35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل نے فاتح پاک آرمی کو ٹرافی پیش کی
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منعقدہ 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اختتامی تقریب میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر، کور کمانڈر کراچی بھی موجود تھے۔ تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبہ و طالبات سمیت گیمز میں شریک 24 دستوں کے کھلاڑی اور آفیشلز تقریب میں شریک ہوئے۔ پاکستان نیوی کے بینڈ نے قومی دھنوں پر نغمہ سرائی کی۔
بلاول بھٹو نے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل گیمز میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے والی پاکستان آرمی کو قائداعظم ٹرافی پیش کی۔ دوسری پوزیشن پر واجد علی ٹرافی واپڈا نے بلاول بھٹو زرداری سے وصول کی۔ پاکستان نیوی نے تیسری پوزیشن کے ساتھ صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی وصول کی۔ اگلے میزبان پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کو سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے پرچم دیا۔ مہمان خصوصی عاصم منیر نے 35ویں نیشنل گیمز کے اختتام کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو فیلڈ مارشل نیشنل گیمز
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کاگوجرانوالہ ،سیالکوٹ گیریژن کادورہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کادورہ کیا۔ دورے کے موقع پر فیلڈ مارشل نے آپریشنل بریفنگز کا جائزہ لیا، توپ خانے اور دستوں کی نقل و حرکت پر مشتمل فیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا معائنہ بھی کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی بلند پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور اعلیٰ حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کا مؤثر انضمام، تیز فیصلہ سازی اور لچکدار حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، بشمول ہائبرڈ وارفیئر اور انتہاپسندی، سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ معمول کے آپریشنل معائنے کا حصہ تھا، جس کا مقصد جنگی تیاریوں، تربیتی معیار اور سرحدی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل نے موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں مستعدی اور پیشہ ورانہ برتری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کا دورہ، آئی ایس پی آر pic.twitter.com/Ttz9DAb90W
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) December 13, 2025