچز میں وہ بھارت کے کپتان رہے، اور اس دوران انہوں نے 9230 رنز اسکور کیے۔ ان کا اوسط 46.85 رہا۔ کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا، ’14 سال ہو گئے ہیں جب میں نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں بیگی بلو پہنی۔ سچ کہوں تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ یہ سفر میرے لیے ایک امتحان، ایک تربیت اور زندگی بھر کے...
    ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔ امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہیرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی...
    بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ڈی جی ایم او کے علاوہ کسی بھی ملک یا فریق سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش پر بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا۔ بھارتی خبر ایجنسی کا بھارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صرف جو مسئلہ باقی ہے وہ صرف پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر ہے، فوجی کارروائی کے خاتمے کی بات چیت کا واحد ذریعہ ڈی جی ایم او سطح پر بات چیت ہے، اس میں کسی تیسرے ملک یا فریق کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ فوٹو فائل ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔ مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔ مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیاکا گمراہ کُن پروپیگنڈا سامنے آنے پرعالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جو جھوٹ پر مبنی تھی۔ ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ جبکہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیےالفاظ کو اے آئی...
    پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے پاک بھارت کشیدگی پر بھارتی میڈیا پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ وہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے موجودہ صورتحال اور شوبز سے جڑے حساس موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ مشی خان نے بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن اور پاکستانی شہروں اور سرحدوں پر بھارتی جارحیت کو ظالمانہ اور بلاجواز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اس حملے کا بھرپور جواب دے کر دشمن کو منہ توڑ پیغام دیا اور آج پوری قوم اس شاندار کامیابی پر جشن منا رہی ہے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ ہمارے فنکار جاگ گئے...
    عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ الحمد للہ!تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے افواج پاکستان ، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کاکہناتھا کہ علاقائی سالمیت، خودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں،13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے  ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ ہمارے آباؤاجداد ہم نے اس ملک کو بنانے کیلئے بے پناہ قربانیا دی ہیں،ہم اس ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،ہم بھارت کی طاقت،مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے...
    کراچی میں ہوئے سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ 6 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ 12 مئی 2007ء کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو فائرنگ کے واقعات اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر رونما ہوئے تھے۔ Post Views: 3
    پاک فوج کا آپریشن بنیان مرصوص بھارت کے لیے حقیقتاً منہ توڑ جواب ثابت ہوا، افواج پاکستان نےجوکہا، وہ کرکے دکھایا، پاکستان نےمتعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آپریشن بنیان مرصوص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کس نے تجویز کیا؟ وی نیوز کے سوال پر فوجی ترجمان نے کیا جواب دیا؟ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد آج دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔ دربار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔ دربار انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کےلیے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دربار انتظامیہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کب تک راہداری بند رہے گی یہ بتانا مشکل ہے۔ Post Views:...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں، جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پریڈ سے خطاب میں زور دیا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف عسکری نہیں بلکہ نظریاتی بھی ہیں، جن کا مقابلہ پوری قوم کو دینی بیداری، قومی اتحاد اور خود انحصاری کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ...
     حسن علی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری آئندہ ہفتے4روزدورہ پرلاہورآئیں گے.  ذرائع کے مطابق  بلاول بھٹونےپنجاب کی قیادت سےتنظیمون کی فہرستیں طلب کرلیں،بلاول بھٹو زرداری پنجاب کی سیاسی صورتحال پررہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ بلاول بھٹوتنظیم کوفعال کرنےاورلاہورکی صدارت کابھی فیصلہ کرینگے،بلاول بھٹوزرداری سفارشات کےتناظرمیں پنجاب میں اہم فیصلےکرینگے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  
    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، چند علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم بعض مقامات پر موسم کی تبدیلی ممکن ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر...
    کراچی: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز کاروبار کا آغاز ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 9929 پوائنٹس کے اضافے سے 117174 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے آغاز کے ابتدائی 2منٹ میں ریکارڈ نوعیت کی تیزی پر کاروباری سرگرمیوں کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔ پی ایس ایکس ریگولیشن کے مطابق کے ایس ای 30انڈیکس 5فیصد سے زائد بڑھنے پر کاروبار معطل کیا گیا، 9 بجکر 37منٹ پر کاروبار کی معطلی کے بعد 10 بجکر 42منٹ پر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کی معطلی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا جس کے...
    ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا۔ افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ!پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور...
      حسن علی:   گورنر سردارسلیم حیدرخان نے پنجاب اسمبلی سےپاس کردہ متعددبلوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گورنرکی منظوری کےبعدمذکورہ بل ایکٹ بن کرپنجاب بھرمیں فوری نافذالعمل ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیاپریونشن بل2025کی منظوری دی،ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025 ، نیکسس یونیورسٹی سیالکوٹ بل 2025 کی منظوری،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 ،گورنر پنجاب کی نیکسٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2025 ،گورنرپنجاب نےیونیورسٹی آف وائٹ راک بل2025کی منظوری دی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے گورنر پنجاب سپاٹیئل اتھارٹی بل2025، پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 ، فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ 
    کراچی:قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز بنگلادیش منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں باسط علی نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کروانے چاہئیں، کیونکہ بنگلادیش ہمارا برادر ملک ہے اور وہاں شائقین بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یہ قدم اٹھایا تو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملے گا۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر پی سی بی نے پی ایس ایل کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر...
    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔ صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ...
    قصور:بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستان کے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ آج ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیرِ مملکت ملک رشید احمد خان، اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کا انعقاد کھڈیاں خاص کے ہائی سکول میں کیا گیا، جہاں پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اعلیٰ فوجی افسران، بیوروکریٹس اور پولیس افسران سمیت ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کے آبائی علاقے کھڈیاں خاص میں ہونے والی اس...
    پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی :بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی پر راضی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق اتوار کو سوشل میڈیا صارفین نے وکرم مسری اور ان کی بیٹی کو گالیاں دیں اور ان کی نجی زندگیوں کو بھی نشانہ بنایا۔اعلٰی بھارتی سفارت کار کو ’غدار‘ اور ’دیش دروہی‘ کہا گیا جبکہ بعض پوسٹوں میں ان کی بیٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کی شہریت کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔تاہم بعض بھارتی صحافیوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی  کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت کی سماعت ہوئی ،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی سٹیٹس ہے، عدالت نے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی  کردی۔ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے،دونوں ممالک کے روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے...
    کابل(نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے دوران خصوصی نمائندے برائے افغانستان محمد صادق پرامن مغربی سرحد کی یقین دہائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ غیر اعلامیہ پیش رفت محمد صادق کی چینی ہم منصب کے ہمراہ کابل میں علاقائی روابط مضبوط بنانے اور سی پیک منصوبے کی افغانستان تک توسیع پر بات چیت کے دوران ہوئی۔ ذرائع کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر متقی نے پانچویں سہ فریقی اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسلام آباد کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے محمد صادق اور چینی نمائندے کیساتھ وفود سمیت ملاقات کی،افغان وزیر داخلہ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پرامن مغربی بارڈر کی یقینی دہائی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل   مثبت: آپ اپنے تیز ترین ارتعاش میں پھڑپھڑا رہے ہیں۔ جی ہاں! اس نے نئے راستے کھولے ہیں۔ اس نے ترقی، مطالعہ اور ترقی کےلیے خود کو جانچ پڑتال کے نئے شعبوں کو بھی کھول دیا ہے۔ پھر اب کشمکش کیوں؟ اپنے خزانوں کو بہت مضبوطی سے نہ تھامیں کیونکہ یہ صرف تب ہی ہے جب آپ انہیں آزادانہ لٹکائیں گے تو وہ آپ کی زندگی میں مزید فراوانی کو اپنی طرف متوجہ کریں گے۔ سب کچھ ایک بار میں سمجھنے کی کوشش کرنے کے بجائے سب سے اہم چیزوں پر توجہ دیں۔ زندگی ایک جادوئی جنگل کے ذریعے ساحل سمندر پر چلنے کےلیے ہے، نہ کہ ایک لوہے کی سڑک جو کنکریٹ...
    —فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد آج دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔دربار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کےلیے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پورہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی، آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال... دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔دربار انتظامیہ نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت  کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کی، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو پہنچایا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر پارٹی عہدے پر مکمل توجہ دیں،جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی...
    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا کا جواب دے دیا۔ سلمان خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دہشتگردی کے الزامات کے خلاف بالی ووڈ اداکار سلمان خان پاکستان کے حق میں بیان دیتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر وائرل ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خود اتنی دہشتگردی ہورہی ہے، یہ صورتحال پاکستان کے کنٹرول میں بھی نہیں ہے، وہاں پر کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو کیا وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ بھارتیوں نے کیا ہے؟...
    نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری جریدے کی جانب سے بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف ناکامی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی لہر دوڑی۔ یہ تصادم ایک عرصے سے جاری کشیدگی اور حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد بھارت میں جنگی جنون بیدار ہوا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق...
    حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات کے دوران حماس امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی پر راضی ہوگئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس امریکا کےساتھ جاری مذاکرات کے دوران 21 سالہ امریکی نژاد اسرائیلی شہری ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے تیار ہے جو اسرائیلی فوج کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس اور امریکا کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر حتمی مذاکرات دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی اس پیشکش کے بدلے جنگ بندی نہیں ہوگی بلکہ اسرائیل یرغمالی کی رہائی کے...