شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اجلاس میں اراکین صوبائی مجلس عاملہ شریک میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ڈیرہ غازی خان میں ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر جنوبی پنجاب مولانا سید عامر عباس ہمدانی نے کی، جبکہ اراکین صوبائی مجلس عاملہ شریک میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شرکاء نے تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف تجاویز بھی دیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی مجلس عاملہ
پڑھیں:
چیف جسٹس کی زیرصدارت اجلاس، عدالتی نظام کو شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے امور کا جائزہ
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری
اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸے گا۔
چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس کے اعلامیہ میں کیا کہا گیا؟
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ جبکہ ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس پاکستان عدالتی نظام وی نیوز