پی ٹی آئی میں مائنس ون فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، سینیٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا، جب پی ٹی آئی کسی اور کے ساتھ چل ہی نہیں سکتی تو مائنس ون کی بات بلا جواز ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ملک میں نازک صورتحال ہے، پاکستان میں دہشتگردی ہو رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے ہم بات چیت کرنا چاہتے ہیں اس کےلیے ماحول بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر علی ظفر پی ٹی آئی
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔