چیف آف ڈیفنس فورسز کا کڑاکے دار خطاب، پہلا سرپرائز دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی چیف آف ڈیفنس فورسز سرپرائز دے دیا علی امین گنڈاپور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی چیف آف ڈیفنس فورسز سرپرائز دے دیا علی امین گنڈاپور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وی نیوز
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز منصب کا قیام تاریخی پیشرفت قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-3
اسلام آباد (صبا ح نیوز)پاکستان بزنس فورم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے اور ان کے منصب چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ اس تاریخی اعزاز پر مبارکباد پیش کی ہے۔ فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن، چیف آرگنائزر چودھری احمد جواد، سینئر نائب صدر آمنہ اعوان، صوبائی چیئرمین محمد اشفاق پراچہ، ملک طلعت سہیل، طارق جدون، دارو خان اچکزئی اور محمد نصیر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بزنس کمیونٹی اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، جو پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کا قیام انتہائی اہم سنگ میل ہے، جس سے آرمی، نیوی اور ائرفورس کے درمیان موثر فیصلہ سازی ممکن ہو سکے گی۔ معاشی و کاروباری نقطۂ نظر سے یہ یکجا کمانڈ ملکی استحکام، شفافیت اور مضبوطی کی علامت ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور طویل المدتی معاشی منصوبہ بندی کے لیے نہایت اہم ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے صدر کراچی ملک خدا بخش اور دیگر ضلعی صدور ساجد حسین تارڑ، عمار یاسر خواجہ، سردار نجیب اللہ، میاں کاشف ضیا، سعد خان زاہد، شاہ ولی اچکزئی نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ انہوں نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند کیا ہے۔ مزید برآں فورم نے ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مزید 2 سال کی سروس ایکسٹینشن ملنے پر بھی مبارکباد پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ ان دو سالوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مزید لوہا بنوائے گی۔