ڈاکو سونے کی دکان سے 90 سیکنڈ میں 2 ملین ڈالر کے زیورات لے اُڑے؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔
ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million.
Meanwhile, Mayor Bruce Harrell says crime is down in the city. https://t.co/GyHlPymVDA pic.twitter.com/UqlGa0UYSf — Jonathan Choe (@choeshow) August 16, 2025
ڈاکوؤں نے صرف ڈیڑھ منٹ میں فلمی انداز میں واردات مکمل کی اور گاڑی میں فرار ہوگئے تاہم یہ تمام مناظر سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے۔
ویسٹ سیئٹل پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
واردات کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح مسلح افراد صرف 90 سیکنڈ میں مہنگے زیورات اور گھڑیاں لوٹ کر لے گئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، سونے کی قیمت میں آج 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 7000 روپے کمی کے بعد 423,662 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6002 روپے کمی کے بعد363,221 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,964 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر کمی کے بعد 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا