2025-11-03@19:02:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2022
«چاندی کی»:
فرانس نے دنیا کی پہلی ایسی موٹروے متعارف کرادی ہے جو برقی گاڑیوں کو چلتی حالت میں چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کار، وین، بس اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک سمیت مختلف اقسام کی گاڑیاں سفر کے دوران بغیر رکے اور بغیر پلگ کے چارج ہوسکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین الیکٹرک کار کے میدان میں ٹیسلا کو مات دینے کے نزدیک یہ منصوبہ الیکٹرون، وینسی کنسٹرکشن، گستاو ائیفل یونیورسٹی اور ہچنسن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جبکہ وینسی آٹورُوٹ نے پیرس کے قریب اے10 موٹروے کے 1.5 کلومیٹر حصے پر اس کا فعال تجربہ مکمل کیا ہے جہاں اب برقی گاڑیاں سفر کے دوران مسلسل توانائی حاصل کرسکتی ہیں۔ سڑک کے نیچے نصب...
دنیا کے سب سے عمر رسیدہ سابق اولمپک چیمپئن اور فرانسیسی سائیکل سوار چارلس کوست (Charles Coste) 101 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فرانس کی وزیرِ کھیل مارینا فیراری نے کی۔ مارینا فیراری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ لندن اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ چارلس کوست کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ سنی۔ وہ 101 برس کی عمر میں کھیلوں کی ایک عظیم میراث چھوڑ گئے ہیں۔ چارلس کوست نے 1948 کے لندن اولمپکس میں ٹیم پرسوٹ سائیکلنگ ایونٹ میں فرانس کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں مشعل بردار کے طور پر بھی شریک ہوئے تھے۔ 8 فروری 1924 کو پیدا ہونے والے چارلس...
امریکی نائب صدر اور امریکی بزنس وومن ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ویڈیو پر طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی سی ای او ایریکا کرک کی ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ There’s a lot of controversy over this hug between Erika Kirk and JD Vance. Imagine being outraged over a 2.5 second hug between friends? Help me understand....
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA پنجاب) نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں 4 اور 5 نومبر کے دوران ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کے بعد موسمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا، خوشاب، گجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، مری اور گلیات جیسے بالائی علاقوں میں برف باری بھی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ سموگ میں کمی کی امید ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-05-3 جام شورو(نمائندہ جسارت )جامشورو میں جیے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن حیدرآباد ڈویژن نے ثناء اللہ چانڈیو، منیب سندھی، ایاز سندھی، صفی امان چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں SNAF کے مرکزی رہنماؤں غنی امان چانڈیو، سرمد میرانی اور دیگر قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی کے خلاف لمس گیٹ سے جامشورو پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ پریس کلب پر احتجاج کے دوران رہائی کا مطالبہ کیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-2-1 مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر کے ہوٹلوں اور دکانوں میں کیمیکل ملے دودھ اور چائے کی فروخت جاری۔ پیٹ کے امراض میں اضافہ ضلع انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔مٹیاری شہر اور نواحی علاقوں کے بیشتر ہوٹلوں اور سڑک کنارے لگائے گئے دودھ کی دکانوں پر کیمکل ملے دودھ اور چائے کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں شہری گیسٹرو اور پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلہ ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملے دودھ کی چائے یا دودھ پینے سے پیٹ۔ معدے اور گردوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اس کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی جس کے باعث ہزاروں...
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیا اور کہا انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران تحقیقات میں معاونت کریں گے۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا...
—فائل فوٹو اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ غربی کراچی نے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بارودی مواد برآمدگی کے مقدمے میں سی ٹی ڈی حکام نے سخت سیکیورٹی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو بکتر بند گاڑی میں چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزمان سرمد علی اور غنی امان چانڈیو کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ دونوں ملزمان کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے اور پولیس کی ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان...
بالی ووڈ کی سپر اسٹار اور 1994 کی مس ورلڈ ایشوریا رائے آج اپنی 52ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ فلم دل چاہتا ہے اور دیوداس جیسے سپر ہٹ پروجیکٹس سے شہرت حاصل کرنے والی ایشوریا نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایشوریا رائے نے بھارتی فلم انڈسٹری میں نہ صرف بڑے اعزازات حاصل کیے بلکہ انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پہچان ملی، یہاں تک کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز کا اعزاز بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل ایشوریا کی کامیابی صرف اُن کی خوبصورتی کا نتیجہ نہیں، بلکہ اُن کا پُراعتماد انداز، باوقار شخصیت اور فنکارانہ مہارت بھی اہم کردار ادا...
ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا، جو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی کے اندر بھاگ رہا تھا اور چیخ رہا تھا، ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے کیمرج شائر کے علاقے میں چاقو حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، واقعے کے فوری بعد پولیس نے ہنٹنگڈن سٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، واقعے کے باعث ٹرین میں سوار...
برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواستگزار کو فوری طور پر پولیس پروٹیکشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو اسے پولیس پروٹیکشن اس کا حق ہے۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں شہریوں کی جان کا تخفظ مشروط نہیں بلکہ اسے ہر قیمت پر بچانا ہے۔ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ریاست کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا جذبہ دکھانا ہوگا۔ درخواست گزار کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بظاہر سطح آب پر کوئی زیرو بم نظر نہیں آتا، حالات معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ملکی حالات سے مطمئن مسلسل بیرونی دوروں میں مصروف ہیں اور سنا ہے کہ انہوں نے برادر بزرگ میاں نواز شریف کے بیرونی دوروں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ان دوروں کے نتیجے میں بڑی حوصلہ افزا باتیں سامنے آرہی ہیں لیکن رزلٹ بالکل الٹ نکل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں سرمایہ کاری کے لیے حالات ناساز پا کر دھڑا دھڑا پاکستان چھوڑ رہی ہیں اور اب تک سترہ بڑی کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان سے رخصت ہوچکی ہیں۔ تاہم وزیراعظم شہباز شریف مطمئن ہیں کہ حالات قابو میں ہیں اور معیشت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز ہزاروں روپے کے اضافے کے بعد آج معمولی کمی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ گزشہ روز سونے کی قیمت 5 ہزار 300 روپےکے اضافے سے 4لاکھ 24ہزار 162 روپے پرپہنچ گئی۔اسی طرح، 10 گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےکی کمی ہوئی جس سے نئی قیمت 3 لاکھ...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔
طاقتور سمندری طوفان میلیسا نے جمیکا، ہیٹی اور کیوبا میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ٹکرانے والے طوفان نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس میں 60 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔ متاثرہ جزیروں کے 60 فیصد علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی تباہ و برباد ہوگیا۔ 90 فیصد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ان تک جمیکا میں 19 اور ہیٹی میں 31 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیوبا میں ہلاکتوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔ مجموعی طور پر 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ اس دوران 15 ہزار سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پینے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔ پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔بلوچستان سے آنے والی بس سے دوران تلاشی 9 کلو...
ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف-8 ٹو میں ایک خاتون نے گھر میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ چوری کی گئی اشیاء میں پاکستان کے سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی تاریخی اشیاء بھی شامل ہیں۔یہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے محمد تیمور ایوب خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کی گئی۔ محمد تیمور ایوب خان کے والد اکبر ایوب خان خیبر...
وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف-8 ٹو میں ایک خاتون نے گھر میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔ چوری کی گئی اشیاء میں پاکستان کے سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی تاریخی اشیاء بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے محمد تیمور ایوب خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کی گئی۔ محمد تیمور ایوب خان کے والد اکبر ایوب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق محمد تیمور ایوب خان نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً پانچ...
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی ریئلٹی شو اسٹار کیم کارڈیشین نے اپنے پروگرام ’’دی کارڈیشینز‘‘ میں یہ متنازع دعویٰ کر کے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی کہ 1969 کا اپولو 11 مشن دراصل ایک اسٹوڈیو میں فلمایا گیا ڈرامہ تھا، ریئلٹی شو اسٹار نے چاند پر قدم رکھنے سے متعلق نصف صدی پرانی تھیوری کو دوبارہ زندہ کردیا، ناسا نےکارڈیشین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں ہم چاند پر 6بار جاچکے ہیں ، ناسا اور سائنسدانوں کا سخت ردعمل،کم کارڈیشین کے تمام نکات کو غلط قرار دے دیا گیا۔ دنیا کی سب سے مشہور شخصیات میں شمار ہونے والی کیم کارڈیشین ک سوشل میڈ پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، نے نہ صرف خلاباز نیل آرمسٹرانگ اور بز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)آباد کے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے ملاقات کرکے کراچی میں تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔ایسوسی ایشن آف بلڈر اینڈ ڈیولپرز(آباد(کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے)آصف جان صدیقی سے ملاقات کی۔ملاقات میں کے ڈی اے کی زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے، غیر قانونی تجاوزات اور قبضوں سے متعلق مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر آباد نے سرجانی ٹان، گلستان جوہر اور کورنگی میں جاری تجاوزات اور قبضوں کی نشاندہی کردی۔افضل حمید نے ڈی جی کے ڈی سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی اور سروے رپورٹ جاری کی جائے۔ شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے بچانا وقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسمارٹ فونز میں روزانہ استعمال ہونے والی ایپس کے ساتھ کئی ایسی ایپس بھی انسٹال ہوتی ہیں جنہیں مہینوں تک کوئی نہیں کھولتا، مگر وہ اسٹوریج کا بڑا حصہ گھیر لیتی ہیں۔اکثر صارفین انہیں ڈیلیٹ نہیں کرتے کیونکہ کبھی کبھار ان کی ضرورت پڑ جاتی ہے، جبکہ مسلسل انسٹال اور اَن انسٹال کرنا بھی جھنجھٹ سمجھا جاتا ہے۔اسی مسئلے کا حل اینڈرائیڈ فونز میں ایک ایسے پوشیدہ فیچر کی صورت میں موجود ہے جس کا بیشتر صارفین کو علم ہی نہیں۔ یہ ہے “ایپ آرکائیو” فیچر، جو ایپس کے غیر ضروری حصے جیسے عارضی فائلز، پرمیشنز اور سافٹ ویئر ڈیٹا کو فون سے ہٹا دیتا ہے، مگر ایپ کو مکمل طور پر حذف نہیں کرتا۔ اس طرح ایپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ برلن چاہتا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین میں شامل کیا جائے کیونکہ عالمی سیاست کے موجودہ منظرنامے میں ترکی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہاکہ انہوں نے صدر اردوان کو بتایا ہے کہ وہ یورپی سطح پر ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کوپن ہیگن معیارات پر بھی بات ہوئی ہے، ہم ایک نئے جغرافیائی سیاسی دور میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں بڑی طاقتیں عالمی سیاست کی سمت طے کر رہی ہیں، ایسے میں یورپ کو ترکی...
اسلام آباد: ڈکی بھائی سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے 4 کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار روپے ریکور کرلیے گئے، ملزمان کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات شروع ہوگئیں۔ رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے چھ افسران کو ضلع کچہری عدالت لاہور میں پیش کردیا گیا۔ ایف آئی اے نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں پیش کیا اور ملزمان کو ہتھکڑیاں لگاکر لایا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے رانا معروف ایڈوکیٹ اور فاروق باجوہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ پڑھیں : ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس نیا رُخ اختیار کرگیا، سماعت میں حیران کن انکشافات...
سٹی42: پنجاب حکومت نے نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے زمین کی تبدیلی فیس (لینڈ چارجز) میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سرمایہ کاری سے تقریباً 20,000 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ کمپنی کی غیرملکی سرمایہ کاری 150 ملین ڈالر اور برآمدات کا ہدف 400 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور اور قصور کے اسپیشل اکنامک زون میں لینڈ چارجز کی مد میں 44 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس میں یہ رعایت دی جائے گی۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست تمام کارروائی اور نگرانی محکمہ صنعت اور محکمہ خزانہ مشترکہ طور پر کریں...
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے قبل چائے کا وقفہ دیا جائے گا، جسے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اس نئی ترتیب کو آزمایا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جہاں گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کی نسبت پہلے نکلتا اور غروب ہوتا ہے۔ اس تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے 90 اوورز قدرتی روشنی میں مکمل کیے جا سکیں۔ نئے شیڈول کے مطابق میچ کا آغاز...
اسرائیل کی حمایت کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران جرمن چانسلر پر برس پڑے۔ صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی حمایت میں جواب دینے پر جرمن چانسلر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا جرمنی کو نظر نہیں آتا کہ اسرائیل نے غزہ پر کل پھر بم برسائے، غزہ میں نسل کشی نہیں نظر آتی؟ واضح رہے کہ اس سے قبل صحافی کے ایک سوال پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا تھا کہ جرمنی اسرائیل کے قیام کے وقت سے اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا، حماس یرغمالی رہا کر دیتی تو غیر ضروری اموات سے بچا جا سکتا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کھیل کے روایتی نظام میں ایک غیر معمولی اور تاریخی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منفرد فیصلہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کیا گیا ہے۔ اس میچ میں پہلی مرتبہ “چائے کا وقفہ” دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہوگا۔رپورٹس کے مطابق یہ تبدیلی مشرقی بھارت میں سورج کے جلد طلوع اور جلد غروب ہونے کے باعث کی گئی ہے، کیونکہ گوہاٹی میں سورج دیگر بھارتی شہروں کے مقابلے میں خاصا پہلے غروب ہوتا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ...
برطانوی شاہی خاندان ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آ گیا ہے۔ جنسی اسکینڈل کے سنگین الزامات کے بعد شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب اور دیگر شاہی اعزازات واپس لے لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پرنس ہیری کی کنگ چارلس سے ملاقات نے میگھن مارکل کے خدشات بڑھا دیے انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ 30 اکتوبر 2025 کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا، جس کے تحت شہزادہ اینڈریو اب عوامی طور پر اپنے شاہی القابات استعمال نہیں کر سکیں گے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا نیا نام ’اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر‘ کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ شہزادہ اینڈریو پر امریکی مجرم جیفری ایپسٹین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت )جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا لاڑ کیمپس بدین کا دورہ ڈی سی بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ مختلف علمی و تخلیقی پروگرام پر مشتمل لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 کا افتتاح کیا .جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، پر وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ماہر زراعت و ماحولیات پروف?سر ڈاکٹر اسماعیل کمبار کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی جانب سے منعقدہ لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 ، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی پوسٹر پریزنٹیشن...
وزارتِ خارجہ کے ترجمان راندیر جیسوال نے کہا کہ ہم اب بھی امریکی فریق کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے آج میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی پابندیاں ایران کی چابہار بندرگاہ میں نئی دہلی کی سرگرمیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے نئی دہلی کو چابہار بندرگاہ میں سرگرمیوں کے لیے چھ ماہ کی پابندیوں سے استثنا (معافی) دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ سال بھارت نے ایران کے ساتھ ایک دس سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت سرکاری کمپنی انڈیا پورٹس گلوبل لمیٹڈ نے چابہار میں 370 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا...
امریکا نے بھارت کو ایران کی چابہار بندرگاہ پر 6 ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ دیدی ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ امریکا نے بھارت کو چابہار بندرگاہ کے ذریعے ایران میں آپریشنز کے لیے 6 ماہ کی پابندیوں سے استثنا دے دیا ہے۔ یہ بندرگاہ خلیجِ عمان کے کنارے ایرانی علاقے چابہار میں واقع ہے اور بھارت کے لیے افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کا ایک اسٹریٹیجک تجارتی راستہ سمجھی جاتی ہے۔ امریکی پابندیاں ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں سے متعلق ہیں، جن کے باعث چابہار جیسے منصوبے خطرے میں پڑ سکتے تھے۔تاہم امریکا نے بھارت کو 6 ماہ کی عارضی چھوٹ دے کر اس بات کی اجازت دی ہے کہ...
سانتیاگو : طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی، بدھ کو یہ طوفان مشرقی کیوبا میں داخل ہوا اور وہاں سانتیاگو شہر کو تباہ کردیا جبکہ دیہی علاقے زیر آب آگئے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی ) کے مطابق، ملیسا کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان تھا، جس کی رفتار جمیکا سے ٹکراتے وقت 185 میل ( 298 کلومیٹر ) فی گھنٹہ تھی، لیکن جب یہ کیوبا پہنچا تو یہ کیٹیگری 3 کے طورفان میں بدل گیا اور اس کی رفتار کم ہوکر 120 میل ( 193 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔ اس تاریخی طوفان نے مغربی جمیکا کو تہس نہس کر دیا، گھر مسمار ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے...
کراچی: عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے، آج عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 140ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)تاریخی گراوٹ کے ایک روز بعد ملک میں سونے کی قدر میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کبھی مہنگی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافیسے 4لاکھ19ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10گرام سونیکی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی 35 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3975 ڈالر پرپہنچ گیا۔دوسری جانب 110روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے پرپہنچ گئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 94روپیکے اضافے سے 4 ہزار 315روپے پرپہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے صدرشمس الرحمن سواتی اورسینئر نائب صدرNLF پاکستان عاشق خان سے پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشنCBA کے سینئر نائب صدرجمیل اخترنے اسلام آباد میںملاقات کی۔ شمس الرحمن سواتی نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور سی بی اے کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈپر معاہدہ طے پانے پرتمام ملازمین کو مبارکباد دی اور کہاکہ نیشنل لیبرفیڈریشن پی ٹی سی ایل ملازمین کی فلاح اور مزدور حقوق کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ملاقات میں ضیاء عباسی، اسرار عباسی، سہیل احمد، فصیح الرحمن اور خورشید انور موجود تھے۔ خبر ایجنسی گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی نیشنل کانگریس کے طالب علم رہنما غنی امان چانڈیو کی بازیابی کے لیے وکلا اور سندھی نیشنل کانگریس نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں غنی امان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سندھی نیشنل کانگریس کے مرکزی چیف آرگنائزر ایڈوکیٹ محب آزاد، ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو، ایڈووکیٹ میرمنگریو، ایڈوکیٹ اسرار چانگ، اعزاز لغاری اور دیگر نے کہا کہ غنی امان کی بیٹی کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے، اور وہ اسے دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی،جہاں سے انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارو نے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کی...
کراچی: کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے یارو کے علاقے میں ٹویوٹا گاڑی سے 40 عدد خالص چاندی کی اینٹیں اور 36 عدد بسکٹ برآمد کرکے کروڑوں مالیت کی چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضبط شدہ چاندی اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد کرلی، دو مسافر بسوں سے برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت دو کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تیسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ خورکھیرہ نے کی جس میں...
جنوبی بھارت کے لیجنڈری اداکار چرن جیوی نے ان کے نام سے منسوب اے آئی جنریٹیڈ فحش ویڈیوز کے خلاف پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہیں۔ چرن جیوی کی شکایت کے بعد حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ڈیپ فیک فحش مواد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تیلگو فلم انڈسٹری میں دہائیوں سے سرگرم 70 سالہ اداکار کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔ پولیس کے مطابق زیرِ تفتیش ویڈیوز میں اداکار کو جعلی طریقے سے بے ہودہ مناظر میں پیش کیا...
افغانستان سے 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کسٹمز حکام کے مطابق پشین کے علاقے یارو چیک پوسٹ کے قریب گاڑی سے 50 کلو گرام چاندی برآمد کی گئی ہے۔حکام کے مطابق چاندی افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جس کی مالیت 3 کروڑو روپے سے زائد ہے۔
کنٹریکٹ ملازم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی چیف سیکریٹری ، وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست (رپورٹ) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی میں انتظامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے ۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی 26اکتوبر سے بیرونِ ملک روانگی کے لیے رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے ڈاکٹر طاہر صغیر کی رخصت کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے تحت این آئی سی وی ڈی کا اضافی چارج پروفیسر امین ایم خواجہ (ستھیٹسٹ) کے سپرد کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-01-20ٹوبہ ٹیک سنگھ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن گوجرہ میں ’’ کسان بچائو، پاکستان بچائو‘‘ روڈ کارواں سے خطاب کررہے ہیں سیف اللہ
اکتوبر آتا ہے تو دنیا کی فضائیں گلابی ہو جاتی ہیں۔ عمارتوں پر سڑکوں پر اسپتالوں میں اور اسکرینوں پر ایک خوبصورت رنگ چھا جاتا ہے، یہ رنگ امید کا ہے، زندگی کا ہے اور عورت کی بقا کا ہے۔ یہی وہ مہینہ ہے جسے دنیا نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے منتخب کیا ہے، مگرگلابی ربنوں کی یہ دنیا میرے دل میں ایک اداسی بھی جگاتی ہے، کیونکہ ان رنگوں کے پیچھے بے شمار چہروں کی خاموشی چھپی ہے جن کی زندگیاں اس بیماری نے چھین لیں۔ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً بیس لاکھ عورتیں اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں۔ ان میں سے لاکھوں اپنی زندگی کی جنگ ہار جاتی ہیں۔ پاکستان میں یہ بیماری ایک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
چیئرمیں پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغان طالبان بظاہر ایک امارت کے تحت متحد نظر آتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ کئی گروہوں میں تقسیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو پاکستان کے پاس دفاع کے تمام قانونی اور آئینی اختیارات موجود ہیں۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے امیر ملا ہیبت اللہ کی ہدایات کے باوجود درجنوں افغان شہری پاکستان میں خودکش حملوں میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوگا، علامہ طاہر اشرفی ’۔۔۔جو اس...
آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کے سیکرٹری جنرل جیانگ یی نے اپنے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں چین کی معروف لاجسٹک کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ وزارت ریلوے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے وفد کو پاکستان ریلوے کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی تا روہڑی سیکشن پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے، جبکہ...
کراچی:عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 140ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 16ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اس کے ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 12ہزار 003روپے کی کمی سے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود خاتون ہیں، کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کا معاملہ ضرور دیکھیں، خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بچیوں کو تھانے بند کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ افغان طالبان کا وفد پاکستان...
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ نہ صرف اسپتالوں کی سہولیات میں بہتری لائی جائے بلکہ عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر اقدامات فراہم کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوائے فورم 2025 ریاض: تفریح، ٹیکنالوجی اور تخلیق کا عالمی سنگم وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرینِ صحت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے ڈاکٹر ذکی الدین احمد، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی...
بھارت کی عدالتِ عظمیٰ نے چائلڈ میرج ایکٹ کا اطلاق تمام مذاہب پر کرنے کی مودی حکومت کی درخواست کو مسترد کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں مرکزی حکومت نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قانون پرسنل لا سے قطع نظر تمام مذاہب پر بلااستثنیٰ لاگو کرنے کی استدعا کی تھی۔ تاہم سپریم کورٹ نے کہا کہ مودی حکومت نے عدالت کو پرسنل لا اور چائلڈ میرج ایکٹ کے مابین اختلافات کی تفصیلی مثالیں فراہم نہیں کیں۔ عدالت نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اب بھی ایک بل زیرِ غور ہے جو واضح کرے گا کہ چائلڈ ایکٹ مروجہ پرسنل لا پر فوقیت رکھتی ہے۔ عدالت کے بقول اس نئے بل کی منظوری تک عدالت خود کو کوئی فیصلہ دینے...
اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، گال زیادہ بھرے نظر آ رہے ہیں اور بھنویں بلند لگ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں اور فالوورز نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ماہرہ نے دیگر شوبز شخصیات کی طرح بوٹوکس کروایا یا آئی برو لفٹ کروائی ہے، جس سے ان کے چہرے کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ ماہرہ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتی ہیں اور کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی 22واں سنڈیکیٹ اجلاس ہفتہ کو یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کی۔ اجلاس میں ارکان نے متفقہ طور پر سندھ کے سینئر وزیر سید ناصر حسین شاہ کو صوبہ سندھ میں تعلیم کے فروغ اور فلاح و بہبود کے شعبے میں بے شمار خدمات کے اعتراف میں داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تاریخ میں پی ایچ ڈی کی پہلی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش کی۔ سنڈیکیٹ کی سفارشات اور گزارشات جامعہ داؤد انجینئرنگ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو بھیجی جائیں گی جس کی منظوری کے بعد آئندہ آنے والے کانووکیشن میں یہ ڈگری سینئر صوبائی وزیر سید...
اخبار یدیعوت آحارانوت نے بھی اپنی ویب سائٹ پر اس بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی اور ایران کی وزارتِ اطلاعات کی ویڈیو کو بھی شامل کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا: ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے ایجنٹوں کو اسرائیلی فوج کے فارسی زبان کے ترجمان، نمایاں شخصیات، اور ایرانی نژاد صحافیوں کے گھروں کی تصاویر لینے کے لیے بھیجا اور اس طرح ان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارتِ اینٹیلجنس کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع ایران مخالف ٹیلی ویژن نیٹ ورک ایران انٹرنیشنل کے ایجنٹوں کی ویڈیو کی اشاعت نے صیہونی رژیم کے مین سٹریم میڈیا میں طوفان برپا ہے۔ حال ہی میں ایرانی اینٹیلی جنس نے ایران...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کا 10 سالہ معاہدہ ختم ہوگیا ہے اور نئے معاہدے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تاہم صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں شامل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈکوارٹرز میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جہاں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی، اے وائی مینا کی نمائندگی محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ تیار ہوگا، نیا فرنچائز معاہدہ ٹیموں کی نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہو گا۔ چارٹرڈ فرم اے وائی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم بعض اوقات وہ ایسے بیانات بھی دیتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ چار شادیوں کا موضوع انہی میں سے ایک ہے جس پر کئی مشہور شخصیات نے حیران کن اور متنازع آراء پیش کی ہیں۔ پاکستانی قانون کے مطابق کوئی مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم اسلام میں چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہی تضاد بحث اور ریٹنگ بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ حال ہی میں متعدد پاکستانی اسٹارز نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو خاصی توجہ کا مرکز بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-9 بدین (نمائندہ جسارت )سندھ کے معروف ہاری رہنما محمد فاضل راہو کی صاحبزادی،صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو اور سابق تعلقہ ناظم محمد اسلم راہو کی ہمشیرہ حسنہ راہو سمیت دو افراد ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب حسنہ راہو اپنے آبائی گاؤں راہوکی سے کراچی جارہی تھیں کہ تعلقہ گولارچی کے علاقے کھورواہ چوک کے قریب قومی شاہراہ پر ان کی گاڑی سے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حسنہ راہو سمیت دونوں گاڑیوں میں سوار 6 افراد ستار چانڈیو ،علی رضا چانڈیو ،ولی محمد درس اور سہیل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال گولارچی لایا گیا جہاں سے...
چارسدہ:۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔ چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے نہیں مانیں گے، ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کی ایک معروف سی بی ایم یونیورسٹی میں ٹرانسپورٹ انچارج نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی انچارج کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں سی بی ایم پرائیوٹ یونیورسٹی میں جمعہ 24 اکتوبر کویونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ انچارج جلال نے مبینہ طور پر ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ واقعہ کے وقت طالبہ انتظامی دفتر میں موجود تھی جب جلال نے دروازہ بند کرکے کمرے کی کنڈی لگا لی، تاہم طالبہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کر دی، جس سے عمارت کے باہر طلبہ اور طالبات جمع...
بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا، کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
قومی احتساب بیورو نے شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے فراڈ سے بچانے کے لیے اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس راوالپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوام کو منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں اور ان میں موجود پلاٹس کی قانونی حیثیت سے آگاہ کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آر ڈی اے کی 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی ڈی جی نیب نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اسکیموں میں شفافیت اور عوامی معلومات تک آسان رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے عوام...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شاہ چارلس سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات جمعے کو یورپی ممالک کے ہونے والے سیاسی سربراہی اجلاس سے قبل ہوئی۔ اس موقع پر یوکرینی صدر کو شاہی سلامی پیش کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیا گیا،بعد ازاں بادشاہ نے صدر زیلنسکی کا تعارف میجر جنرل جیمز باوڈر اور ایکوئری لیفٹیننٹ کرنل جونی تھامسن سے کرایا۔ دونوں رہنما قلعے کے اندر نجی ملاقات کے لیے داخل ہوئے۔ یہ زیلنسکی کا برطانیہ میں پہلا شاہی استقبال اور بادشاہ سے تیسری باضابطہ ملاقات تھی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ چارلس کا وہ عمل جو 500 برسوں میں کسی برطانوی فرمانروا نے نہیں کیا! ونڈزر کی یہ دعوت ایسے موقع پر دی گئی جب زیلنسکی یورپی...
ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کی نشستوں کیلئے انتخابات ہو رہے ہیں۔مقبوضہ علاقے کی قانون ساز اسمبلی کے ارکان راجہ سبھا کے چار اراکین کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع کے مطابق پولنگ سری نگر میں اسمبلی کمپلیکس کے اندر تین بوتھوں پر آج صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ گنتی شام 5 بجے شروع ہو گی۔ حکام نے کہا ہے کہ گنتی...
ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں علی ترین نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے تاہم وہ خاموش نہیں رہیں گے۔ علی ترین نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنےکو...
اسلام آباد: پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کرگئی، 2030ء تک جدید گاڑیوں کی فروخت کا ہدف 30 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں الیکٹرک وہیکل پالیسی پر تفصیلی غور کے دوران چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پالیسی میں تضادات موجود ہیں کیونکہ بجٹ منظوری کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کیا گیا جبکہ دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کو چھوٹ دی گئی۔ سیکریٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے پالیسی سے اتفاق کیا ہے 1.4 ارب ڈالر کی فنانسنگ اور آئی ایف سی کی جانب سے 1.8 ملین ڈالر کی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقاتوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت...
اسلام آباد: جمادی الاول 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج منعقد ہوں گے۔ مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک، اسلام آباد کی چھت، کمیٹی روم میں ہوگا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق، دیگر زونل کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے، جہاں چاند کی رویت کے شواہد اکٹھے کیے جائیں گے۔ چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا، جو مختلف زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی شرائط کی مبینہ خلاف ورزی پر معطلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فرنچائز کا معاہدہ ختم کرنے کے لیے باضابطہ نوٹس بھی بھیج دیا ہے، یہ اقدام بورڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم اضافہ سمجھا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی فرنچائز کے مالک علی ترین کے بار بار پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ پر عوامی سطح پر کیے گئے تنقیدی بیانات کے بعد کی گئی۔ اپریل میں علی ترین نے ایک پوڈکاسٹ کلپ...
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے معاملات اور ایک آفیشل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے پوڈ کاسٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لیگ کے اسٹرکچر پر بھی سوال اٹھائے۔ اس حوالے سے پی سی بی مسلسل خاموش رہا جس پر چہ مگوئیاں بھی ہو رہی تھیں کہ آخر حکام کیوں کوئی نوٹس نہیں لے رہے، البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت...
انسانی زندگی کی تشکیل میں جینز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دراصل وہ تفصیلات فراہم کرتے ہیں جو سیل کو تشکیل دینے اور بڑھنے کی ہدایات دیتے ہیں۔یعنی رحم مادہ میں پالنے والے بچے کی شخصیت کا انحصار ماں اور باپ دونوں کے جینز پر ہوتا ہے۔ روایتی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کے عمر گزرنے کے ساتھ خواتین کی تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے لیکن حالیہ تحقیقات نے ان مفروضات کو در کرتے ہوئے بلکل مختلف نقطہ نظر واضح کیا ہے۔ نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والے، برطانیہ میں محققین نے 24 سے 75 سال کی عمر کے 81 صحت مند مردوں کے سپرم کے نمونوں کا سراغ لگایا۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مردوں کی...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی معاونت سے چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے چائلڈ پورنو گرافی کی تحقیقات کے دوران آسٹریلوی پولیس ،انڑپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے چائلڈ ابیوز میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات کی تحقیقات میں آپریشن روڈز اور آئسبرگ کے دوران آسٹریلوی پولیس کے اشتراک انٹرپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس حاصل کی گئیں۔ جس...
کراچی میں سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو پہچان لیا۔کیمروں نے شناخت کے بعد فیلڈ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرادیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جدید نظام اور کیمروں سے نگرانی کے ذریعے پولیس کو تحقیق، نشاندہی اور جرائم کے تدارک میں مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے کراچی میں ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔
ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر سے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں پی ای سی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر استعمال کرنے والے بزرگ صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اہم حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2025 میں فراڈ سے متعلق لاکھوں اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ صرف روایتی آگاہی مہمات وقت پر دھوکہ دہی کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں۔ میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر میں نئے سیکیورٹی الرٹس شامل کیے ہیں جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو زیادہ تر فراڈ کا شکار بنتے ہیں جیسے کہ بزرگ صارفین۔ واٹس ایپ میں...
اوپن اے آئی نے اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹیAtlas متعارف کرایا، جس کی اطلاع ٹویٹر پر نشر ہوتے ہی گوگل کے شیئرز تقریباً 5 فیصد گر گئے۔ اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی مالیت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جب اس کے شیئرز 252.68 ڈالر سے گر کر 246.15 ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کے نئے اے آئی ماڈل نے ویڈیو جنریشن میں انقلاب برپا کردیا اس اقدام نے اوپن اے آئی کو براہِ راست گوگل کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے، جو فی الحال 3 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر...
ہوائی یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات کی جانب سے دریافت ہونے والا خلائی پتھر دراصل ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 ہے، جسے ناسا نے اس ہفتے باضابطہ طور پر زمین کا ‘کوازی مون قرار دیا ہے یعنی ایسا خلائی جسم جو زمین کے گرد نہیں بلکہ سورج کے گرد گھومتا ہے مگر زمین کی رفتار کے ساتھ تقریباً ہم آہنگ رہتا ہے۔ یہ ایک حقیقی چاند نہیں ہے، مگر یہ سورج کے گرد زمین کی ہی طرح ایک ایسی مدار میں گردش کرتا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ہماری زمین کے ساتھ سایہ کی طرح سفر کر رہا ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے...
