حادثات کی صورت میں انشورنس کی رقم 5 لاکھ کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260218-08-12
کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ اسمبلی میں منگل کو پرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پرماہ رمضان میںسحری اور افطارکے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے اور حادثات کی صورت میں انشورنس کی رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے سے متعلق قراردادیں متفقہ طورپر منظور کرلی گئیں جو حکومت اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزیرقانون و پارلیمانی امور کی جانب سے فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام کیلیے 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی محمد مظاہر کی قرارداد جو حادثات کی صورت میں انشورنس کی رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے تک کرنے سے متعلق تھی منظور کرلی گئی۔ اسپیکر نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے پوچھا کہ اس قرارداد کی آپ حمایت کر رہے ہیں یا مخالفت ؟ شرجیل میمن نے کہا کہ ہم مخالفت نہیں کر رہے کیونکہ یہ اچھی چیز ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔