35ویں نیشنل گیمزکی اختتامی تقریب ،فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی گئی
بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی
کراچی میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی جس میںمہمان خصوصی فیلڈ مارشل نے فاتح پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی۔تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکریٹری محمد خالد محمود، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبات سمیت گیمز میں شریک 24 دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز تقریب میں شریک ہوئے۔پاکستان نیوی کے بینڈ نے قومی دھنوں پر نغمہ سرائی کی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد بخش خان مہر نے استقبالی کلمات ادا کیے۔بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائد اعظم ٹرافی پیش کی۔دوسری پوزیشن پر واجد علی ٹرافی واپڈا نے بلاول بھٹو زرداری سے وصول کی۔ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی وصول کی۔اگلے میزبان پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے پرچم دیا۔مہمان خصوصی عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان آرمی کو ٹرافی پیش کی بلاول بھٹو فیلڈ مارشل نیشنل گیمز
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/