قومی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے کا نام کیا رکھا گیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
22 سالہ پاکستانی کرکٹر حسن نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
کرکٹ اسٹار نے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا۔ حسن نواز کی شادی اس سال لیہ میں ہوئی تھی جس میں ان کے رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔
حسن نواز کا شمار ٹی20 کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 و ون ڈے سیریز میں مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی نے حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا ۔اج
یہ بھی پڑھیے: ٹی 20 رینکنگ: محمد حارث، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان چھاگئے
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف آئندہ 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل ٹرائی نیشن سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاکہ وہ جاری قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لے سکیں۔ قائد اعظم ٹرافی کا 7واں راؤنڈ 11 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔
15 رکنی ون ڈے اسکواڈشاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلال، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سیم ایوب، سلمان علی آغا
یہ بھی پڑھیے: حسن نواز کی شاندار کارکردگی، لیکن والدہ نے میچ کیوں نہ دیکھا؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی
15 رکنی ٹی20 آئی اسکواڈسلمان علی آغا (کپتان)، عبدالسماد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، سیم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق
ون ڈے میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 سے 15 نومبر تک کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر کے درمیان راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حسن نواز کرکٹ کھیل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حسن نواز کرکٹ کھیل حسن نواز
پڑھیں:
8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا، ویڈیو دیکھیں
SURAT/INDIA:بھارتی کرکٹر اَکاش کمار چودھری نے ناقابلِ یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
رانجی ٹرافی کے میچ میں انہوں نے لگاتار آٹھ چھکے لگا کر نہ صرف دو عظیم کرکٹرز سر گارفیلڈ سوبرز اور روی شاستری کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ صرف 11 گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔
یہ شاندار کارکردگی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے درمیان دوسرے دن دیکھنے میں آئی۔
???? Record Alert ????
First player to hit eight consecutive sixes in first-class cricket ✅
Fastest fifty, off just 11 balls, in first-class cricket ✅
Meghalaya's Akash Kumar etched his name in the record books with a blistering knock of 50*(14) in the Plate Group match against… pic.twitter.com/dJbu8BVhb1
میگھالیہ کی ٹیم جب 576 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی، تو 25 سالہ اَکاش نمبر آٹھ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔
ابتدائی چند گیندوں پر دو سنگلز لینے کے بعد، انہوں نے بائیں ہاتھ کے اسپنر لیمار دابی کو ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے رسید کیے۔
یہ کارنامہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس سے قبل صرف دو کھلاڑی سر گارفیلڈ سوبرز (1968) اور روی شاستری (1985) انجام دے چکے ہیں۔
اگلے اوور میں آف اسپنر ٹی این آر موہت کی ابتدائی دو گیندوں پر بھی اَکاش نے دو مزید چھکے جڑ دیے یوں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں آٹھ لگاتار چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
میگھالیہ کی ٹیم نے 629 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی اس وقت اَکاش چودھری 14 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔