2025-08-11@10:48:02 GMT
تلاش کی گنتی: 15415
«کے قیام»:
سعودی وزارتِ خارجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان اور نیوزی لینڈ کی طرف سے اس اعتراف پر غور کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت نے ان اقدامات کو فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جاری عالمی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کے اس متفقہ موقف کو سراہا، جو دو ریاستی حل اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دار الحکومت بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے تین چوتھائی رکن ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے یا جلد کرنے والے ہیں وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات امن کے خواہاں تمام...
سعید احمد : قومی ائیر لائن پی آئی اے نے جشنِ آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ پی آئی اے نے جشن ازادی کی خوشی میں ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا,سعودیہ، گلف ممالک، اندرون ملک اور شمالی علاقہ جات جانے والے فائدہ اٹھائیں گے. مسافر ٹکٹوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے,ڈسکاؤنٹ کا اطلاق 14 اگست کو سفر کرنے والے مسافروں پر ہی ہوگا. سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع پی آئی اے نے ملک بھر میں موجود ریزرویشن دفاتر کو ہدایات جاری کر دیں.
اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے کم از کم 145 فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں یا ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اس کا اعلان کرنے والے ہیں۔ آسٹریلیا پیر کو تازہ ترین ملک بن گیا جس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا وعدہ کیا۔ عرب نیوز کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے حماس کے حملے اور اس کے بعد جاری اسرائیل-غزہ جنگ نے فلسطینی ریاست کے قیام کی عالمی حمایت کو نئی زندگی بخشی ہے۔ یہ پیش رفت اس روایتی مؤقف سے انحراف ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام صرف اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے ذریعے ممکن ہے۔ مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھی اسرائیلی منصوبے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں جاری مظالم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔ امریکی مندوب نے اجلاس کو غزہ میں امن کے لیے امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا۔
خیبرپختونخوا میں شدید بے امنی کے دوران رائے اس بات پر واضح طور پر منقسم ہے کہ قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں۔ ایک رائے یہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے سوا کوئی اور حل موجود نہیں، اور آپریشن ہی آخری راستہ ہے۔ ان کے مطابق، طاقت کا استعمال ہی وہ ذریعہ ہے جو دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑ سکتا ہے اور عوام کو فوری ریلیف دے سکتا ہے۔ لیکن دوسری جانب، فوجی آپریشنز کے خلاف مقامی سطح پر کیے جانے والے مظاہروں (امن مارچ) میں یہ مطالبہ بار بار دہرایا جاتا ہے کہ اگر آپریشن ہی آخری حل ہے تو یہ وضاحت دی جائے کہ اب تک کیے گئے بائیس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے کہاہے کہ بین الاقوامی معیار کے سرٹیفیکیشن اور پیکیجنگ کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے معیاری شہد کی بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مانگ نہیں ہے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں اپنے اعلی ذائقے اور مسابقتی قیمت کے باوجود، پاکستان کا شہد 20-25 امریکی ڈالر فی کلو گرام تک کم فروخت ہوتا ہے حالانکہ اس کا ایک کلو بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیس ہونے پر اسے 100 امریکی ڈالر فی کلو مل سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے ملک بھر میں بین الاقوامی سطح پر...
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے،...
اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات سیاسی نہیں جرائم سے متعلق ہیں، ایسے واقعات کسی اور ملک میں ہوتے تو نتائج بہت سنگین ہوتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اس بیان کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے 5 طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ اتنا بے بنیاد ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنی ایک گھنٹہ 50 منٹ کی پارلیمانی تقریر...
نو مئی سیاسی نہیں جرائم کے مقدمات ہیں، یہ واقعات کہیں اور ہوتے تو نتائج سنگین ہوتے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات سیاسی نہیں جرائم سے متعلق ہیں، ایسے واقعات کسی اور ملک میں ہوتے تو نتائج بہت سنگین ہوتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ کے اس بیان کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے 5 طیارے...
حکومت کی زرعی شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی مجموعی تعداد 49 لاکھ ہو گئی ہے، جن میں سب سے زیادہ گدھے صوبہ پنجاب میں پائے جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار ہے، جو دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں: بلوچستان کے مقابلے میں 17 لاکھ 73 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مقابلے میں 16 لاکھ 21 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔ سندھ کے مقابلے میں 13 لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے ہیں۔ صوبہ وار تفصیل درج ذیل ہے: پنجاب: 24 لاکھ 3 ہزار سندھ: 10 لاکھ 81 ہزار خیبر پختونخوا: 7 لاکھ 82...
وقاص عظیم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 کے کسٹمز اپریز طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ طارق کھوکھر مستقل ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے جبکہ ان کی بیرون ملک رخصت 2023 میں ختم ہو چکی تھی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق کھوکھر کے خلاف متعدد بار انضباطی کارروائی کی گئی اور انہیں شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے تاہم وہ ڈیوٹی پر واپس نہ آئے۔ اس کے بعد چیئرمین ایف بی آر نے طارق کھوکھر کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ
کراچی: بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی...
چَیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے تقریباً ایک ہزار ملازمین کو بھاری بونس دینے کا اعلان کیا ہے، جو کمپنی کی کل فل ٹائم افرادی قوت کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتے ہیں۔ جی پی ٹی 5 کے اجرا سے ایک روز قبل، اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے مواصلاتی پلیٹ فارم سلیک کے ذریعے ملازمین کو ایک حیران کن پیغام بھیجا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کمپنی کے اپلائیڈ انجینئرنگ، اسکیلنگ اور سیفٹی ڈومینز میں کام کرنے والے محققین اور سافٹ ویئر انجینئرز کو 2 سال کے لیے ہر سہ ماہی پر بونس دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک...
تہران‘اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔رپورٹ کے مطابق ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان، مشہد کی براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ یہ پروازیں تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی، تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پر وازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ایرانی سفیر نے مزید کہا ہے کہ نئے فلائٹ آپریشنز سے خطے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف ہمیشہ سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف رہے ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل’ جیو‘ کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ سے جب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کا واضح موقف رہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے۔ میاں نواز شریف کے اپنے دور اقتدار میں جب بھی ایک یا دو مرتبہ موقع ملا ہے، انہوں نے اپنے موقف پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے...
ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی، جن کی دولت کا تخمینہ 98 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ حیران کن طور پر وہ گزشتہ 5 برس سے کمپنی میں بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے کووڈ-19 وبا کے دوران کیا تھا، جب دنیا بھر کی کمپنیوں کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سے قبل 2008 سے 2020 تک مکیش امبانی کو ریلائنس کی طرف سے سالانہ 15 کروڑ بھارتی روپے بطور تنخواہ ادا کیے جاتے تھے۔ کمپنی کے گوشواروں کے مطابق وہ کسی قسم کے الاؤنسز یا مراعات بھی نہیں لیتے۔ دوسری طرف ان کے بیٹے اننت امبانی، آکاش امبانی اور ایشا امبانی ہر سال...
—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔ یہ...
آرمی یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے تحت بہاولپور ڈویژن کے طلبا و طالبات پر مشتمل وفد نے چولستان میں گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جاری شجرکاری، جدید آبپاشی نظام اور ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ وفد نے مقامی ماہرین سے تبادلۂ خیال کے دوران منصوبوں کی تکنیکی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر گہری معلومات حاصل کیں اور ان منصوبوں کو پاکستان کے سبز و پائیدار مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔ مزید پڑھیں: طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی کو اپنا شعار بنائیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف شرکا نے اس موقع پر اظہارِ خوشی کیا کہ انہیں علمی، فکری اور سائنسی ترقی کے مواقع ملے، جس سے نہ صرف ان کا علم بڑھا بلکہ...

قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
---فائل فوٹو قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پرواز پی کے 894 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔کراچی ایئرپورٹ کی...
ویب ڈیسک:قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی کے باعث بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہوا ہے جبکہ 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق پیرس میں بوئنگ 777 طیارہ خراب ہونے کی وجہ سے شیڈول شدید متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کا بوئنگ 70 طیارہ دو دن سے پیرس میں خراب کھڑا ہے، قومی ایئر لائن کی لاہور دبئی کی 2 پروازیں پی کے 203، 204 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واٹس ایپ صارفین کے لئے اسٹیٹس لگانے کا نیا فیچر، ویڈیو دیکھیں اسلام آباد پیرس کی قومی ایئر لائن کی پرواز 22 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9 بجے روانہ ہوئی، قومی ایئر لائن...
چینی کی قیمت تقریباً 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد قومی اسمبلی کی ایک خصوصی کمیٹی اس بات کا جائزہ لینے جا رہی ہے کہ پالیسی کی خامیوں، برآمدی مراعات اور صنعت کی حکمتِ عملیوں نے کس طرح مل مالکان کو تقریباً 300 ارب روپے کے غیر معمولی منافع کمانے کا موقع دیا اورکیا ایک نیا ٹیکس لگا کراس منافع کا کچھ حصہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے واپس لیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عاطف خان کی سربراہی میں یہ کثیر الجماعتی کمیٹی آج چینی کی قیمتوں میں اضافے کے پیچھے مبینہ خفیہ فائدہ اٹھانے والوں کی نشاندہی کے لیے اپنا اجلاس منعقد کرے گی، کمیٹی کئی برسوں سے جاری قیمتوں کے...
نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے سیکیورٹی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ ہمدردی کے بیانات کافی نہیں دنیا کو اب حرکت میں آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر عالمی ادارے صرف بیانات تک محدود رہے تو ان کا وجود بے معنی ہو جائے گا۔ فلسطینی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکی جائے، صرف تجزیے اور قراردادیں کافی نہیں، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو نہ فلسطینی عوام کی تکلیف کی پرواہ ہے،...
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں...
وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے۔ اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن راہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں، کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں...
سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر سکھر کے مئیر اور ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن صرف آزادی کا نہیں، بلکہ پاکستان کی...
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت کے خلاف کیا، پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے سزا یافتہ آج نہیں تو کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے 3 ماہ بعد...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر آنے والے نئے ملی نغمہ کا پرومو جاری کر دیا گیا۔ پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا جائے گا جس کا پرومو عوام کے ساتھ شیئر کر دیا گیا ہے۔ "جب سرزمیں نے پکارا، سوچا نہ ہم نے دوبارہ” کے عنوان سے یہ نغمہ حب الوطنی، اتحاد اور قربانی کے جذبے کا عکاس ہے۔ علی عظمت، عمیر جسوال اور عاصم اظہر کی آوازوں میں پیش کیے گئے اس نغمے میں قومی یکجہتی اور وقار کا پیغام دیا گیا ہے۔ نغمہ یوم آزادی و معرکہ حق 2025 کی مرکزی تقریب میں پیش کیا جائے گا، جس میں قوم کے عزم و حوصلے کو اجاگر کیا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب، عالیہ حمزہ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، جس کے باعث پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو سنگین نقصان پہنچا۔ اس تناظر میں، عالیہ حمزہ کے حکم پر انہیں پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں۔ Post Views: 5
ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز نے بتایا۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے 2 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے کہاکہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور اس کے جھٹکے استنبول اور قریبی دیگر صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکمے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر سروے کر رہے ہیں تاکہ نقصان کا جائزہ لیا جا سکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ صورتحال کو ہر لمحہ قریب...
ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے زرزری گئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت نے بتایا کہ مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کے اہل خانہ کو بحفاظت چھوڑ دیا جبکہ ان کے گن مین اور ڈرائیور کو بھی کچھ فاصلے پر رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت کے سیاحتی مقام زرزری سے نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کو ان کے بیٹے سمیت اغوا کر لیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق افضل باقی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح کے لیے زرزری گئے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ذکا اللہ درانی نے بتایا کہ مسلح...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے حماس کو کچلنا بہترین منصوبہ ہے، حالانکہ دنیا بھر سے لڑائی روکنے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے۔ یروشلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نئے آپریشن کا آغاز نسبتاً مختصر مدت میں کیا جائے گا کیونکہ ہم جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری 22 ماہ سے جاری اس جنگ کے دوران اسرائیلی معاشرہ گہری تقسیم کا شکار ہو چکا ہے، کچھ لوگ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ...
ڈمپر ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔ڈمپرز جلائے جانے کے خلاف آل پاکستان ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے پر کئی گھنٹے تک دھرنا دیے رکھا، جس سے سہراب گوٹھ پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گیا، ٹریفک جام ہو گیا، اندرونِ ملک سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے دھرنے میں پہنچ کر ڈمپرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی، جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کااعلان کر دیا گیا۔ مذاکرات کی کامیابی اور دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی سہراب گوٹھ سے نیپا جانے والا...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل...
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور امریکی صدر کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر صدر اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد دی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں...
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بہن بھائی کی موت کے بعد احتجاج کرنے والے عوام کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے لکی ون کے قریب واٹر ٹینکر حادثے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹینکرز اور ڈمپروں کو شہریوں کو کچلنے کا لائسنس سندھ گورنمنٹ نے دیا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 12 ا پریل کو ہمارا احتجاج کسی قوم کیخلاف نہیں، ٹینکر اور ڈمپر مافیاز کیخلاف تھا کیونکہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر مارے جانے والے لوگوں...
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ...
بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ 9مئی کو ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ ملک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا سکے۔میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جو کیا اس کے بعد ان میں ایسی حرکت کی ہمت نہیں ہوئی، یوم استحصال کشمیر پر بھی 9 مئی کی سوچ کی طرح انہوں نے احتجاج کی کال دی تھی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ...
ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے...
خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ تمام ٹی ایم اوز کو عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے میئر پشاور سمیت تمام بلدیاتی اداروں کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے میٹرو پولیٹن تحصیل اور ٹی ایم ایز میں ای چالان اور کیش لیس نظام کے تحت وصولی کی جائے۔فیصلے کے تحت تمام مالی لین دین اب صرف ای چالان پلیٹ فارم کے ذریعے ہی ہوں گے۔اسی طرح بلدیاتی اداروں کی مختلف نوعیت...
پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ چیف آرگنائزرہ پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب کے حکم کے تحت ان بیانات کے تناظر میں شایان...
پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز شیخوپورہ(سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے تین ماہ بعد پاکستانی جہاز گرانے کا دعوی ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی اور اس کی پوری پارٹی دہشت گرد ہے۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت...
اسلام ٹائمز: زنگیزور روٹ کا مستقبل دو متضاد منظرناموں کے درمیان پھنس گیا ہے۔ اگر کامیاب ہو، تو 2027ء تک یہ راہداری سالانہ 20-50 بلین ڈالر کی تجارت کو منتقل کرسکتی ہے، 11 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی صلاحیت کو فعال کرسکتی ہے اور ترکی کو خطے میں توانائی اور ٹرانزٹ کے ایک اہم مرکز میں تبدیل کرسکتی ہے۔ ایک ایسی کامیابی جو نہ صرف جنوبی قفقاز کی معیشت کو بدل دے گی بلکہ مہنگے راستوں پر یورپ کا انحصار بھی کم کر دے گی۔ لیکن ناکامی کے منظر نامے میں، مسلسل سیاسی تعطل اور خود مختار حساسیت امریکی ثالثی پر اعتماد کو ختم کرسکتی ہے اور یورپ کو طویل، پرخطر راستوں کا استعمال جاری رکھنے پر...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر گفتگو ، آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان آرمینیا امن معاہدے پر مبارکباد دی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِاعظم نے3 دہائیوں پرانے تنازع کو پرامن انجام تک پہنچانے پر صدر الہام علیوف کے کردار کی تعریف کی، قفقاز کے علاقے کے لیے خوش حالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدرالہام کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی عوام اس بنیادی مسئلے پر آذربائیجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، یہ بات خوش...
وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، آرمینیا سے امن معاہدے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آرمینیا کے ساتھ دہائیوں سے جاری تنازع ختم کرکے امن معاہدہ کرنے پر مبارک باد دی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں حال ہی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تفصیلات پیش کیں اور واضح کیا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملکی معیشت...
سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور حالیہ حادثے و پرتشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات کمشنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں شرکت کی۔ حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، حادثے اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں...
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹوں پر 60 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم پہلے جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 23 اور محمد رضوان 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ 16 اوورز مکمل ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شایان بشیر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ اور نظریاتی مقاصد کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو ناقابلِ برداشت ہے۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے میڈیا سیل کے ہیڈ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عالیہ حمزہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری pic.twitter.com/3E9CIWU54z — Muhammad Umair (@MohUmair87) August 10, 2025 نوٹیفکیشن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالیہ حمزہ کی ہدایت پر کیا...
چینی تھنک ٹینک “چارہار انسٹیٹیوٹ” کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا دعویٰ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے مئی 2022 کے اوائل میں “آپریشن سندور” کے دوران بھارت کے 5 پاکستانی جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے اس دعوے کو “بے بنیاد” اور “مضحکہ خیز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیے۔ ثبوت کی عدم موجودگی پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی حکام نے طیاروں...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے اس تاریخی امن معاہدے پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد دی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 3 دہائیوں پرانے تنازعے کو پُرامن انجام تک پہنچانے اور قفقاز کے علاقے کے لیے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کرنے میں صدر الہام علییف کے بصیرت انگیز کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے اس تاریخی معاہدے کو منطقی بنانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو خاص طور پر...
جنگبندی معاہدے کے باوجود لبنانی سرزمین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم نے لبنان جنوب میں واقع مختلف علاقوں کو توپخانے اور ڈرون طیاروں کیساتھ متعدد بار نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی کی سفارشات پر لبنانی حکومت کی جانب سے ملکی عوامی مزاحمتی محاذ کو غیر مسلح کرنے پر آمادگی کے اظہار کے ساتھ ہی غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے لبنان کے جنوبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق جارح اسرائیلی فوج کے توپخانے نے جنوبی لبنان کے قصبے یارون کے مضافات میں واقع کوہ ہرمون کو نشانہ بنایا جس کے ساتھ ہی قابض فوج کی جانب سے بیت لیف اور رامیا...
سٹی 42: ہیڈ پی ٹی آئی میڈیا سیل پنجاب شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن کے مطابق شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کیے،غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شایان بشیر کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے
بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف بیوی کی شکایت پر درج فوجداری مقدمہ اور عدالتی کارروائی کو یہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بیوی کے لباس یا کھانا پکانے کی صلاحیت پر تنقید کو سنگین ظلم یا ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔ اورنگ آباد بینچ کے ججز جسٹس ویبھا کنکنواڑی اور جسٹس سنجے اے دیش مُکھ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کہنا کہ بیوی مناسب کپڑے نہیں پہنتی یا کھانا اچھا نہیں پکاتی، قانوناً ظلم یا ذہنی اذیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی صورت میں الزامات میں مبالغہ آرائی معمول کی بات ہے اور معمولی نوعیت کے الزامات...
چینی تھنک ٹینک نے پاکستان سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے اوائل میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد...
—فائل فوٹو سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔ سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر...
پاکستان اور امریکہ کی دو طرفہ تجارت کے حتمی اعداد و شمار سامنے آگئے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال پاک امریکہ تجارت کا حجم 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔دستاویزمیں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایک سال میں امریکہ کو 5 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں.جس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق امریکہ کی پاکستان کو درآمدات کا حجم ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا. جس میں گزشتہ سال 40 فیصد اضافہ ہوا۔ایک سال میں امریکہ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زائد رہا، پاکستان نے امریکہ کو زیادہ برآمدات بستر، میز، بیت الخلا اور کچن چادروں کی کیں، ان...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ سٹوڈنٹ اکرام اللہ سے ملاقات کی اور اعزازی نمبروں سے امتحان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی جس کے بعد انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس مدعو کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا، دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمےمیں ملاقات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنےہدف کی جانب...
سٹی 42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئے میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے مری پہنچے ،د نواز شریف اورمریم نواز مری میں مری میں رکے بغیر چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے ، نواز شریف اورمریم نواز چھانگہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے ،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں جشن آزادی...
سٹی 42: کس صوبے میں گدھوں کی تعداد کتنی ہے ؟حکومتی زراعت شماری رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں رپورٹ ادارہ شماریات کے مطابق گدھوں کی تعداد میں پنجاب تمام صوبوں سےآگے، جبکہ سندھ دوسرے اور خیبرپختون خواہ میں تیسرے نمبر پرگدھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ،صوبہ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد باقی صوبوں کےمقابلے میں کم ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ3 ہزارپرپہنچ گئی، سندھ میں گدھوں کی تعداد10 لاکھ81 ہزارہوچکی ہے،خیبرپختون خواہ میں گدھوں کی تعداد 7 لاکھ82 ہزار پر پہنچ گئی، بلوچستان میں میں گدھوں کی تعداد 6 لاکھ30 ہزار ہوچکی ہے،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی، بلوچستان کےمقابلے پنجاب میں گدھوں کی تعداد17...
کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ایک تقریب میں اپنے قد سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کی، جس نے حاضرین کو خوب ہنسایا۔ تقریب میں ڈائس ان کے قد سے خاصا اونچا تھا، لیکن قریب ہی ایک اسٹول رکھا تھا۔ جویریہ نے اس پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس صورتحال کی عادی ہیں۔ “میں 1993 سے اینٹوں اور اسٹول پر کھڑی ہو رہی ہوں، حتیٰ کہ شادی کے دن بھی چھ انچ کی ہیل پہنی تاکہ سعود کے برابر لگ سکوں۔” ان کے بقول، شادی کے اگلے ہی دن سعود کو ان کے اصل قد کا علم ہوا تو ہلکے پھلکے انداز میں شکایت کی، “تم تو اتنی...

معرکہ حق کے 95 روز بعد پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعویٰ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی راہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست...
—فائل فوٹو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ غزہ میں غذائی قلت سے اموات 200 سے زیادہ ہوگئیںغیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسحاق ڈار نے غزہ کو بلاتعطل انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی استثنیٰ ختم کرنے پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی...
عراق کے وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے ایک حکومتی عمارت پر ہونے والے مسلح حملے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 3 افراد کی ہلاکت کے بعد نیم فوجی ملیشیا کے سینئر کمانڈرز کے خلاف وسیع پیمانے پر تادیبی کارروائی اور قانونی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ وزیرِاعظم کے دفتر کے مطابق یہ کارروائی ایک سرکاری تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کی گئی ہے۔ مذکورہ واقعہ 27 جولائی کو بغداد کے کرخ ضلع میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پر اس وقت پیش آیا جب سابق ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹاکر نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی کی گئی، رپورٹ کے مطابق کرپشن کے مقدمات میں ملوث برطرف ڈائریکٹر نے کتائب حزب اللہ کے مسلح افراد کو حملے کے لیے طلب کیا۔ یہ بھی پڑھیں:...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
ایران کا اپنی سرحدوں کےقریبٹرمپ راہداری منصوبے پر سخت ردعمل: قومی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز تہران ( آئی پی ایس) ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ ‘ٹرمپ راہداری’ منصوبےکو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس راہداری کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مستحکم کرنا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اپنی سرحد...
ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ "ٹرمپ راہداری" منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر، علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔ ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے میں قفقاز میں...
سولہویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے دفاعی نظام اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کے شرکا کو اعلیٰ فوجی حکام نے وطن کی سرحدوں پر پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی، جس کا مقصد انہیں دفاعی اقدامات، درپیش چیلنجز اور حاصل ہونے والی کامیابیوں سے روشناس کرانا تھا۔ شرکا نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم اپنی آنکھوں سے وہ قربانیاں اور محنت دیکھ سکیں جو وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ملکی سرحدوں پر دی جا رہی ہیں۔...

6 پاکستانی طیارے تباہ کئے، انڈین ائیر چیف کی آپریشن سندور کے 3 ماہ بعد دروغ گوئی: بھارتی بیان مضحکہ خیز، آزادانہ تصدیق کرا لیں، خواجہ آصف کا چیلنج
نئی دہلی+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔ آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کے لئے بیان دے دیا۔ بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان...
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کیلئے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں،میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں راناثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے میں نے پہلے بھی کہا تھا بانی 4 سال وزیراعظم رہے تب بھی ان کے بیٹوں کو آنے نہیں دیا گیا اور بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب پر بھی بیٹے نہیں آئے۔راناثنااللہ نے کہا کہ اب یہ بات بنتی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں اگر بیٹے ویزا مانگیں...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
اسلام آ باد: نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.3 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جب کہ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ،...
ہندوستان کی پہلی غلطی یہ تھی کہ اس نے اپنی شکست کو قبول کرنے سے انکارکردیا اور اپنے جنگی نقصانات کا انکاری ہوا۔ دوم، اس نے جنگ بندی کروانے میں امریکی صدرکے کردارکا بھی اعتراف نہیں کیا اور نتیجتاً اپنے اوپر پچیس فیصد ٹیرف عائد کروا لیا جو اب بڑھ کر پچاس فیصد ہوگیا ہے۔ ہندوستان روسی تیل کی خریداری اور اس کی بین الاقوامی بازار میں فروخت کو خود کی بہت بڑی معاشی اور سفارتی کامیابی سمجھتا تھا۔ یکایک اس کی ساری معاشی اور غیر معاشی سرگرمیاں بین الاقوامی اداروں کے راڈار پر آگئی اور عالمی ذرایع ابلاغ میں اس پر تحقیقات اور گفتگو ہونے لگی۔ موجودہ حالات میں بات ٹیرف کی پابندیوں تک نہیں رہی ہیں بلکہ ہندوستان...
فوٹو: اسکرین گریب راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی سدرہ عرب کے کیس میں 6 ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزمان میں جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ خان، مقتولہ کا سابق شوہر ضیاء الرحمان، والد عرب گل، چچا صالح محمد، امانی گل اور رکشہ ڈرائیور شامل ہے۔مقتولہ سدرہ عرب کو جرگے کے فیصلے پر 17جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ راولپنڈی واقعہ: جرگے کے سربراہ کا شادی شدہ خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ اس نے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، تھانہ پیرو...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب پیش آیا جب آصف نے اپنے دو پڑوسی لڑکوں سے ان کے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم نامی ملزمان نے بدکلامی کے بعد واپس آ کر آصف پر تیز دھار ہتھیار، ممکنہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا...
معروف بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ دورانِ حمل پروڈیوسر نے انہیں تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔ رادھیکا آپٹے نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران بالی ووڈ میں پیش آئے تلخ تجربات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروڈیوسر انہیں شوٹنگ کے دوران طبعیت بگڑنے پر ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دیتا تھا۔ اداکارہ نیہا دھوپیا کے "فریڈم ٹو فیڈ” لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا نے بتایا کہ ایک بھارتی پروڈیوسر نے ان کے حاملہ ہونے پر منفی ردعمل دیا اور انہیں تنگ لباس پہننے پر اصرار کیا، حالانکہ وہ جسمانی تبدیلیوں اور تکلیف سے گزر رہی تھیں۔ رادھیکا نے کہا کہ انہیں کھانے کی شدید خواہش رہتی...
سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کرکٹ کے میدان سے باہر بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی نے انسپائر لندن کالج سے آفس آف دی کوالیفکیشنز اینڈ ایگزامینیشنز ریگولیشن لیول 3 ڈپلومہ اِن بزنس مینجمنٹ کامیابی سے مکمل کرنے کی خبر شیئر کی ہے۔ یہ ایک ریگولیٹڈ کوالیفیکیشن ہے جو یورپی کوالیفیکیشنز فریم ورک کے تحت تسلیم شدہ ہے اور برطانیہ میں مزید تعلیمی یا پیشہ ورانہ مواقع کے دروازے کھولتی ہے۔ اس کامیابی کے بعد شاداب خان برطانیہ میں انڈرگریجویٹ اور...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے چیئرمین نے کہا کہ بیوروکریسی کی حماقتوں اور ان کی تجاویز کو منظور کرنے والے سیاست دانوں نے اس ملک کو ڈبو دیا ہے، بیوروکریسی کو اصلاحات کی نہیں از سر نو تشکیل کی ضرورت ہے، سپورٹ پروگرام نہ ڈیزائن کئے جائیں شہریوں کے لئے باعزت روزگار کے مواقع پید کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ امریکہ نے مختلف ممالک پر جو ٹیرف لگایا ہے وہ دنیا میں صنعتی تنظیم نو کا باعث بنے گی، پاکستان چین اور روس سے بہتر تعلقات استوار کرے، بین الاقوامی تعلقات میں ایک جانب زیادہ جھکاؤ نقصان دہ ہوتا ہے، چائنا سے صنعتیں مختلف ممالک میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازع کا خاتمہ ایک تاریخی کامیابی ہے، یہ امن معاہدہ ان کی ثالثی سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ تو ’ِبہاری‘ نکلے، بھارت میں برتھ سرٹیفکیٹ جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آرمینیا اور آذربائیجان 35 سال سے زائد عرصے سے لڑ رہے تھے، متعدد عالمی شخصیات نے اس تنازع کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں، تاہم بالآخر ہم نے امن معاہدہ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور صدر ان کی سب سے بڑی خواہش دنیا میں امن و استحکام قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ پیر کے روز...
رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سوموار 11 اگست کو بطور اعتراض کیس سماعت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔ جسٹرار آفس نے پی ٹی آئی راہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں بطور اعتراض کیس مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم...
غزہ پر ملٹری کنٹرول؛ اسرائیلی مشیرِ قومی سلامتی نے نیتن یاہو کے منصوبے کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز )اسرائیلی فوج کے سربراہ کے بعد مشیر قومی سلامتی نے بھی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے غزہ سٹی پر قبضے کے مجوزہ منصوبے کی مخالفت کر دی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی مشیر تساچی ہانیگبی نے غزہ پر مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کو حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ڈئٹھ وارنٹ قرار دیتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کی کوشش ترک کرنے کے لیے تیار نہیں اور یہ منصوبہ یرغمالیوں کی...

تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے فروغ میں امریکی صدر کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا سمیت پورے خطے کے لئے خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ آذربائیجان کی قیادت کی دانشمندی کا عکاس ہے، یہ تاریخی لمحہ لمبے عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کو پُرامن حل تک پہنچانے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا...
سٹی42: بھارت کی فضائیہ کے سربراہ کے مضحکہ خیز دعوے کے جواب میں پاکستان کے وزیر دفاع نے بھارت کو بڑا چیلنج کر دیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے 6-10 مئی جنگ کے تین مہینے بعد آج بھارتی ائیر فورس کے سربراہ کی جانب سے جنگ میں پاکستان کے چھ طیارے گرانے کے بچگانہ دعوے کے جواب میں بھارت کو اپنے طیاروں کی انوینٹری سامنے لانے کا چیلنج دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فضایہ کے تاخیر سے کیے گئے دعوے مضحکہ خیز اور ناقابل یقین ہیں۔ انہوں نے کہا، بھارت کے جھوٹے بیانیے سیاسی مفاد کے لیے گھڑے گئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے تینوں ٹاپ پوزیشنزلےلیں ...
وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں کو غیرحقیقی اور بے موقع قرار دیدیا۔اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر چیف کے پاکستانی طیارے تباہ کرنے کے تاخیری دعوے جتنے غیر حقیقی ہیں، اتنے ہی بے موقع ہیں بھارتی سیاست دانوں کی کوتاہ اندیشی سے ہونے والی ناکامی چھپانے کیلئے سینئر بھارتی فوجی افسران کو سامنے لایا جا رہا ہے، 3ماہ تک بھارت سے ایسے کوئی دعوے سامنے نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فوری طور پر عالمی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں، آزاد ذرائع نے تسلیم کیا کہ رافیل سمیت بھارت کے کئی طیارے تباہ ہوئے، شواہد میں عالمی رہنماؤں، سینئر بھارتی سیاست دانوں اور غیر ملکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی پر جوہری بم گرائے جانے سے 80 برس بعد ان ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ ہی ان کے دوبارہ استعمال نہ ہونے کی واحد ضمانت ہے۔ناگاساکی میں 'میئرز برائے امن' کی 11ویں عمومی کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے حملوں میں بچ رہنے والے جاپانیوں کے متاثرکن کردار کا تذکرہ کیا جنہیں ہیباکوشا بھی کہا جاتا ہے اور جو دنیا کو ان ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے آواز بلند کرتے چلے آئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کرہ ارض پر ان...