جان سینا کی آخری فائٹ، لیجنڈ نے مداحوں کو جذباتی کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
WWE کے دیوانوں کے لیے ایک دور کا اختتام ہو گیا جب جان سینا نے کیپٹل ون ایرینا میں اپنے کیریئر کی آخری فائٹ لڑ کر سب کو جذباتی کر دیا۔ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے تک ریسلنگ کی دنیا میں چھائے رہنے والے سینا نے گنٹر کے خلاف اپنی آخری ریسلنگ میں مداحوں کے دلوں میں ایک یادگار نقش ثبت کر دیا۔
حیرت انگیز مقابلہ اور جذباتی مناظر
جان سینا اور گنٹر کے درمیان تقریباً 24 منٹ تک جاری مقابلہ شدید، زوردار اور دل کو چھو لینے والا تھا۔ آخر کار سینا نے گنٹر کے سامنے ٹیپ آؤٹ کر کے اپنی فائنل فائٹ مکمل کی۔
پورے مقابلے کے دوران شائقین بھرپور جوش و خروش سے سینا کو جیت دلانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن نتیجہ جذبات اور احترام کے برعکس رہا، اور جان سینا کو اپنی آخری فائٹ میں شکست ہوئی
الوداعی لمحات
جان سینا نے نہ صرف مداحوں بلکہ پوری ریسلنگ کمیونٹی کو جذباتی الوداع کہا۔ میچ کے اختتام پر پوری لاکر روم اور اسٹاف نے ان کے ساتھ الوداعی لمحات منائے۔ WWE کی یہ رات صرف ایک فائٹ کا اختتام نہیں بلکہ ایک مکمل دور کا اختتام تھی، جو جان سینا کی محنت، لگن اور شاندار کیریئر کا جشن تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
WWF جان سینا ریسلنگ گنٹر.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پاک فوج کی برتری کے ساتھ 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، بلاول کا فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام ہوگیا ہے، پاکستان آرمی نے میدان مار لیا، اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ پیش کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا فیلڈ مارشل کا شکریہ اور سندھی اجرک کا تحفہچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں کہا کہ کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیت اور اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کی ٹیم کو وننگ ٹرافی پیش کرتے ہوئے۔ pic.twitter.com/Hj9fTLXEME
— The Thursday Times (@thursday_times) December 13, 2025
اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا۔
فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے اپنی خودمختاری کے تحفظ میں کامیابی حاصل کی۔ آپ کی قیادت عوام کے لیے یکجہتی، استحکام اور اتحاد کا نشان ہے، اور مئی کی جنگ میں فتح نے ہماری قوم کی یکجہتی اور پاک فوج کے نظم و ضبط کی عکاسی کی۔
پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلزنیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز کے ساتھ قائداعظم ٹرافی جیتی، جبکہ واپڈا 232 اور نیو ی 110 میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہی۔
گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، اور آخر میں نیشنل گیمز کا فلیگ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا، جہاں اگلی نیشنل گیمز منعقد ہوں گیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلاول سندھ سندھی اجرک فیلڈ مارشل کراچی نیشنل گیمز