گولارچی: دیسی شراب فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-2-5
گولارچی (نمائندہ جسارت)ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم چندر عرف چندو کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 20 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔ اس موقع پر ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں منشیات اور غیر قانونی شراب فروشی کے خلاف بھرپور کریک ڈاو?ن جاری ہے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسے اقدامات سے سماج دشمن عناصر کے حوصلے پست ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔