برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا: ہمیش فالکنر
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان ہمیش فالکنر کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کے مجرموں کی حوالگی کے بارے میں کسی انفرادی کیس پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔
ہمیش فالکنر نے کہا کہ کریمنل ججمنٹ سیریس ایشو پر قانون توڑنے والوں کے خلاف پاکستان اور برطانیہ حکومتی سطح پر مل کر حل نکال سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت مڈل ایسٹ کے لیے امدادی رقم کو پاؤنڈ ٹو پاؤنڈ میچ کرے گی، فلسطین کو ملک تسلیم کرنا بہت ضروری تھا، لندن میں فلسطینی سفارت خانے میں فلسطینی پرچم لہرانا اعزاز ہے۔
ہمیش فالکنز نے کہا کہ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے میں اسرائیل سمیت کوئی بھی رکاوٹ نہیں بن سکتا، برطانیہ غزہ میں مکمل اور ہمیشہ کے لیے جنگ بندی کا حامی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تمام معاملات اور ایشو پر مکمل رابطے میں رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ سری لنکا پہنچ گئی، تیسری امدادی کھیپ کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے وصول کی۔
امدادی سامان میں بڑی تعداد میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں۔
حکومت پاکستان این ڈی ایم اے کی کاوشوں سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔