کراچی، حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم احمد رضا سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے آدم جی نگر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے اہم کارندے احمد رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی سے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم احمد رضا سے ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم احمد رضا منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم کے خلاف موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد کرنسی کے حوالے سے ایف آئی اے کو مطمئن نہ کر سکا، جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی ایف آئی اے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔