2025-11-10@09:51:13 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«دو گھڑیاں»:

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے دونوں ہاتھوں میں گھڑی پہننے کی وجہ بیان کردی۔ بولی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ وہ دو گھڑیاں پہنتے ہیں اور اپنی زندگی میں وقت کی طرح خاندان کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں اداکار نے فلموں، فیملی اور گھڑیوں کے شوق سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ایسی فلمیں چنتے ہیں جو انہیں بطور اداکار متاثر کریں اور ناظرین کے دل میں جگہ بنائیں۔ ان کے مطابق، “میں زیادہ سلیکٹیو نہیں ہوں، میں وہی فلم کرتا ہوں جو مجھے اندر سے متاثر کرے۔” اداکار نے بتایا کہ ان کی فلم ”گھومر“ دوبارہ سینما گھروں میں...
    لندن :برطانیہ کے دارالحکومت  لندن میں سمر ٹائم (Daylight Saving Time) کا اختتام ہوگیا ہے، جس کے بعد برطانیہ میں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جب گھڑیوں میں دو بجیں گے تو انہیں ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیا جائے گا،  اس طرح برطانیہ میں  ونٹر ٹائم  کا آغاز ہوجائے گا جو آئندہ سال 29 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد گھڑیاں دوبارہ ایک گھنٹہ آگے کر دی جائیں گی۔ ماہرین کے مطابق وقت میں یہ تبدیلی سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے کی جاتی ہے تاکہ موسمِ سرما میں کم دن کی روشنی کے...
    اتوار کی صبح نیدرلینڈز میں دن کی روشنی کے وقت (Daylight Saving Time) کا اختتام ہو گیا، جس کے تحت ملک بھر میں گھڑیاں رات 3 بجے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:موت کا وقت بتانے والی قدرتی گھڑیاں: ریڈیوکاربن ڈیٹنگ کی حیران کن دنیا یہ تبدیلی سال میں 2 مرتبہ کی جانے والی معمول کی کارروائی ہے، مگر اب اس پر یورپ بھر میں بحث جاری ہے کہ آیا یہ نظام برقرار رہنا چاہیے یا ختم کر دیا جائے۔ یورپی یونین نے 2018 میں اس وقت کی تبدیلی کے خاتمے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ ہر ملک اپنی پسند کے مطابق یا تو مستقل گرمیوں کا وقت رکھے یا سردیوں کا، تاہم یہ تجویز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک )لندن میں گرمیوں کا موسم ختم ہونے اور سردیوں کی آمد کا اعلان کردیا گیا،جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی شب 2بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر کے ایک بجا دیا جائے گا ۔ اس طرح برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4سے بڑھ کر 5گھنٹے ہوجائے گا۔ مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔ اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کا موقع ملے گا۔ لندن میں سردیوں کا وقت آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک...
    یورپ بھر کی طرح آسٹریا میں بھی موسمِ سرما کے وقت (Winter Time) میں تبدیلی اس ہفتے کے اختتام پر شروع ہو رہی ہے۔ 25 اکتوبر کی رات سے 26 اکتوبر کی صبح کے درمیان گھڑیاں 1 گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی، یعنی اتوار کی صبح 3 بجے گھڑی 2 بجے پر لائی جائے گی۔ اس طرح دن کے اوقات نسبتاً چھوٹے اور شامیں پہلے اندھیری ہونا شروع ہو جائیں گی۔ یورپ میں گھڑیاں بدلنے کا یہ عمل ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کہلاتا ہے، اس نظام کا بنیادی مقصد قدرتی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا اور توانائی کی بچت کرنا ہے۔ موسمِ گرما میں گھڑیاں 1 گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں تاکہ شام کے وقت...
    صالحہ سے شناسائی چند برس قبل ہوئی تھی۔ ہم دونوں ایک تقریب میں ملے تھے۔ جس کے بعد موبائل کے ذریعے رابطہ تعلقات میں بدل گیا اور ہم گہرے دوست یا اس سے بھی کچھ زیادہ بن گئے۔ میں اس معاشرے کا ایک نوکری پیشہ مرد ہوں۔ جو اچھے پیسے کماتا ہے اور صاف ستھرا ہو کر باہر نکلتا ہے۔ پرفیوم پسند ہیں تو ایک ہی وقت میں 2،2 استعمال کرتا ہوں۔ ایک اور بات بھی ہے کہ بعض اوقات میں اچھا سننے والا ہوں اور مانگنے پر کچھ اپنے تئیں بہتر مشورہ دینے کی بھی کوشش میں رہتا ہوں۔ صالحہ سے دوستی 3 برس پرانی ہے۔ سو اب ہم کافی اچھے دوست بن چکے تھے۔ وہ جب کبھی پریشان...
    سٹی42: بظاہر ایک مذہبی شخصیت کی تجوری میں سے مہنگے برانڈز کی  68 گھڑیاں نکلیں۔ ان گھڑیوں میں ہر اُس برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں جنہیں وہ مذہبی رہنما "یہود و نصاری کی کمپنیاں" کہتا ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کئے۔ ٹی ایل پی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا۔ انہتر (69)مہنگے برانڈز کی قیمتی گھڑیاں  ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے...
    جب کوئی چیز مر جاتی ہے تو اس میں ایک قدرتی گھڑی چلنا شروع ہو جاتی ہے ایک تابکار سگنل جو وقت کے ساتھ ساتھ مدھم ہوتا جاتا ہے اور یہی سگنل ہمیں بتا سکتا ہے کہ موت کب واقع ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: ابتدا میں انسان کس خطے میں مقیم تھا، قدیم کھوپڑی نے نئے راز کھول دیے بی بی سی کے مطابق یہ دریافت پہلی بار سنہ 1940 کی دہائی میں امریکی کیمیا دان ویلارڈ لِبی نے کی جنہوں نے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر فطرت میں کاربن کا ایک تابکار روپ یعنی کاربن-14 موجود ہو تو یہ زندہ جانداروں میں شامل ہو جاتا ہے اور جب وہ مر جاتے ہیں تو یہ آہستہ آہستہ ٹوٹنے لگتا ہے۔...
    ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یہ 6 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ دونوں حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ اس سے قبل دونوں کا آمنا سامنا چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل پریکٹس کرنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی جب کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیمیں...
    امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...
    کراچی  میں  قائدآباد سے صادق  آباد جانے والے  اسکریپ کے تاجر کو  اغوا کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے  رہائشی اسکریپ کے تاجر معین الدین کو  صادق آباد جاتے ہوئے اغوا  کیا گیا،  واقعہ کا مقدمہ مغوی تاجر کے بیٹے غیاث الدین کی مدعیت میں قائد آباد تھانے میں درج کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ اغواکاروں نے مغوی تاجر کی برہنہ تشدد زدہ ویڈیو بھی اہلخانہ کو بھیجی ہے۔مقدمہ کے متن میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ میرے والد فیکٹریوں،  سرکاری اداروں اور مارکیٹوں سے اسکریپ خریدتے ہیں، اغوا سے قبل  والد نے بتایا تھا کہ  وہ پنجاب صادق آباد میں اسکریپ خریدنے جارہے ہیں جس کیلئے  چھوٹا بھائی ذیشان والد کو 21جون...
    سسٹین چیپل کی چمنی سے اٹھنے والا سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن میں جمع ہونے والے 133 کارڈینلز نے ووٹنگ کے دوسرے دن پوپ فرانسس کے جانشین کا انتخاب کیا۔ جمعرات کو سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں نکلنے لگا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اندر بند کارڈینلز نے دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک کے لیے ایک نیا رہنما منتخب کرلیا ہے۔ جیسے ہی دھواں نمودار ہوا اور گھنٹیاں بجنے لگیں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین اور متجسس تماشائیوں نے خوشی اور تالیاں بجائیں جس سے ظاہر ہوگیا کہ 2 ہزار سال پرانے ادارے کے 267 ویں پوپ منتخب ہوگئے۔ اب سب کی نظریں...
    لائٹ کیمرہ ایکشن، انتظار کی گھڑیاں اختتام کے قریب ہیں، پی ایس ایل کا جمعے کو آغاز ہو رہا ہے، کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم کا گہرا لگاؤ اور شغف کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا دور آتے ہی پوری قوم کی توجہ اس جانب مائل ہو جاتی ہے، فتوحات پر جشن اور ناکامیوں پر دل بھر کر بھڑاس نکالی جاتی ہے،دنیا بھی اب تنگی وقت کا شکار ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے کی بانسبت مختصر دورانیے کے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہی ہے۔  ان مقابلوں کی مقبولیت اور مسابقت بڑھ جانے کے ساتھ کرکٹرز کو مالی فائدے کا بہترین ذریعہ بھی ہاتھ لگا ہے، اس میں لیگ کرکٹ کا نمایاں دخل ہے،...
    لندن: برطانیہ میں اتوار کے روز گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں، جس کے ساتھ ہی برٹش سمر ٹائم (BST) کا آغاز ہو گیا۔ تاہم، ماہرین صحت نے ایک بار پھر اس پر خدشات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس پرانی روایت کو ختم کیا جائے۔ گھڑیوں کا یہ تغیر رات 1 بجے (GMT) پر نافذ ہوا، جس سے برطانوی عوام ایک گھنٹہ کم سوئے مگر لمبے دنوں کا آغاز ہو گیا۔ یہ روایت 100 سال سے زائد عرصے سے چلی آ رہی ہے اور اکثر "اسپرنگ فارورڈ، فال بیک" کے جملے سے یاد رکھی جاتی ہے۔ برٹش سلیپ سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ دو بارہ وقت کی تبدیلی ختم کی جائے...
    امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی امریکیوں کو ایک گھنٹہ پہلے ہی نیند سے بیدار ہونا پڑا ہے۔اتوار کو جب بعض امریکی صبح سات بجے سو کر اٹھے تو گھڑیوں میں سات نہیں بلکہ آٹھ بج رہے تھے۔ کیوں کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے سرکاری طور پر گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھںٹہ آگے ہو چکی تھیں۔ ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکا کی کئی ریاستوں میں گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں۔مارچ میں گھڑی کی سوئیاں آگے کرنا موسمِ گرما کی آمد کا پیغام...
    بالی ووڈ انڈسٹری میں بچن خاندان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہے۔  امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اکثر دو دو گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہوتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اس روایت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روایت ان کی والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔...
    پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کاآغاز آج سے ہو رہا ہے۔ پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔  چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں  پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، طبل جنگ بج گیا، کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی کا آج سے آغاز ہوگا۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے، میچ دوپہر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی،کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں،طبل جنگ بج گیا،کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی بدھ کوشروع ہوگی،چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ آج دن 2بجے پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ دونوں باہمی میچز میں فتح کی بدولت مہمان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، البتہ میزبان سائیڈ نے بھی بڑے میچ میں شکستوں کا حساب چکتا کرنے کا ارادہ کر لیا، بیٹنگ میں بابر اعظم اور فخرزمان امیدوں کے محور ہوں گے،کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بھی عمدہ کھیل کی توقع ہے، بولرز کو رنز کے سیلاب کو روکنا ہوگا، شاہین آفریدی کا ساتھ...
    لاہور: شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ کل کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس میں صدر آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ افتتاح کے موقع پر پاکستان ایئرفورس کی جانب سے شاندار شیر دل فضائی مظاہرہ بھی پیش کیا جائے گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، تمام...
۱