مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی فضائی رابطوں کے فروغ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے عمان) کے دس رکنی وفد نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔ عمانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل ائیر نیویگیشن صالح الحارثی نے کی۔ ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور کمیونیکیشن اینڈ نیوی گیشن سروسز (سی این ایس) ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران کے ہمراہ باضابطہ مذاکرات کی قیادت کی۔ دورے کے دوران دونوں فریقین نے ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے فروغ، ایئر نیوی گیشن، ایئرپورٹ مینجمنٹ، تکنیکی اشتراک اور استعدادِ کار میں اضافے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی فضائی رابطوں کے فروغ، آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) اور عمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے عمان) کے درمیان سرچ اینڈ ریسکیو (ایس اے آر) آپریشنز کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر بھی دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد مشترکہ مشقوں، معلومات کے تبادلے اور ہنگامی صورتحال میں مثبت ردعمل کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر ایئر وائس مارشل ذیشان سعید ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے کہا کہ عمانی وفد کا یہ دورہ پاکستان اور سلطنتِ عمان کے درمیان ہوابازی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ایک اہم پیشرفت ہے، جو مستقبل میں مزید تکنیکی اور آپریشنل اشتراک کی راہیں ہموار کرے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے درمیان پی اے اے کے فروغ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ