مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی نشست پر مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث سینیٹ کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر عابد شیر علی نے جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
کسی بھی جماعت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عابد شیر علی
پڑھیں:
پشاور رنگ روڈ پرپی ٹی آئی کارکنان کی گاڑی کو حادثہ؛ ایک جاں بحق، 3زخمی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔حادثے میںایک کارکن جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے
گاڑ ی کو حادثہ پشارو رنگ روڈ پر پیش آیا اس افسوسناک واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ 3کارکنان زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق کارکن کی شناخت حسیب کے نام سے کرلی گئی جبکہ زخمیوں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔