دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور 27 سے زائد زخمی ہونے کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں فوری طور پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

اسی روز جنوبی وزیرستان کے وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو پاک فوج نے ناکام بنایا، جس کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے حساس علاقوں میں پولیس اور ریسکیو فورسز کی تعیناتی بڑھا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ڈرون پولیسنگ اور نیا مربوط سیکیورٹی اینڈ آرمز ریگولیشن سسٹم منظور

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے حملوں کے فوری بعد صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

حساس، اہم اور لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد جیسے گنجان آباد شہروں میں سیکیورٹی بڑھانے، چیک پوائنٹس کے قیام اور سیکورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

لاہور میں آئی جی آفس، سی پی او آفس، ججز، وکلا، عدالتی عمارتوں اور ان کے راستوں کی خصوصی حفاظت کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، لاہور میں داتا دربار، پاکپتن، بابا فرید اور قصور میں بلھے شاہ کے دربار پر بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت

آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی، مربوط اور فعال اقدامات اٹھانے پر تاکید کی گئی ہے، جن میں اضافی پٹرولنگ اور سرچ آپریشنز شامل ہیں۔

پنجاب میں پہلے سے دفعہ 144 نافذ ہے، صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے پنجاب میں 436 سرچ آپریشنز کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا غیر متوقع فیصلہ، گیلانی برادران کو فراہم کردہ 9 سالہ سیکیورٹی واپس لے لی

دوسری طرف پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری کرکٹ سیریز کے پیش نظر بھی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے؛ راولپنڈی میں کرکٹ اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغان حکومت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور خودمختار ملک ہے اور دیگر ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، مگر اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اکچہری پنجاب دہشت گرد سیکیورٹی عظمیٰ بخاری محکمہ داخلہ ہائی الرٹ وانا کیڈٹ کالج.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد سیکیورٹی محکمہ داخلہ ہائی الرٹ وانا کیڈٹ کالج محکمہ داخلہ اسلام آباد ہائی الرٹ گئی ہے

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار