لاہور:

پنجاب حکومت نے پاک سعودی اقتصادی تعاون فریم ورک کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری فریم ورک پر مؤثر ہم آہنگی یقینی بنانا ہے۔ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی وزارتوں اور ایس آئی ایف سی سے کوارڈینیشن کرے گی۔

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب کمیٹی کے کنوینر ہوں گی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر نعیم رؤف، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وار سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہوں گے۔ سیکرٹری انڈسٹریز کمیٹی کے سیکرٹری اور ممبر دونوں کے طور پر نامزد کیے گئے۔

کمیٹی صوبائی سیکٹرل ان پٹس اور ترجیحی منصوبوں کی تیاری کرے گی۔ سرمایہ کاری کے لیے ’’ریڈی پروپوزلز‘‘ اور پراجیکٹ پائپ لائن تیار کی جائے گی۔

کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ سرمایہ کاری سیشنز کیلئے صوبائی ترجیحات فائنل کرے گی۔ بی ٹو بی انٹریکشنز اور انویسٹر ریڈینس کو فروغ دیا جائے گا۔

کمیٹی حکومت پنجاب کو اپنے فیصلوں سے آگاہ رکھے گی۔ کمیٹی سعودی عرب کے ساتھ ’’ایرلی ہارویسٹ اپرچونیٹیز‘‘ سے فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کرے گی

پڑھیں:

جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی افواج کے چیف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ بدلتے علاقائی حالات، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے امکانات پر گفتگو کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔ سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ سعودی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے اہم پیش رفت
  • پاک سعودی اقتصادی تعاون کیلئے پنجاب حکومت کی اہم پیشرفت، اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل
  • شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا علامہ عامر عباس ہمدانی کی زیرصدارت اجلاس
  • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلیے ہرسال 1 کھرب ڈالر سرمایہ کاری ناگزیر ہوگی‘ ایشیائی ترقیاتی بینک
  • پاکستان کو سرمایہ کاری کا مرکز بنانے کیلیے پالیسیوں میں استحکام ناگزیر ہوگیا
  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • ملک میں پائیدار سرمایہ کاری کیلیے اقدامات کرنے کی ضرورت
  • پاکستان ویتنام اور ایران کیساتھ سرمایہ کاری و معاشی تعاون کے فروغ پر متفق
  • پاکستان کا ایران اور ویتنام کےساتھ معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق