اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔

یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف

ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق مظاہرین نے مرکزی داخلی دروازے پر سیکیورٹی رکاوٹیں توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی، جس سے 2 اہلکار معمولی زخمی ہوئے اور مقام پر معمولی نقصان پہنچا۔ برازیلی اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی نے فوری کارروائی کر کے صورتحال پر قابو پا لیا۔ اجلاس حسبِ معمول جاری ہے۔

واقعے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے، جب کہ سیکیورٹی نے مقامی باشندوں نمائندوں کو عارضی طور پر اندر روکنے کے بعد باہر نکلنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث انسانی زندگی کیسے متاثر ہو رہی ہے؟

برازیلی صدر لولا دا سلوا نے اس سال کے مذاکرات میں مقامی برادریوں کے کردار کو کلیدی قرار دیا ہے۔

اسی ہفتے درجنوں مقامی رہنما کشتیوں کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تاکہ جنگلات کے انتظام میں اپنے کردار کے لیے زیادہ اختیار کا مطالبہ کر سکیں۔ معروف مقامی سربراہ چیف راونی میتُکتیرے نے برازیل حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی اقوام کو ایمیزون کے تحفظ میں زیادہ بااختیار بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

فتنہ الخوارج کی ایک اور سانحہ اے پی ایس کی کوشش ناکام، وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ

وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنۂ خوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش دھماکہ کیا گیا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ایسی آئینی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جسے ایک متنازع اسمبلی نے منظور کیا ہو،اسد قیصر

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد آرمی پبلک سکول جیسے سانحے کو دہرانا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔

یاد رہے کہ کیڈٹ کالج وانا مقامی قبائل کی درخواست پر قائم کیا گیا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں محسود اور وزیر قبائل کے بچے بڑی تعداد میں زیرِ تعلیم ہیں۔ ادارہ نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ ملک کے مختلف شعبوں میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کیلئے سرنجوں کی فراہمی روک دی، اقوام متحدہ
  • اسلام آباد خودکش حملے پر عالمی سطح پر مذمت، اقوام متحدہ، امریکا، چین اور ترکی کا اظہارِ افسوس
  • اقوام متحدہ کا پاکستان میں خودکش دھماکے پر اظہار افسوس
  • افغانستان میں دہشتگردوں کو جدید اسلحے کی فراہمی امن کے لیے خطرہ، پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ
  • ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے، اقوام متحدہ
  • فتنہ الخوارج کی ایک اور سانحہ اے پی ایس کی کوشش ناکام، وانا کیڈٹ کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ
  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور
  • اقوام متحدہ، پاکستان کی ہتھیاروں، جوہری سلامتی سے متعلق 4قراردادیں منظور
  • اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی فرسٹ کمیٹی نے پاکستان کی 4 قراردادیں منظور کر لیں