سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
حادثے میں میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا،موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشدد نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبر جی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور تشدد نشانہ بنانا شروع کر دیا، مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ گیا اور مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے پولیس نے جلنے سے بچا لیا۔
حادثے میں جاں بحق شہری اور شہریوں نے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیور کو فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق شہری کی شناخت 55 سالہ حمید الرحمان کے نام سے کی گئی، متوفی سرجانی ٹاؤن کا رہائشی بتایا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے ٹرک کے ڈرائیور اللہ رکھا کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ٹرک اور جاں بحق شہری کی موٹر سائیکل تحویل میں لیکر ٹرک کے زخمی ڈرائیور کو اپنی حراست میں لے لیا ہے اور حادثے سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹرک کے ڈرائیور ڈرائیور کو شہریوں نے
پڑھیں:
کندھ کوٹ: سندھ کلچر ڈے کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-25