پشاور:

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے پشاور کے نشتر ہال میں ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا رنگا رنگ شو منعقد کیا گیا، جس نے شہریوں کو یورپین ثقافت سے روشناس کرایا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط کیا۔

پشاور میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ہسپانوی ثقافتی رقص فلیمنکو کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ خیبرپختونخوا میں فلیمنکو رقص کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔

دنیا بھر میں اپنی فنی مہارت سے پہچانے جانے والے فلیمنکو آرٹسٹوں نے پشاور کے نشتر ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جس نے حاضرین کو محظوظ کر دیا۔ تقریب میں ہسپانوی فنکاروں نے مختلف ثقافتی رقص پیش کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مہمان نواز اور پُرامن ملک قرار دیا۔

سیکریٹری سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس دونوں ممالک کی ثقافت کو سمجھنے اور پہچاننے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے آج پشاور میں بین الاقوامی فنکاروں کا پروگرام پرامن ماحول میں ممکن ہوا۔

ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق یورپین ثقافت کی پشاور میں آمد شہریوں کے لیے خوش آئند تجربہ ہے، خاص طور پر فلیمنکو رقص دیکھنے کے لیے نشتر ہال میں فیملیز کی بڑی تعداد کی شرکت قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت جلد ہی مشہور ’’جشنِ خیبر‘‘ میلے کا بھی انعقاد کرنے جا رہی ہے۔

تقریب میں ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب عارف، مراد وزیر (کونسلر جنرل بارسلونا) اور ڈائریکٹر کلچر اجمل خان سمیت کئی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پشاور میں

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزیر صحت پشاور خلیق الرحمان نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کی پولیو ویکسین کی اخری مہم ہے جو چار دن جاری رہے گی۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں پولیو کے صفر کیسز ہوں۔ اگر کوئی کمی آتی ہے تو اس کو پورا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں سیکیورٹی کے مسائل ہیں وہاں بھی کوشش ہو گی کہ بہتر انداز میں کمپین چلائی جائے۔ ایک مریض کے ساتھ کئی لوگ آتے جس کی وجہ سے ہسپتال میں رش بڑھ جاتا ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیو خالص صحت کا معاملہ ہے اس کو سیکورٹی کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتے۔ ایسے اضلاع جہاں سیکیورٹی خدشات پیں وہاں سیکورٹی انتظامات زیادہ کئے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈرگ کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے گزشتہ ایک دو ہفتوں میں کاروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیرپور : سندھی ثقافت کے فروغ کیلیے سچل آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد
  • ثقافتی فیسٹیول اور سندھ کلچر ڈے
  • PIA، کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون پر اتفاق
  • پی آئی اے اور کینیڈین ہائی کمیشن کا سرمایہ کاری و ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت
  • خیرپور کالج آف ایگریکلچر مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچر ڈے منایاگیا
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند‘ موٹرویز ٹریفک کیلیے بند
  • ثقافتی اور سماجی امتزاج کے حامل روایتی اطالوی کھانے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل