Juraat:
2025-10-29@15:30:45 GMT

این آئی سی وی ڈی میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

این آئی سی وی ڈی میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں

کنٹریکٹ ملازم کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا، قوانین کی خلاف ورزی
چیف سیکریٹری ، وزیر صحت اور دیگر متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست

(رپورٹ) قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کراچی میں انتظامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے ۔ ادارے کے سربراہ ڈاکٹر طاہر صغیر کی 26اکتوبر سے بیرونِ ملک روانگی کے لیے رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے ڈاکٹر طاہر صغیر کی رخصت کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے تحت این آئی سی وی ڈی کا اضافی چارج پروفیسر امین ایم خواجہ (ستھیٹسٹ) کے سپرد کیا گیا ہے ۔تاہم یہ اقدام کئی قانونی سوالات کو جنم دے رہا ہے ، کیونکہ پروفیسر امین ایم خواجہ این آئی سی وی ڈی کے کنٹریکٹ ملازم ہیں اور پانچ سال قبل ریٹائر ہو چکے ہیں۔ قواعد کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی آسامی گریڈ 20 یا 21 کے افسر کے لیے مخصوص ہے ، جبکہ کنٹریکٹ یا ریٹائرڈ ملازم کو اس عہدے کا چارج دینا غیر قانونی عمل ہے ۔ مزید برآں، یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ڈاکٹر طاہر صغیر خود ہی پروفیسر امین ایم خواجہ کا کنٹریکٹ وقتاً فوقتاً غیر قانونی طور پر توسیع دیتے رہے ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق اضافی چارج دینے کا اختیار صرف سروسز وِنگ (S&GAD) کے پاس ہے جبکہ محکمہ صحت کو اس نوعیت کی تعیناتی کا کوئی اختیار حاصل نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری صحت سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن قانون کی صریح خلاف ورزی ہے ، جس پر وزیرِ صحت، چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری سروسز سے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سی وی ڈی

پڑھیں:

ملتان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار

ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سی سی ڈی کا ملازم بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ملازم نے یونان ملازمت کا جھانسا دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے لیے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی سی ڈی بہاولپور میں تعینات تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے شہری کو فرانس میں ملازمت کا جھانسا دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے تھے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان رقم وصولی کے بعد روپوش ہوگئے تھے، معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کا دوسرا دن: 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 شہری نشانے پر
  • اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد سیز فائر کی بحالی کا اعلان
  • کراچی میں ای چالان شروع: صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے جرمانے
  • کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، صرف 6گھنٹوں میں سوا کروڑ سے زائد کے ای چالان
  • کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری
  • وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
  • ملتان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔وزیر اعلی سندھ
  • ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی: وزیراعلیٰ سندھ