2025-12-13@20:26:14 GMT
تلاش کی گنتی: 2945
«وارنٹس گرفتاری»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم : اطالوی حکام نے اثار قدیمہ کے مقبروں میں تاریخی نوواردات کے چوری میں ملوث درجنوں چوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام نے مقبروں کے 34 چوروں کو گرفتار کرلیا ہے، جن پر سسلی اور پڑوسی علاقے کلابریا میں آثار قدیمہ کے مقامات سے خزانے لوٹنے میں ملوث ہونے کا شبہہ ہے۔ اٹلی میں فنی اور آثار قدیمہ کے ورثے کی لوٹ مار صدیوں پرانا مسئلہ ہے جبکہ قومی جینڈر میری کی آرٹ کرائمز فورس نے پچھلے چند سال میں چوری شدہ نوادرات کی بازیابی میں کچھ کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق سسلی میں 9 افراد کو مجرمانہ سازش، ثقافتی املاک کی چوری، چوری شدہ...
راولپنڈی: تھانہ کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص دو سال سے ویڈیو کی بناء پر بلیک میل کر رہا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی بلیک میل کر کے رقم بٹورتا رہا اور اب مزید 14 لاکھ روپے کا تقاضا کر رہا تھا۔ کلرسیداں پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست شخص سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، جس کی فرانزک کروائی جا رہی یے، زیر حراست ملزم کے دیگر ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے...
میرواعظ کشمیر کا کہنا ہے کہ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں دہائیوں سے قید ہیں، جس سے ان کے خاندانوں کو بے پناہ تکلیف اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے دہائیوں پرانے کیسز کے سلسلے میں کشمیر بھر میں تازہ گرفتاریاں انجام دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ان گرفتاریوں نے ان خاندانوں میں گہری بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے جو سمجھتے تھے کہ ان کا ماضی اب پیچھے رہ چکا ہے اور وہ ایک نئی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ کشمیر نے کہا کہ لوگ 1990ء کی دہائی کے کیسز میں اچانک...
انہوں نے ریاستی حکومت سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کشمیری نظربندوں کی جموں و کشمیر کی جیلوں میں منتقلی کی اپیل کی، تاکہ انصاف کے عمل کو زیادہ منصفانہ، تیز تر اور ہمدردانہ بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور...
لاہور: تھانہ کاہنہ پولیس نے تین سال قبل نانا کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او کاہنہ فہیم امداد نے ٹیم کے ہمراہ کچوانہ گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ واقعہ دونوں پارٹیوں کے درمیان گھریلو مسئلے کا شاخسانہ تھا، جہاں ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر دھاوا بولا۔ جھگڑے کے دوران مقتول جمعہ خان کو سر پر ڈنڈا اور اینٹ لگنے سے شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال...
کراچی: ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پورے ضلع میں جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی ڈیفنس ندا جنید کی زیرِ نگرانی تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں اور اسلحہ کی کھلی نمائش کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کارروائی کے دوران 20 سے زائد گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اتارے گئے جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251213-05-2 گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے...
کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 ہزار 567 ملزمان کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے, اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے 45,730 امریکی ڈالر، 190 ملین روپے سے زائد غیر ملکی کرنسی، اور 4 کروڑ 67 لاکھ پاکستانی روپے برآمد کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے بلوچستان زونل آفس کا دورہ کیا اور وہاں انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا، ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ کے مطابق رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی...
لاہور:ٹریفک خلاف ورزیوں پر دلچسپ کارروائیاں، پیدل چلنے پر گرفتاری، ایک ہی شہری پر لاکھوں روپے جرمانہ
لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے 2 الگ مگر اہم واقعات نے دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا کردی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کی جیولری مارکیٹ سے مبینہ طور پر 20 کلو سونا غائب، مقدمہ درج میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک جانب رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تو دوسری جانب قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شخص کے نام پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک چالان جمع ہو کر کل جرمانہ 23 لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔ رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنا مہنگا پڑ گیا لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں اس شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ...
کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے میں ملوث میں 3 ہزار 567 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان سے غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختارنے ایف آئی اے زونل آفس بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر بلوچستان زون بہرام خان نے اپنے زون کی مجموعی کارکردگی اور جاری کارروائیوں سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر...
کلر سیداں(نیوزڈیسک) پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ متن مقدمہ کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل...
اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم ایم پی ایز اور سیاسی شخصیات کو کال کر کے بتاتا تھا کہ اقوام متحدہ کا وفد آ رہا ہے اور آپ پیپلز پارٹی کی طرف سے نمائندے ہوں گے۔ ملزم جھانسہ دیتا تھا کہ وفد کے ساتھ کارگو ہے جس کے ٹیکس کی مد میں ادائیگی کرنی ہے، یوں شہریوں سے پیسے بٹورے جاتے تھے۔ اسی طرح مدعی کو بھی نمائندہ بنانے اور کارگو ٹیکس کے نام پر 4 لاکھ 68 ہزار 500 روپے لوٹے گئے جو ملزم کے اکاؤنٹ...
---فائل فوٹو جوئے کے خاتمے کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی متعدد کارروائیوں کے دوران رواں سال 3 ہزار 607 قمار بازوں کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور شہر کے مختلف تھانوں میں 908 مقدمات درج جبکہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کے دفتر (سی سی پی او) کا کہنا ہے کہ آن لائن جوئے کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی۔
کراچی: شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے...
نارتھ کراچی تیزرفتارواٹرٹینکرکی ٹکرسے فرسٹ ایئر کے طالب کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورواٹر ٹینکرکے مالکان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے ٹو میں تیزرفتارواٹر ٹینکرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 17 سالہ نوجوان عابد رئیس کے جاں بحق ہونے کے واقعےکا مقدمہ خواجہ اجمیرنگری تھانے میں درج کرلیا گیا۔ والد رئیس احمد کی مدعت میں درج مقدمے میں قتل خطا، قتل السبب،غفلت لا پروائی سے ڈرائیونگ کرنے سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں مقدمے میں واٹر ٹینکرکے نامعلوم ڈرائیوراورمالکان سعید اللہ اورعبداللہ کو نامزد کیا گیا۔ مقدمے کا متن کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیورکم عمرتھا،حادثے میں جاں بحق نوجوان 17...
بنگلہ دیش بنگلہ دیش کی کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے ایک مبینہ رکن کو گرفتار کیا ہے جو ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ رِنگ سے منسلک ہے۔ اس گروہ پر الزام ہے کہ یہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کو یونان میں اعلیٰ تنخواہ والی ملازمت کے وعدوں کے ذریعے بہلا کر لیبیا منتقل کرتا تھا، جہاں انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا اور ان کے اہل خانہ سے تاوان وصول کیا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی گرفتار ملزم محمد نذیر حسین، 55، ضلع سنامگنج سے، 10 دسمبر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب حراست میں لیا گیا۔ سی آئی ڈی...
کراچی میں بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایسی گروہ بندی کا سراغ لگا لیا جو رینٹ کی گاڑی استعمال کرکے اسٹیل مل سے منظم طریقے سے لوہا اور کاپر چوری کررہی تھی۔ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ سامان اور استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے لوہا اور کاپر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان رینٹ کی گاڑی استعمال کر کے چوری شدہ سامان مختلف گوداموں میں فروخت کیا کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔ واقعے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ موسیٰ خیل میں جرگے نے دکان میں چوری کے شبہے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا تھا۔
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 6 مشتبہ افراد کو چوری کے شبے میں انگاروں پر چلانے کے واقعے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ واقعہ ایک مقامی دکاندار کی 20 ہزار روپے کی چوری کے شبے پر سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:موسیٰ خیل میں جرگے کا ظالمانہ فیصلہ: 8 افراد دہکتے انگاروں پر چلنے پر مجبور، مقدمہ درج واقعہ موسیٰ خیل میں پیش آیا، جہاں مقامی دکاندار نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی دکان سے 20 ہزار روپے چوری ہوئے ہیں۔ چھوٹے جرگے نے مشتبہ افراد کو سزا دینے کے لیے انگاروں پر چلانے کا فیصلہ کیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-01-12 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کرلیا‘ قتل کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے ملکر بنایا تھا۔پولیس حکام کے مطابق اہلخانہ نے معاشی تنگی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا اور موت کو گلے لگایا، تینوں خواتین کی موت چوہے مار ادویات اور نیند کی گولیاں کھانے سے ہوئیں، سب سے پہلی موت بہو 22 سالہ ماہا اور اس کے بعد ماں 52 سالہ ثمینہ...
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے پولیس نے نیٹ کیفے میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق بلدیہ کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کی شناخت محمود، ارسلان اور لقمان کے ناموں سے ہوئی۔ جن سے ڈاکس سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے چند روز قبل نیٹ کیفے سے موبائل فون چھینے تھے۔ واردات کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا...
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ پی ٹی آئی آزادی مارچ سے متعلق تھانہ بہارہ کہو میں درج 2 مقدمات کی جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کی، متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا، جبکہ کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ انہی مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو عدالت پہلے ہی بری کر چکی ہے، جبکہ علی امین...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔17 سالہ طالب علم عابد گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو، اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ عابد عثمان پبلک ہائی اسکول کا گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔فور کے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والا...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور ور دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات ہیں، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما بری ہوچکے ہیں۔
بنگلہ دیش کی بحریہ نے ایک کارروائی کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 انجن سے چلنے والی کشتیوں سے 1,500 بوری سیمنٹ ضبط کرلیا، جو مبینہ طور پر میانمار اسمگل کیا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش اور امریکا کے مابین بارہویں دفاعی مذاکرات کا آغاز یہ کارروائی منگل اور بدھ کی درمیانی شب خلیج بنگال میں سینٹ مارٹنز آئی لینڈ کے قریب معمول کی سمندری گشت کے دوران کی گئی۔ بحری حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ایک اسمگلنگ نیٹ ورک سمندر کے راستے بنگلہ دیشی سیمنٹ غیرقانونی طور پر میانمار منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ کسٹم ڈیوٹیز سے بچ سکے۔ اس اطلاع کے بعد بحریہ...
گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی کر لیا۔ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق واقعے کا منصوبہ گھر کے سربراہ اور بیٹے نے ملکر بنایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت...
کراچی: گلشن اقبال کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھاتے ہوئے گھر کے سربراہ اور بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے کو باقاعدہ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو گلشن اقبال بلاک ون کے رہائشی فلیٹ سے ماں بیٹی اور بہو کی لاشیں ملنے کے معاملے پر انویسٹی گیشن پولیس نے تہرے قتل کے واقعے کی گتھی سلجھا لی، انویسٹی گیشن پولیس نے گھر کے سربراہ اقبال اور گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے بیٹے یاسین کو تہرے قتل کے الزام میں باقاعدہ گرفتار کر لیا، گرفتار باپ بیٹا نے اعتراف جرم بھی...
لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے شہر میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم فیصل نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 100 وارداتیں کیں۔ ڈولفن اسکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد سے گرفتار کیا۔ ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کردیا گیا۔
نارتھ کراچی بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں کمی نہ آسکی بدھ کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقےنارتھ کراچی بابا موڑ سے فورکے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرنے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روندھ ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی حادثے کے بعد موقع...
مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور ور دیگر کے خلاف تھانہ...
فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق 2 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس کی سماعت کی، جس کا حکمنامہ عدالت نے جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر افراد دونوں مقدمات سے پہلے ہی بری...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیسز پر سماعت کی، گزشتہ روز دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں مین پوری گٹکا، خام مال چورا سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار ، جن سے 10 کٹے مین پوری چورا، 5350 مین پوریاں، 2250 سفینہ گٹکا اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔مین پوری چورا سپلائی میں زیر استعمال ایک سوزوکی مہران کار کو پولیس تحویل میں لے لیا۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کا اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی 2 بین الصوبائی مین پوری گٹکا چورا سپلائر میر حسن میرالی اور امان اللہ بروہی سکنہ اوستا محمد ضلع...
کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان نے برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر کے مطابق جبرائیل ٹاؤن شپ سے کی گئی گرفتاریوں میں نوجوانوں پر ’غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان نوجوانوں کی تصاویر وائرل تھیں جن میں وہ لانگ کوٹ، فلیٹ کیپ اور پیکی بلائنڈرز کے کرداروں سے ملتے جلتے انداز میں دکھائی دے رہے تھے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ فیشن شو کی وجہ سے پسند کرتے ہیں اور مقامی سطح پر مثبت ردعمل بھی ملا، تاہم طالبان نے...
حیدرآباد: حیدرآباد کے تھانہ سائٹ کی حدود میں ذیل پاک فیکٹری کے سامنے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور تیز رفتاری سے گزرتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کو کچلتا ہوا نکل گیا۔ ٹکر لگنے کے بعد دونوں افراد موٹرسائیکل سے اچھل کر سڑک پر جا گرے اور شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت ان کے موبائل فون کی مدد سے افضل اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ اہلخانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت) چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا‘ افغان طالبان رجیم حکومت کو فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ...
حادثے میں میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا،موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشدد نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبر جی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے...
افغانستان فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرے، بھارت کو زیادہ برق رفتار جواب ملےگا، فیلڈمارشل سید عاسم منیر
سٹی42: چیف آف دی آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ طالبان ریجیم کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ان کے پاس فتنہ الخوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے ۔ اگلی بار پاکستان کا جواب پہلے (چھ مئی تا دس مئی کی جنگ) سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔ ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ بات آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تینوں مسلح افواج کے پہلے چیف آف...
بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا: فیلڈ مارشل
چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا۔تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری ہے ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیشِ نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیشچیف آف آرمی اسٹاف، سی...
بھارت کسی خود فریبی کا شکار نہ رہے، اگلی بار جواب برق رفتار اور شدید ہوگا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) چیف آف دی آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہوگا۔مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے...
فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے پولیس حراست میں نوجوان عرفان کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کیس میں کسی بھی قسم کا چالان جمع کروانے سے روک دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں گرفتار اے ایس آئی عابد شاہ کی ایف آئی اے کی جانب سے درج نئے مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس سے متعلق ایف آئی اے کے تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر سے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو کہیں سے بھی ڈھونڈ کر پیش کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران پولیس اور صوبائی حکومت...
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس مقامات اور اداروں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو فوٹیج اور مکمل لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز...
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے حساس مقامات کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے۔ دہشتگردوں سے دینی مدرسے، میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن برآمد کی گئی ہے۔ دہشتگرد فیصل آباد میں مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔ لاہور سے گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں میں شامل سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی میں بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا...
فائل فوٹو کراچی میں 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی کی، ملزم نے مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری تھیں۔ کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمدترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔ امجد شیخ نے بتایا کہ تھانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251208-11-12 خیرپور (نمائندہ جسارت ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 08 روپوش ملزم گرفتار گرفتار افراد میں منشیات سپلائرز بھی شامل ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے08 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے علاقے ڈیفنس پولیس نے وائٹ کرولا گینگ سے مقابلے کے دوران 3زخمیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ سائوتھ پولیس نے ڈیفنس فیز 7میں بروقت اور بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے سفید کرولا استعمال کرنے والے بدنامِ زمانہ کرولا گینگ کے پانچ ملزمان کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور کرولا کار برآمد ہوا، گرفتار ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ابراہیم اور ماجد کو بھی مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ ملزمان کا تعلق پنجاب...
سٹی 42 : راولپنڈی کے تھانہ چونترہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ہفتہ قبل گن پوائنٹ پر انڈے سپلائی کرنے والی وین سے ڈکیتی کی واردات کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا، جس کے پاس سے چھینی گئی رقم 22 لاکھ روپے رقم برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ڈاکو نے دوران واردات فائرنگ کرکے وین کے ہیلپر کو زخمی بھی کر دیا تھا۔ چونترہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروۓ کار لاتے ہوۓ ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔ گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں...
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرز کے مطابق جنگی جرائم میں مطلوب روسی صدر اور ان کے ساتھ دیگر پانچ روسی حکام کے وارنٹ گرفتاری امن معاہدے کے باوجود اپنی جگہ قائم رہیں گے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹرز کی طرف سے یہ بات جمعہ کے روز کہی گئی ہے۔ فوجداری عدالت کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سینیگال سے تعلق رکھنے والی میم مینڈیائے نیانگ اور فجی سے تعلق رکھنے والی نزاہت شمیم خانیہ نے یہ بات اپنے بیان میں کہی ہے۔ یہ دونوں ڈپٹی پراسیکیوٹرز بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کی جگہ پر تحقیقات و تفتیش کے امور انجام دے رہی ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر ان دنوں رخصت پر ہیں۔ ان پراسیکیوٹرز کے بقول...
کراچی: موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں منشیات آئس کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق موچکو پولیس چوکی نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے بھاری مالیت کی 3 کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کر کے اسمگلنگ میں ملوث ملزم سراج کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سے برآمد کی گئی منیشات آئس کی عالمی منڈی میں قیمت 55 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ گرفتار ملزم وندر سے موٹر سائیکل پر منشیات کراچی اسمگل کرتا تھا۔ کارروائی کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے اہم انکشافات بھی سامنے آئی...
ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن اس وقت تنازع کا مرکز بن گئی جب سینکڑوں خواتین نے بغیر حجاب اور روایتی پابندیوں کے خلاف دوڑ میں حصہ لیا۔ ویڈیوز وائرل ہوتے ہی ملک بھر میں بحث چھڑ گئی اور منتظمین کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق چھٹی کیش میراتھن میں صبح سویرے تقریباً 5 ہزار افراد شریک ہوئے۔ خواتین کی ریس صبح 5:30 بجے ہوئی جبکہ مردوں کی دوڑ ساڑھے 8 بجے شروع ہوئی۔ اس بار کئی خواتین نے باقاعدہ اسپورٹس ویئر—ٹی شرٹ اور ٹراؤزر—پہن کر شرکت کی اور بڑی تعداد بغیر حجاب کے دوڑتی نظر آئی، جو ایرانی اسپورٹس قوانین کے خلاف ہے۔ ایران کی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے میراتھن سے قبل ہی خبردار کیا...
ایران کے جزیرۂ کیش میں ہونے والی سالانہ میراتھن کے دو منتظمین کو ملک میں بے حیائی کے فروغ اور مملکت کے اقدار کے منافی کام کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خوبصوت سیاحتی جزیرے میں چھٹی کیش میراتھن میں علی الصبح تقریباً 5 ہزار افراد نے شرکت کی۔ خواتین کی دوڑ صبح 5:30 بجے ہوئی جب کہ مردوں کی ریس کا آغاز ساڑھے 8 کے بعد ہوا۔ خواتین نے روایت کے برعکس ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ خواتین کی اکثریت نے اس یونیفارم کے ساتھ حجاب نہیں پہنا جو کہ اس قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کے لازمی ہے۔ The Kish Island marathon was held Friday with 5,200 in separate men and...
ٹاور آف لندن میں شاہی نوادرات کو نقصان پہنچانے کے واقعے کے بعد متعلقہ ڈسپلے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس اور سٹی آف لندن پولیس نے اس الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دو افراد نے نوادرات پر کھانے کی اشیاء پھینکی تھیں۔ تفتیش مکمل ہونے تک متعلقہ ڈسپلے بند رہے گا۔ ٹاور آف لندن میں کوہِ نور ہیرے سمیت کئی دیگر قیمتی شاہی نوادرات محفوظ ہیں، جو برطانیہ کی تاریخی میراث میں اہم مقام رکھتے ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے اہم کارندے گلاب خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے نقد اور بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق چیک بکس بھی برآمد ہوئیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، گرفتار ملزم اس گروہ کا حصہ ہے جو دبئی، افغانستان اور چین کے لیے بڑی مقدار میں غیر قانونی مالی ترسیلات کرتا رہا ہے۔ یہ گروہ بیرون ملک رقم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث تھا۔ گلاب خان سمیت پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں...
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے ایک فیملی کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے مطابق، ایک اوورسیز پاکستانی کی فیملی نے گلبرگ سے کینٹ جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی بک کی تھی، تاہم دوران سفر ڈرائیور نے فیملی کو ہراساں کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اوورسیز پاکستانی کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ ایس ایچ او گلبرگ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم طفیل کو عزیز بھٹی روڈ کے قریب ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن بانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ اور ٹیم کی بروقت اور...
محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب میں 364آپریشن کرتے ہوئے 24دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے میں 364انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد شاکر گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہائوالدین اوراٹک میں کی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار 24دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
راولپنڈی میں ٹک ٹاکر ایمان فاطمہ کے بال کاٹنے کے معاملے پر گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ اور ڈسچارج کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ سول جج صوفیہ ملک نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان انیس عرف درانی اور جلیل عرف مٹھو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔ دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئیں۔ عدالت نے کل ہفتہ 6 دسمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ تفتیشی افیسر نے کہا کہ ملزمان سے بال کاٹنے کی قینچی برآمد کرنی ہے جبکہ وکیل نے کہا کہ مدعیہ غائب ہے۔ ٹک ٹاکر ایمانفاطمہ نے مقدمہ پیروی سے انکار کر دیا، یہ دو ماہ پرانا...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔
--فائل فوٹو محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 24 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار ہوا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور کے علاوہ ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور اٹک میں بھی کی گئیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے 5 پاکستانی مسافروں کو جعلی برطانوی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ افراد رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے اور بعد میں جعلی دستاویزات کے ذریعے برطانیہ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، اور ڈی پورٹ ہوتے ہی انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل میں منتقل کر دیے گئے ہیں، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔حکام نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد غیر قانونی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو بے نقاب کرنا اور ایسے واقعات کی روک تھام کرنا...
لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب میں 364 آپریشن کرتے ہوئے 24 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے میں 364 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے ہیں، فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد شاکر گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، راجن پور، جہلم، منڈی بہاؤالدین اوراٹک میں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار 24 دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
اسلام آباد (آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مخر کر دی گئی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
رومانیا میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک نہایت حیران کن اور خوفناک ٹریفک حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک مرسڈیز کار راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی اور پھر زور دار آواز کے ساتھ سڑک پر جا گری۔ یہ ناقابلِ یقین مناظر سیکیورٹی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے اور چند ہی گھنٹوں میں اڑتی ہوئی کار کے عنوان سے وائرل ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا...
کراچی: نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز کے ایک گروہ کو مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں پکڑے گئے جبکہ مجموعی طور پر چار ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ گرفتار دیگر ساتھیوں میں مہران اور اندیل عرف سونو شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ وارداتوں میں استعمال ہوتی تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 ء کو واشنگٹن میں کیپٹل پر حملے سے ایک رات پہلے بم نصب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی وڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار ، سرجانی ٹائون اور پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5زخمی سمیت 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں علاقوں سے گرفتار ملزمان سے اسلحہ ، منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ پاک کالونی سے گرفتار ملزمان لیاری گینگ وار ارشد پپو گروپ سے ہے۔گلشنِ معمار پولیس نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ناردرن بائی پاس عباس کٹ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک پستول ، دو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پولیس کارروائی میں 10 منشیات فروش گرفتار، 3000 گرام چرس، 37 بوتل شراب اور 660 گرام گٹکا برآمد، مزید ایک منشیات نے قرآن پاک پر حلف دیکر خود کو پولیس حوالے کر دیا، نوشہرو فیروز پولیس نے ایک کارروائی میں عامر راجپوت اور وحید منگہار کو 29 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا، محراب پور پولیس نے ایک کارروائی میں شاہد ملک کو 4 بوتل شراب، عابد ملک کو 2 بوتل شراب، مہتاب اور فیاض منگہار کو 2 بوتل شراب اور اظہر میمن کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، کنڈیارو پولیس نے ایک کارروائی میں بشیر کلہوڑو کو 550 گرام چرس اور آصف گھانگرو کو 550 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، بھریا روڈ پولیس نے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-11-9 پڈعیدن( نمائندہ جسارت) پولیس کا نواحی علاقوں میں کریک ڈاؤن 07 ملزمان گرفتار، 2125 گرام چرس ، 06 بوتلیں وسکی شراب، 1650 گرام مین پوری گٹکا اور2مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق مورو تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 4 منشیات فروشان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان عباس چہوان سے 3 بوتلیں وسکی، مظھر ماچھی سے 3 بوتلیں وسکی، مقبول ماچھی سے 990 گرام گٹکا اور ماجد سیال سے 660 گرام گٹکے برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے۔ دوسری جانب، مورو پولیس نے دوران اسنپ چیکنگ 2 مسروقہ موٹرسائیکلز برآمد کیں، برآمد شدہ موٹرسائیکلز تصدیق کے بعد اصل مالکان عبدالحق کورائی اور شاہ زیب راجپوت کے حوالے کی گئیں ۔ محرابپور پولیس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پورکے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ مانیٹرنگ...
اسلام ٹائمز: اگر ملی و قومی جماعتوں میں دم خم نہیں تو پاکستان میں موجود انسانی حقوق کی تنظیموں اور بہت سے اداروں کے لوگوں کو اس جانب متوجہ کرنا چاہیئے، "شاید کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات۔۔" کے مصداق کچھ مدد ہو جائے۔ ہمارے خیال میں اس مسئلہ پر اعلیٰ شیعہ قائدین کو بلا جھجھک سامنے آکر حکومت پاکستان کے ذریعے ان کی بلا مشروط رہائی کا مطالبہ کرنا چاہیئے۔ اس کیلئے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر سے بھی وقت لینا پڑے تو لے کر تشویش پہنچانا چاہیئے، مگر عملی طور پر ایک محاورہ یاد آرہا ہے، جو اس ساری صورتحال کو مزید واضح کر دے گا: "بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے!" تحریر: علی ناصر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ٹاسک فورس نے پنجاب سے آنے والی ایک مسافر کوچ کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران 60 کلو سے زائد اعلیٰ معیار...
انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلر سمیت ڈرائیو اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام...
گوجر خان (نیوزڈیسک) نجی شادی ہال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے خوشیوں بھری تقریب ماتم کدہ بن گئی، فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے، پولیس نے واقعہ کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ لاشوں کو پوسمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شادی پر لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا ، مرنے والوں کی شناخت زرید اور رحمن کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق افراد کا تعلق دو مختلف دو گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق فریقین میں گزشتہ اکیس سال سے دشمنی چلی آ رہی ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے...
برطانیہ (ویب ڈیسک) 60 ڈلیوری رائیڈرز کو ملک بدری کا سامنا ہے، جو غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے، یہ اقدام امیگریشن کی سخت نگرانی کے بعد کیا گیا۔ ہوم آفس نے بتایا ہے کہ گِگ اکانومی کے نام سے جانے جانے والے شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کے خلاف ہدف بنا کر کارروائی کے نتیجے میں گزشتہ ماہ پورے ملک میں 171 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں چینی، شہری شامل تھے، جو سولی ہل کے ایک ریستوران میں کام کر رہے تھے، مشرقی لندن میں بنگلا دیشی اور بھارتی رائیڈرز اور نوریچ میں بھارتی ڈلیوری رائیڈرز بھی شامل تھے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب وزراء برطانیہ میں...
کراچی: پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کیببٹ کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے، متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔ متعلقہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی ادارے کی رپورٹ پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے، سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی/اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔
ویب ڈیسک :پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کابینہ نے کابینہ کے اختیارات سب کیببٹ کمیٹی برائے امن وامان کو منتقل کردیے، متعلقہ کمیٹی اب کابینہ کی منظوری کے بغیر کیس نمٹا سکے گی۔پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کے بڑے اختیارات کمیٹی کے سپرد کردیے گئے متعلقہ کمیٹی پنجاب پولیس یا کسی ادارے کی رپورٹ پر بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ سیکشن تین کے تحت گرفتاری پر نمائندگی/اپیل کا فیصلہ بھی متعلقہ کمیٹی ہی کرے گی۔ بغیر نمبر پلیٹس، ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
ایف بی آئی نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن میں کیپیٹل پر حملے سے ایک رات قبل بم نصب کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 30 سالہ ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے جو وڈ برج ورجینیا میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا ہے۔ حکام نے 5 جنوری کو ملزم کی وہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ریپبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارتوں کے باہر بم نصب کرتا دکھائی دے رہا تھا اور اس پر 5 لاکھ ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں دونوں بم ناکارہ بنا دیے گئے تھے۔ حکام نے اس گرفتاری کو 6 جنوری...