کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
— فائل فوٹو
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے گرفتار ملزم محمد نور سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کیا گیا، جبکہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ، بھتہ، بم دھماکوں، اغواء کا اعتراف کرلیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم 2010 میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قیوم محسود کے گروپ میں شامل ہوا، گرفتار ملزم 2012 میں عابد مچھڑ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں شامل رہا ہے، جبکہ ملزم کے اکثر ساتھی کراچی آپریشن کے دوران مقابلوں میں مارے اور گرفتار ہوچکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزم 2015 میں گرفتاری سے بچنے کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں روپوش رہا، ملزم کے خلاف تھانہ منگھو پیر اور خواجہ اجمیر نگری میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔