پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر مثر ہم آہنگی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور ایس آئی ایف سی سے کوارڈینیشن کرے گی۔سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گی۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وار سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری اور ممبر دونوں کے طور پر نامزد کیے گئے۔کمیٹی صوبائی سیکٹرل ان پٹس اور ترجیحی منصوبوں کی تیاری کرے گی۔ سرمایہ کاری کے لیے ریڈی پروپوزلز اور پراجیکٹ پائپ لائن تیار کی جائے گی۔کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کیلئے صوبائی ترجیحات فائنل کرے گی۔
بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس کو فروغ دیا جائے گا۔کمیٹی حکومت پنجاب کو اپنے فیصلوں سے آگاہ رکھے گی۔ کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس تک کیسے پہنچا پولیس نے تحقیقات میں سراغ لگا لیا دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ کیڈٹ کالج وانا حملہ: فیلڈ مارشل نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی ’قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے‘، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ کالج وانا آپریشن پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے، 27 ویں ترمیم میں مزید ترامیم شامل کرنے کا فیصلہ امن جرگہ؛ یہاں بم پھٹتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کہ کس پارٹی سے ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔