شام میں 3 امریکی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
پیٹ ہیگسٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کا ذمہ دار حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ جو کوئی بھی دنیا کے کسی بھی حصے میں امریکیوں کو نشانہ بنائے گا، اسے بغیر کسی رحم کے ہلاک کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قابض افواج کی مشرق وسطیٰ پر مسلط سنٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں فائرنگ کے ایک واقعے کے دوران امریکہ کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فائرنگ شام کے شہر تدمر میں تعینات امریکی افواج کو نشانہ بنا کر کی گئی، جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کے علاوہ ایک امریکی مترجم بھی ہلاک ہو گیا، جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت کو طبی نگرانی میں بتایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کا ذمہ دار حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ جو کوئی بھی دنیا کے کسی بھی حصے میں امریکیوں کو نشانہ بنائے گا، اسے بغیر کسی رحم کے ہلاک کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو نشانہ
پڑھیں:
دنیا کا پہلا اے آئی فوجی مید ان میں اترنے کو تیار
لاہور:جدید عسکریات انقلاب کے دہانے پر! امریکی ٹیک کمپنی، فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی فوجی فینٹم ایم کے 1 ایجاد کر لیا۔
اس انسان نما روبوٹ کا قد 5 فٹ 9 انچ، وزن 176 پونڈ ہے اور یہ پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا۔
کمپنی کا دعویٰ ہے یہ عسکری تنصیبات تعمیر کرنے، اپنے مورچوں کا دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے میں فوج کی مدد کرتا ہے۔
امریکی فوج یہ اے آئی فوجی حاصل کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔
فاؤنڈیشن کا مشن ہے کہ ایسا اے آئی فوجی تخلیق کرنا جو ہروہ کٹھن و جان جوکھوں کا کام کر سکے جو انسانی فوجی انجام دیتے ہیں۔
یہ منزل پانے کے لیے کمپنی وسیع پیمانے پر تحقیق وتجربات کر رہی ہے جبکہ سرمایہ کار اسے رقم بھی فراہم کررہے ہیں۔