2025-07-26@22:32:29 GMT
تلاش کی گنتی: 387

«ایک خاتون»:

     جدید دور کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کبھی کبھار زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔ گوگل میپ پر اندھا اعتبار اکثر نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ کبھی سیلاب زدہ راستے، کبھی غلط پن کیے گئے مقامات، اور کبھی وقت کی غلط کیلکولیشن سے حادثات جنم لے رہے ہیں۔ ممبئی میں پیش آنے والے ایک عجیب وغریب واقعے میں گوگل میپ کی مدد سے منزل مقصود کی جانب جانے والی خاتون کے ساتھ ناخوشگوار حادثہ پیش آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو گوگل میپ نے بیلاپور میں واقع بے بریج کے نیچے کا راستہ دکھا دیا، جب کہ اصل راستہ پل کے اوپر سے تھا۔ خاتون نے بھی بلا تردد...
    مسقط سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز اُس وقت حیرت انگیز منظر کی گواہ بنی جب ہزاروں فٹ بلندی پر ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون کو دورانِ پرواز دردِ زہ شروع ہوا تو طیارے میں موجود ایک نرس اور کیبن کریو نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور بچے کی بحفاظت ولادت کروائی۔ یہ بھی پڑھیں:بس میں بچے کی پیدائش کے بعد والدین نے کیا مجرمانہ حرکت کی؟ ترجمان کے مطابق جیسے ہی تھائی شہری خاتون کو لیبر پین شروع ہوا، عملے نے اپنی تربیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور ہمدردانہ ماحول فراہم کیا۔ پائلٹس نے صورتحال سے کنٹرول...
      بھارت میں ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں رشتہ دار ایک ضعیف خاتون کو سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عورت اور مرد نے معمر خاتون کو سڑک کنارے چھوڑا، پھر خاتون نے اس پر چادر ڈالی دوسری خاتون نے منہ سے چادر ہٹائی تو بوڑھی خاتون دہائیاں دینے لگی۔ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایودیھا میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں رشتہ دار ایک معمر خاتون کو سڑک کنارے بے یار و مددگار حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مرد اور عورت بزرگ خاتون...
    ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)ایک بھارتی ایئرلائن کی پرواز میں 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھائی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔مسقط سے ممبئی آنے والی پرواز میں ایک جذباتی لمحہ پیش آیا جب دورانِ پرواز ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا، اس وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔ بھارتی ایئر لائن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ خاتون کو لیبر پین شروع ہونے پر فضائی عملے نے فوری طور پر صورتحال کا ادراک کیا اور دیگر مسافروں کو نشستیں خالی کرنے کی درخواست کی۔مسافروں سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ خاتون اور نومولود کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فون بند...
    بھارت میں شوہر اور بیٹے کی موت کے بعد سسرال والوں نے بیوہ کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے خریدنے والے شخص نے شادی کے نام پر دو سال تک جسمانی اور ذہنی استحصال کیا اور پھر مجھے بے سہارا چھوڑ دیا۔ خاتون کے مطابق دو سال قبل بہنوئی، ساس، سسر اور بہنوئی، نند نے مل کر گجرات کے شخص کو بیچنے کی سازش رچائی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 80 ہزار روپے میرے سامنے بہنوئی اور بھابھی کو دیے گئے اس کے بعد اس شخص نے جنسی استحصال کیا، بچے کی پیدائش کے بعد وہ گاؤں میں چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس...
    بھارتی ریاست آسام کے شہر دبروگڑھ سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو خاتون کی شناخت چرا کر، ان کے چہرے کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے ایک جعلی انسٹاگرام ماڈل “Babydoll Archi” تخلیق کی گئی، جو نہ صرف وائرل ہو گئی بلکہ سوشل میڈیا پر 14 لاکھ فالوورز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی — حالانکہ حقیقت میں ایسی کوئی عورت موجود ہی نہیں تھی۔ بے بی ڈول آرچی کی مقبولیت  بے بی ڈول آرچی کے انسٹاگرام پر وائرل ہونے کی بنیادی وجہ اس کی ویڈیوز اور تصاویر تھیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ لال ساڑھی میں رومانوی انداز میں رقص کر رہی تھی، جبکہ ایک دوسری تصویر میں اسے معروف امریکی فحش اداکارہ کینڈرا لسٹ...
    آسٹریلیا کے ایک ٹریک پر کینیڈا کی ایک خاتون نے بڑی پہیوں والی پرانی طرز کی سائیکل (پینی فارتھنگ) چلاتے ہوئے دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں:ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟ لیزان ولموٹ نے تسمانیہ کے شہر برنی میں وکٹورین دور کی اپنی سائیکل پر سوار ہو کر ’پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ رفتار (خواتین)‘ اور ’ایک کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرنے والی خاتون‘ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے۔ انہوں نے ایک کلومیٹر (تقریباً 0.62 میل) کا فاصلہ 52.75 سیکنڈ میں طے کیا، اور ان کی سب سے زیادہ رفتار 25.92 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔...
    امریکی شو براوو کی سابق ریئلٹی اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براوو کے ریئلٹی شو "تھکر دین واٹر" میں نظر آنے والی ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک کے ایک وال مارٹ میں خاتون پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ نے سیلف چیک آؤٹ لائن میں ایک لڑکی کو پیچھے سے بالوں سے پکڑا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ ایک پتھر بھرے ہوئے جراب سے خاتون کے چہرے پر وار کر رہی ہیں۔ حملے کے دوران...
    واشنگٹن: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ خاتون اول بریگٹ نے امریکی عدالت میں دائیں باز کے انفلوئنسر اور پوڈ کاسٹر کینڈیس اوئنز کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ پوڈکاسٹر نے دعویٰ  کیا تھا کہ فرانسیسی خاتون اول مرد کے طور پر پیدا ہوئی تھیں اور دراصل وہ مرد ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون اور ان کی اہلیہ نے ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ اوئنز نے اپنے پوڈ کاسٹ کو مشہور کرنے اور شائقین کی تعداد میں اضافے کے لیے مہم کے ذریعے ان کی عالمی سطح پر بے عزتی کی ہے۔ میکرون نے کہا ہے کہ 72 سالہ بریگٹ میکرون کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بلوچستان میں ایک نہتی خاتون کو غیرت کے نام پر بے رحمی سے قتل کئے جانے کے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جرگے کی آڑ میں ایک عورت اور مرد کو قتل کیا جانا ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعہ نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کا تدارک صرف قانون کے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے۔کوئٹہ میں 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت جاننا ضروری ہے، بلوچستان سےمتعلق دیگرعلاقوں میں پایا جانے والا تصور حقیقت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری شورش کی اصل وجہ نہیں، حکومت سے نالاں نوجوانوں کے شکوے دور کرکے انہیں گلے لگائیں گے تاہم ریاست مخالف کارروائیاں کرنے والوں سے آئین سے باہر بات ممکن نہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز...
    لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی،  ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔  کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والا غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ اس وقت سوشل میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور قومی ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ڈیگاری غیرت قتل کیس نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ کیا آج کے دور میں بھی رسم و رواج انسانی زندگی سے زیادہ اہم ہو چکے ہیں؟ واقعے کی تفصیلات ، ایک المناک کہانی یہ افسوسناک واقعہ عید الاضحیٰ سے تین روز قبل پیش آیا۔ بانو بی بی اور احسان اللہ کو مبینہ طور پر ایک مقامی قبائلی جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق پندرہ افراد تین گاڑیوں میں مقتولین کو ایک ویرانے میں لے گئے۔...
    کراچی(ویب ڈیسک)شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک خوش نصیب جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی ولادت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں ایمرجنسی سیزیرین سیکشن کے ذریعے عمل میں آئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیدائش مقررہ وقت سے پہلے ہوئی، جس کے باعث تمام بچوں کا وزن کم ہے اور پیدائش کے فوراً بعد انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوری طور پر بچوں کو آکسیجن پر منتقل کرکے مکمل طبی امداد فراہم کی گئی، جب کہ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچوں نوزائیدہ بچے مسلسل نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں آہستہ...
    یونان سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ مصورہ نِکول میوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایک موقع پر اسپتال میں 2 منٹ تک مردہ رہیں اور اس مختصر وقت میں انہوں نے ایک ایسی دنیا کا مشاہدہ کیا جو ان کے بقول الفاظ سے بالاتر اور حقیقت سے کہیں بڑھ کر تھی۔ نِکول میوز کو حمل ضائع ہونے کے بعد ایمرجنسی آپریشن کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیچیدگیوں کے باعث ان کا جسمانی نظام جواب دے گیا اور وہ 2 منٹ تک موت کی حالت میں رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہوگئی میوز نے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا کہ وہ ایک سرنگ سے گزریں، جو نیلی اور سفید...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں ہونے والے المناک واقعے نے ہر ایک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی کہانی میں بعض تضادات ہیں اور مؤقف کمزور لگ رہا ہے۔ اس علاقے تک میڈیا کی رسائی نہیں تو ڈائریکٹ انفارمیشن حاصل کرنا قدرے مشکل ہے۔ جو اطلاعات چھن چھن کر ہم تک پہنچ رہی ہیں، ان کا تجزیہ ہی کر کے رائے بنا سکتے ہیں۔ 3 باتیں تو بالکل صاف اور واضح ہیں۔ پہلی یہ کہ ایک مرد اور عورت کو نہایت بے رحمی اور سفاکی سے مجمع کے سامنے قتل کیا گیا۔   دوسرا یہ کہ اس کا فیصلہ مقامی جرگے نے کیا، جس پر عمل درآمد ہوا۔ تیسرا یہ کہ اس معاملے...
    ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں غیر قانونی پلازوں کی بھرمار، ایس بی سی اے کی غفلت یا ملی بھگت؟ متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ، متاثرین انصاف کے لیے دربدر، بیوہ خاتون کی دہائی، سکھر شہر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی غفلت ، چشم پوشی یا مبینہ ملی بھگت کے باعث متعدد غیر قانونی کمرشل و رہائشی پلازے تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن کا نہ صرف کوئی باضابطہ ریکارڈ اتھارٹی کے پاس موجود نہیں بلکہ ان میں قائم فلیٹس کروڑوں روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پرانا سکھر اور ملحقہ علاقوں میں غیر قانونی طور پر بننے والے کئی پلازے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2025ء ) ملک کی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے پرانی لاش ملنے کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے قریب ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تقریباً 25 دن پرانی ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے جس سے برآمد ہونے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی مہینوں پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ڈرم سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ لاش تقریباً 25 دن پرانی ہے اور اس کی حالت انتہائی خراب اور مسخ شدہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ڈرم میں بند کیا گیا تھا۔ ابتدائی معائنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈرم کو مین روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ لاش کو فوری...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسکول ٹیچر کی گاڑی ضبط کیے جانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔خاتون نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے خلاف گاڑی ضبط کرنے کا کیس جیت لیا، جسٹس سردار اسحاق نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی ضبط کرنے کا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا 5 مارچ 2020 کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سائلہ نے تنخواہ سے بچت کر کے 1990 ماڈل کی گاڑی خریدی، درخواست گزارخاتون اس گاڑی کی دسویں مالک تھیں، 2020 میں گاڑی اپنے نام کرانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رجوع کیا گیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی او نے گاڑی چیک کی اور مطلوبہ...
    کیلیفورنیا کی ایک خاتون پچھلے ایک سال سے سینکڑوں ایمازون پیکجز وصول کرتے آرہی ہیں جو انہوں نے کبھی آرڈر نہیں کیے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پیکجز زیادہ تر کار سیٹ کورز ہیں اور وہ اتنے مقدار میں پہنچ چکے ہیں کہ ان کی ڈرائیو وے اور گیراج میں جگہ ختم ہو گئی ہے۔ ایک چینی سیلر جس کا نام لیوسان دیدیان ہے نے صارفین کی جانب سے واپس کرنے والی مصنوعات کے ایڈریس پر غلطی سے یا جان بوجھ کر خاتون کا پتہ شامل کیا ہے۔ نتیجتاً، آرڈر دینے والے صارفین جب چیزیں واپس بھیجتے ہیں تو وہ پیکجز براہِ راست ان خاتون کے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ایمازون کے واپسی کے نظام (return system) میں ایک سنگین کمزوری پائی جاتی ہے۔ خاتون نے تقریباً چھ بار اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد، حادثاتی اور ُراسرار واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں فائرنگ، ٹریفک حادثہ، عمارت سے گرنے، بجلی کے کرنٹ، اور ٹرین کی زد میں آنے جیسے سانحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ایک 55 سالہ نامعلوم شخص صبح 6:05 بجے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ریلوے حکام متوفی کی شناخت کے لیے نادرا، فنگر پرنٹس اور گمشدگی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماڑی پور کے ساحلی علاقے میں واقعہ بسم اللہ ہوٹل میں 16 سالہ شہزاد ولد بہادر حسین کرنٹ...
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں بیورلے سینٹر کے باہر ایک غریب خاتون کی ریڑھی ہٹا دی اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کر دی۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں پہلے اور بعد کا منظر دکھایا گیا تھا ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ خاتون نے سڑک کے کنارے اپنی ریڑھی لگائی ہوئی ہے جس پر غباروں سمیت چند اشیاء بیچنے کے لیے رکھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اس جگہ سے خاتون کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بیورلے سینٹر بلیو ایریا کے باہر‘۔ یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین ڈی سی اسلام آباد کو...
    ہماری سوسائٹی ذہنی طور پر کس قدر بیمار اور خصوصاً خواتین کے لیے کتنی غیر روادار ہو چکی ہے، اِس کا اندازہ ملک بھر میں آئے روز خواتین کے بہیمانہ اور لرزہ خیز قتل اورپر اسرار اموات سے کیا جا سکتا ہے۔ اِس صورتحال میں کون کہہ سکتا ہے کہ یہ کسی اسلامی سماج کی تصویر ہے؟ 9جولائی 2025 کو روزنامہ ’’ایکسپریس‘‘ سمیت ملک کے کئی دیگر اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے یہ ہوشربا خبر دی ہے کہ راولپنڈی کے نزدیک پڑنے والے مشہور قصبے ’’روات‘‘ میں ایک سنگدل شخص نے اپنی سولہ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ہے ۔ مقتولہ کا جرم کیا تھا؟ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ مہک شہزادی ٹک ٹاکر تھی۔ والد کو اُس کی...
    چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 22 سالوں سے اپنا میک اپ نہیں ہٹایا تھا جس کی وجہ سے ان کے چہرے میں عجیب تبدیلی آگئی ہے۔ آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ خاتون گاو اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران میک اپ صحیح طریقے سے نہیں ہٹایا، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر شدید الرجی اور سوجن پیدا ہو گئی۔ گاو نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کی تاکہ دوسروں کو میک اپ کے بعد چہرہ باقاعدگی سے صاف کرنے کی اہمیت سے آگاہ کر سکیں۔ ان...
    ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب جی ایل آئی کار اور ہینو ٹرک کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں فوری رسپانس دیا۔ ریسکیو آپریشن میں 2 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل کے ذریعے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق...
    بنوں(اوصاف نیوز) دہشتگردوں کے 2 ڈرون حملے ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر ڈرون حملے سے سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔ ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بم براہ راست احاطے پر گرایا گیا۔ دھماکے سے پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہسپانیہ کی رہائشی ماریا روجاس نے ایک انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر سے انڈے کے کپ جمع کر کے 5,468 کپوں کا منفرد ذخیرہ تیار کیا ہے، جو اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوچکا ہے۔ماریا نے بتایا کہ انہیں بچپن ہی سے مختلف اشیا جمع کرنے کا شوق تھا، لیکن انڈے کے کپوں نے ان کا دل موہ لیا۔ یہ کپ نہ صرف ان کے لیے ایک شوق ہیں، بلکہ ہر کپ کے ساتھ ایک الگ یاد بھی وابستہ ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’یہ کپ مجھے دنیا بھر کے دوستوں اور رشتہ داروں نے تحفے میں دیے ہیں۔ ہر ایک کی اپنی ایک کہانی ہے۔‘‘ان کا یہ منفرد...
    (عبدالقیوم وزیر ) بنوں میں دہشتگردوں  کے 2 ڈرون  حملے ، بم گھر  پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی  جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر  ڈرون حملے سے  سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔     پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔  دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن...
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ ایک رہائشی علاقے میں کیا گیا، جس سے قریبی گھر کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت اور ڈرون حملے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی، تاہم سیکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل چھان بین...
    بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہوید میں گذشتہ شب گھر پر نامعلوم سمت سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ علی الصبع پولیس اسٹیشن میریان پر کیا گیا جبکہ حملے سے پولیس اسٹیشن کی چھت پر نصب شمسی پلیٹ کو نقصان پہنچا۔  بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر ڈرون بہت زیادہ اونچائی...
    فرانس کی خاتون اول بریجٹ میکرون نے برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران اپنے شوہر، فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کا ہاتھ پکڑنے سے گریز کیا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان ممکنہ ناخوشگوار تعلق کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔ فرانسیسی صدر منگل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ برطانیہ پہنچے، جہاں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ان کا استقبال کیا۔ لیکن اس موقع پر جب میکرون نے اہلیہ کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا، تو خاتون اول نے ان کا ہاتھ تھامنے سے انکار کر دیا۔ یہ واقعہ فوری طور پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، اور کئی حلقوں میں جوڑے کے تعلقات میں ممکنہ دراڑوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جانے...
    لندن: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔ اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔ دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین ہیں۔ یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے، گریڈ 19 کی افسر صبا اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھالا، یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔ اپنے تقرر کے بعد سے ڈی سی صبا نے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر مرکوز اقدامات کیے، جنہیں ساتھیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو...
    کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک دلیر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو مکمل مہارت کے ساتھ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔  یہ واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں یہ دیو قامت سانپ ایک چشمے میں تیرتا ہوا پایا گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والی فاریسٹ افسر روشنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو قابو میں لا رہی ہیں۔ کئی منٹ کی محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالا کے جنگلات سے گھرے ایک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی چشمے کے صاف شفاف پانی میں ایک خطرناک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔حیرت اور خوف کے ملے جلے جذبات میں گھرے مقامی افراد نے فوری طور پر محکمہ جنگلات سے مدد کی اپیل کی۔ چند ہی گھنٹوں میں یہ واقعہ نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس کی وجہ وہ حیران کن ویڈیو بنی جس میں ایک خاتون اہلکار تن تنہا 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو قابو میں لاتی دکھائی دیتی ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی باہمت خاتون ڈاکٹر جی ایس روشنی، محکمہ جنگلات میں کئی...
    انڈیا میں ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد کم ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی رہائشی 30 سالہ خاتون نیشا نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اس کے انسٹاگرام کے استعمال کو محدود کر رہا ہے اور اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ گھر کے تمام کام کرے، جیسے صفائی، کھانا پکانا، برتن دھونا وغیرہ۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) نیشا کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ غیر معقول ہے اور اس کے...
    جنوبی امریکا کے ملک سورینام کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو صدر منتخب کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک سورینام میں 71 سالہ فزیشن اور قانون ساز جینیفر گیرلنگز سائمنز نے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ جینیفر گیرلنگز سائمنز 16 جولائی کو باقاعدہ طور پر صدر کا عہدہ سنبھالیں گی۔ وہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بھی ہیں۔ ان کا انتخاب ایک سیاسی معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آیا، جو مئی میں ہونے والے غیر فیصلہ کن عام انتخابات کے بعد ہوا۔ یاد رہے کہ 25 مئی کے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملنے کے باعث 6 جماعتوں کے درمیان اتحاد تشکیل پایا تھا۔ جس کے...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں 21 مقامات کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی کی 30 سالہ رینی جوشیلڈا نامی خاتون روبوٹکس انجینئر ہے اور ایک اعلیٰ فرم میں سینئر کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، شادی کے بعد مبینہ طور پر اس کے جذبات انتقام میں بدل گئے۔ خاتون نے جذبات میں آکر 12 مختلف ریاستوں کے مختلف اسکولوں، اسپتالوں اور عوامی مقامات کو بم سے اُڑانے کی جعلی دھمکی آمیز ای میلز بھیجنا شروع کردیں اور اس کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔ کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: گھریلو ناچاقی پر نوجوان خاتون نے زندگی کا چراغ گل کردیا، ٹرین حادثے اور نامعلوم لاش نے شہر کو سوگوار کر دیاراولپنڈی کی قائداعظم کالونی میں گھریلو تنازعات ایک المیے میں بدل گئے، جہاں 27 سالہ خاتون نے تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔افسوسناک واقعہ تھانہ دھمیال کی حدود میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گزشتہ رات شوہر سے شدید جھگڑے کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ادھر راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کی حدود میں ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش ایک شخص...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 90 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 7 گرفتار اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مختلف شہروں اور شاہراہوں پر چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.6 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئی کارروائیوں میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسلام آباد میں جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک ملزم سے 45 نشہ آور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات کے دوران خاتون اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلا کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود ، حبیب بینک، ولیکا ہسپتال کے قریب ذاتی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے عرض بروہی گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ سرجانی کے علاقے لیاری 36، تیسر ٹاؤن میں چیف پکوان کے قریب رکشہ الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔ سائٹ تھانے کی حدود میں حب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: چینی روایات میں خوش بختی کی علامت سمجھے جانے والے فارچیون کوکی نے ایک امریکی خاتون کی قسمت بدل دی، جس نے بسکٹ میں چھپے لکی نمبروں کی بدولت لاٹری میں 50 ہزار ڈالرز کا انعام جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیکسنگٹن کی رہائشی کیتھی بیلی نے بتایا کہ وہ ایک ریستوران میں کھانے کے بعد پیش کیے جانے والے فارچیون کوکی سے متاثر ہوئیں، جس کے اندر موجود چٹ پر چند خوش قسمت نمبرز درج تھے۔ کیتھی نے انہی نمبروں کو بنیاد بنا کر لاٹری ٹکٹ خریدا۔چینی روایات کے مطابق فارچیون کوکی ایک ہلکا پھلکا میٹھا بسکٹ ہے، جس میں ایک چھوٹا سا کاغذ چھپا ہوتا ہے، اس پر کبھی قسمت کا پیغام، کبھی دانشمندانہ...
    نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی ایک 47 سالہ خاتون کوہ پیما آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بونر بیس کیمپ کے قریب پیش آیا اور خاتون ایک سات رکنی گروپ کا حصہ تھیں جو نانگا پربت پر ٹریکنگ کے لیے آئی تھیں۔ حادثے کے بعد ان کی لاش کو چلاس اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ نانگا پربت، جو دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے، اپنی خطرناک چڑھائیوں اور سخت حالات کی وجہ سے “قاتل پہاڑ” کے نام سے بھی مشہور ہے۔ اس سے قبل بھی کئی کوہ پیما اسے سر کرنے کی کوشش میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ Post...
    چلاس کے قریب واقع بونر بیس کیمپ میں ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کولاوشاوا کلارا  کو ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 4 بجے بیس کیمپ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ کلارا کا تعلق چیک ریپبلک سے ہے اور وہ 15 جون کو اپنی ٹیم کے ہمراہ شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ 16 جون کو انہوں نے بونر بیس کیمپ کی طرف روانگی اختیار کی، اور 17 جون کو ٹیم بیس کیمپ پہنچی۔ پولیس کے مطابق، کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان ٹریکنگ کے دوران کلارا کی آکسیجن گیس پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں وہ حادثے کا شکار ہوئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور میں واقع ایک فارم ہاؤس میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کردیا جس سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی شخص نے بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔رہورٹ کے مطابق جوہر ٹاؤن میں قائم فارم ہاؤس میں ایک خاندان تفریح کے لیے آیا ہوا تھا کہ اس دوران وہ پالتو شیر کے قریب گئے تو شیر جنگلے سے باہر آگیا اور ان پر حملہ کردیا۔ جس سے 2 بچے اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد تینوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردای گیا ہے بچوں کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  قومی حکومت بنانے کے معاملے کے سوا اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کےلیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری باتوں کو اہمیت نہیں دی گئی، اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق  محمود خان اچکزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام لیا، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، یہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر برطانوی شہریت رکھنے والی خاتون کے سامان سے ایک کلو منشیات برآمد، خاتون کو منشیات سمیت اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی شہریت رکھنے والی سرگودھا کی رہائشی مہوش نامی خاتون نے اسلام آباد ائرپورٹ پر دوران تلاشی ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ برطانوی شہریت کی حامل خاتون نجی ائرلائن کے ذریعے برطانیہ جانا چاہتی تھی۔ اور ایک سرکاری محخمہ کا سب انسپکٹر اسے پروٹوکول دے رہا تھا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کی پہلی بیگج اسکیننگ مشین کاؤنٹر سے سامان کلیئر کردیا گیا تھا۔ بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکیننگ پوائنٹ پر پہنچی تو خاتون کے سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف برانڈ کے آؤٹ لیٹ میں ایک خاتون سیلز مین پر تشدد کر رہی ہیں اور اسے دھمکیاں دے رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برانڈ کے کپڑے زمین پر بکھرے ہوئے ہیں اور خاتون سیلز مین کو تھپڑوں، مکوں اور لاتوں سے مار رہی ہیں جبکہ لوگ ارد گرد کھڑے تماشا دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین خاتون پر شدید تنقید کرتے نظر آئے اور ان کے خلاف فوری ایکشن کا مطالبہ کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر سیلز مین اس کا ری ایکشن دیتا تو وہ بدتمیز کہلاتا کہ ایک مرد عورت پر ہاتھ اٹھا رہا...
    جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر ایلن نے اسے اپنی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا لیا۔ جینیفر، جو ڈیلاویئر میں رہائش پذیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، برسوں سے مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ لیکن ایک دن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا، اور یہی قدم اُن کی مالی نجات کا آغاز بن گیا۔ مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا جینیفر نے نیوزویک کو بتایا کہ اگرچہ وہ مستقل آمدنی رکھتی تھیں، لیکن انہیں مالیاتی شعور یا فنانشل لٹریسی کبھی نہیں سکھایا گیا۔ بجٹ بنانا اُن کے لیے ایک اجنبی عمل...
    برطانیہ میں انصاف کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 92 سالہ شخص رائلنڈ ہیڈلی  کو 58 سال پرانے ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ جون 1967 میں پیش آیا تھا اور اسے سرد خانے میں ڈالا گیا کیس تصور کیا جا رہا تھا جو کئی دہائیوں تک حل نہ ہو سکا۔ واقعے کی تفصیل 75 سالہ لویسا ڈن  کو برسٹل کے علاقے ایسٹن میں ان کے گھر میں ہلاک پایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اس وقت پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کیں، جس میں 19,000 مردوں کے ہتھیلی...
    شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے شیخوپورہ سرکل میں لیسکو کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک معمر خاتون سے بدتمیزی اور ناروا سلوک پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ واقعہ 30 جون کو پیش آیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ گارڈ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اُسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسے نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، تمام ڈسکوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سات لاکھ فوج تعینات کیے جانے کے باوجود مقبوضہ وادی غیر محفوظ ہے۔آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیاح دونوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ کے بعد ایک 70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کے ساتھ زیادتی نے سیاحتی تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹو ڈے کے مطابق مہاراشٹر سے آئی ایک بزرگ سیاح خاتون کو پہلگام کے ہوٹل کے کمرے میں ایک درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ نہ صرف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فٹبال کے بادشاہ لیونل میسی کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ منفرد مداح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے مشہور اس دادی نے نہ صرف میسی کو شادی کی پیشکش کی بلکہ اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا دونوں پر یادگار بنا دیا۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ اسٹیج میچ میں پالمیراس کے خلاف میدان میں اتر رہی تھی۔ میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے میسی وارم اپ کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک ہاتھ سے بنے بینر پر پڑی، جس پر لکھا تھا: ’’میسی، کیا آپ مجھ سے...
    ٹیکساس(نیوز ڈیسک)یہ غیرمعمولی واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ آدمی نے پایا کہ اس کی 36 سالہ سابق منگیتر کرسٹِن میری نے اس کی رضامندی یا اجازت کے بغیر قانونی طور پر اس سے شادی کر لی۔ دونوں نے 2 جون 2025 کو میرج لائسنس حاصل کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد ان کا بریک اپ ہو گیا۔ اس کے بعد فوراً بعد خاتون نے ایک پادری کو قائل کیا کہ وہ “holy union” کی کاروائی کرے۔ بعدازاں خاتون نے مرد کی غیر موجودگی میں اور رضامندی کے بغیر ڈاکومنٹ میریج سرٹیفیکیٹ کاؤنٹی کلرک آفس میں جمع کرا دیا۔ چند دن بعد مرد کو ایک پیکج ملا جو باتھ اینڈ باڈی ورکس کے...
    پروی دیوی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی بستی امان گڑھ کی رہائشی ہیں، جنہوں نے مشکل حالات کو شکست دے کر خود انحصاری کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ بستی امان گڑھ کے ایک گھر میں ان کے حصے میں ایک چھوٹا سا کمرہ آیا، اور اس کمرے میں پروی دیوی نے اپنی محنت اور جذبے سے ایک چھوٹی سی دکان کا آغاز کیا، جو اب مقامی خواتین کے لیے ایک سہولت مرکز بن چکا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews باہمت خاتون پنجاب...
    جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں ندی میں آنے والے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی جس کے باعث تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے سلیازہ میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی میں طغیانی آگئی جس کے نتیجے میں سلیازہ ندی میں کھڑی دوگاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ لیویز حکام نے بتایاکہ آبی ریلے میں بہہ جانے کے باعث ایک خاتون اور گاڑی میں سوار 3 لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا جسے طبی امداد کیلئے ژوب اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افرادکا تعلق ملتان سے بتایا جاریا ہے۔ حکام نے بتایاکہ تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/کوئٹہ/لاہور( خبر ایجنسیاں)ملک بھر میں جاری بارشوں کے دوران چھت ودیوار گرنے، سیلابی ریلے اور نالے میں بہہ کر41افراد جاںبحق ،متعدد زخمی ہوگئے، لینڈ سلائیڈنگ ودیگر حادثات میں لوگوںکی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے بارش، سیلاب/فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق 19افراد جاںبحق ہوئے،جن میں 6مرد، 5 خواتین اور 8بچے جبکہ زخمیوں میں 3مرد اور 3خواتین شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث مجموعی طور پر 56گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 50گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 6مکمل طور پر منہدم ہوئے، حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع...
    بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، تین لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، ایک کو بچالیا گیا۔بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سلیازہ میں بارش سے ندی میں طغیانی  آگئی، سلیازہ ندی کے سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئی، جس میں 3 لڑکیاں اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جبکہ ایک خاتون کو بچا لیا گیا۔ سانحہ سوات کا ذمہ دار کون؟ سیاح مدد کو پکارتے رہے بچایا کیوں نہیں جا سکا؟دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں بہنے والے افراد میں سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے، 8 افراد کی نماز جنازہ ڈسکہ میں ادا کردی گئی۔ ضلع ہرنائی کے علاقے کھوسٹ کی ندی...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار دو بچے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔  ژوب : سلیازہ کے نزدیک ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا...
    روس(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔ ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور...
    بھارت میں مودی سرکار نے اپنے ہی ملک کو خواتین کے لیے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک بنا دیا۔ نریندر مودی کے دونوں ادوارِ حکومت کے دوران ہونے والے تاریخ کے بدترین واقعات کی وجہ سے خواتین کے لیے  بھارت کو دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے۔ بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے غیر محفوظ ملک بنا دیا ہے۔ مودی راج میں خواتین سے زیادتی روز کا معمول بن گیا ہے، جہاں  نظامِ انصاف مفلوج اور ریاست خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ بھارت میں نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی خواتین بھی مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہیں۔...
    کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے غریب آباد میں گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے غریب آباد علی معاویہ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور گھر میں بیٹھی خاتون زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ثناءاللہ ولد سمش اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی خاتون کی شناخت 35 سالہ غزالہ جاوید زوجہ محمد جاوید کے نام سے کی گئی، فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ قائم مقام ایس ایچ...
    غوطہ خور نے ٹیکساس میں واقع ایک جھیل کے تہہ سے خاتون کے کھو جانے والے ہیرے کی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک او لین لائن پیج نامی خاتون نے بتایا کہ وہ اور ان کا بیٹا ٹیکساس کے سانی بیچ کے علاقے میں سیر کے لیے گئے تھے جب ان کی ہیرے کی قیمتی اور پرانی انگوٹھی جھیل میں گر گئی، یہ انگوٹھی 1910 میں بنائی گئی تھی۔ انگوٹھی جھیل میں گرنے کے بعد نے خاتون نے ایک پیشہ ور غوطہ خور سے مدد طلب کی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی کروڑوں میں نیلام غوطہ خور کا کہنا تھا کہ تیز ہوا کے باعث پانی میں ہلچل تھی، جس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ادے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فرانس سے آئی ہوئی ایک 30 سالہ غیر ملکی خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، خاتون شہر میں ایک اشتہاری مہم کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ہمراہ ان کی دو سہیلیاں بھی تھیں، جو خود بھی ایونٹ مینجمنٹ فرم سے وابستہ اور سیاحتی دورے پر بھارت آئی ہوئی تھیں، اشتہاری مہم کا بندوبست انہی دونوں خواتین نے کیا تھا۔ادے پور کے بڈگاؤں علاقے میں اتوار کی شام یہ تینوں خواتین ایونٹ فرم کے دیگر ارکان کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ گئیں، جہاں سب نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔...
    لاہور: سی سی ڈی چوہنگ نے نقب زنی میں مطلوب گینگ کے متحرک ممبر کو گرفتار کرکے 1کروڑ 10لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ریکوری کر لی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ چوہنگ کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن کروڑوں روپوں کی واردات کا انکشاف کیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ سونے کا پانچ تولہ وزنی بسکٹ بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،...
    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے 1 خاتون خاتون اور 4 جاں بحق ہوگئے جب کہ ریکسیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق  ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے کہا کہ 14 سالہ لاپتا اویس کی لاش نکال لی گئی، 2 دن قبل کشتی حادثے میں جاںبحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔   ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار بچے شامل ہیں، دو روز قبل شاہی باغ میں کشتی ڈوب گئی تھی۔   
    راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں خاتون کو چند افراد کو پیسے لیکر ٹوکن فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے اور سرعام منشیات فروشی پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں ایک شہری کو صورتحال دیکھ کر کہتے سنا جا سکتا ہے تم لوگ منشیات فروخت کر رہے ہو، ٹھہرو ذرا۔ پولیس نے فوزیہ صفدر نامی خاتون کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون سمیت 300 کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔...
    مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے، ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے ہنگامی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک انڈونیشی حجن کو شدید تکلیف میں ہیں جنہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے طبی یونٹ نے اسی مقام پر ولادت کے انتظامات مکمل کیے۔اسی دوران لیڈی ڈاکٹر بھی وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے بچے کی ولادت میں مدد کی۔ولادت کے بعد ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ماں اور بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا تاکہ تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا جاسکے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) پاکستان کی دو بار منتخب ہونے والی سابق خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کا 72 واں یوم پیدائش ہفتہ 21 جون کو منایا گیا۔ الیکٹرانک، ریڈیو اور سوشل/ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق پاکستان کو ایک حقیقی جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے ان کی لگن اور ان کی کوششوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی ایک وژنری رہنما تھیں جنہوں نے انتہائی وفاداری اور خلوص کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی اور آمریت اور دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، جس کی وجہ سے انہیں دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی ایمبولینس سروس ماگن ڈیوڈ آدو (MDA) کے مطابق، اسرائیل کے شمالی شہر کارمیئل میں ایک 51 سالہ خاتون اس وقت دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی جب وہ ایران کے تازہ میزائل حملے کے دوران حفاظتی پناہ گاہ میں پناہ لیے ہوئے تھی اور شہر میں خطرے کے سائرن بج رہے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے خاتون کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور موقع پر ہی موت کی تصدیق کر دی گئی۔MDA کے مطابق ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں حیفہ میں زخمیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ ان میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں 16 سالہ لڑکا شامل ہے جس...
    کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے باعث پیش آنے والے مہلک حادثات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ گزشتہ رات 3 بجے شارعِ فیصل پر ایک ریت سے بھرے ڈمپر کے حادثے نے 2 اور قیمتی جانیں لے لیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور حادثہ، 9 گاڑیاں نذر آتش پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر کی اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک کنارے ویگو ڈبل کیبن پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ویگو میں 5 افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو میں منظم جرائم کی لہر شدت اختیار کر گئی اور مغربی ریاست میچواکان میں ایک اور خاتون میئر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔مقتولہ مارتھا لورا مینڈوزا شہر تیپالکاٹے پیک کی میئر تھیں اور صدر کلاڈیا شین باؤم کی بائیں بازو کی حکمران جماعت مورینا پارٹی کی رکن تھیں۔ میچواکان کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ مینڈوزا کو ان کے شوہر کے ساتھ قتل کیا گیا۔ یاد رہے کہ مینڈوزا کے قتل سے صرف 2دن پہلے ریاست اوآخاکا کے شہر سان ماٹیو پیناس کی میئر لیلیا گارشیا کو ان کے دفتر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں، خصوصاً برطانیہ، ہمیشہ سے فرقہ وارانہ تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔ ایک حالیہ ویڈیو میں، آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ مسلمانوں کو بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہئے اور انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیوں دشمن کے فائدے کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، “ہمارے پاس بہت کچھ مشترک ہے، لیکن انگریزوں نے ہمیشہ سے شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات کو ہوا دی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ عقائد...
    سندھ حکومت نے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو کو اگست میں دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے معاونت کی خاطر47 لاکھ روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ ٹورنامنٹ میں عالیہ کا مقابلہ بھارتی حریف سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ باکسر عالیہ سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی جانب سے اسپانسر شپ کو اپنا ایک خواب پورا ہونا قرار دیا۔ عالیہ نے کہا کہ ان کی مخالف کے نام کی تصدیق ایونٹ سے ایک ہفتہ قبل کر دی جائے گی۔ اس سال کے آغاز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے حقیقی زندگی کے جاسوسوں نے آخر کار جیمز بانڈ کو پکڑ لیا۔ برطانوی حکومت نے جاسوس ادارے ایم آئی سکس میں پہلی خاتون سربراہ کا تقرر کر دیا۔وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اتوار کو اعلان کیا کہ بلیز میٹرویلی برطانیہ کی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کی اگلی سربراہ ہوں گی جو 1909ء میں اس ادارے کے قیام کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والی اولین خاتون ہوں گی۔فی الوقت ایم آئی سکس میں ٹیکنالوجی اور اختراع کی ڈائریکٹر 47 سالہ کیریئر انٹیلی جنس آفیسر میٹرویلی ایم آئی سکس کی واحد ملازمہ ہیں جن کا نام عام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے لیے فخر اور اعزاز کا باعث ہے کہ مجھے...
    بلیز میٹرویلی ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہوگئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلیز میٹرویلی نے 1999 میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ان کا شمار برطانیہ کے قومی سلامتی کے ماہر اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے،...
    بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q) کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو اس کی 116 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون افسر کی قیادت حاصل ہو گئی، بلیز میٹرویلی کو MI6 کی نئی چیف مقرر کیا گیا ہے، جو رواں سال ستمبر میں موجودہ سربراہ سر رچرڈ مور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ بلیز میٹرویلی نے 1999ء میں ایم آئی 6 میں شمولیت اختیار کی تھی، وہ اس وقت ایجنسی میں ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبے کی سربراہ یعنی ڈائریکٹر جنرل کیو (Q)...
    امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک خاتون نے لاٹری میں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ خاتون کے شوہر نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ وہ بڑی لاٹری جیتے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 20 سال تک ایک ہی نمبراستعمال کرنے والے بزرگ نے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی نارتھ کیرولینا کے شہر نیش وِل کی رہائشی پیٹریشیا بیٹل نے بتایا کہ اُن کے شوہر اکثر کہتے ہیں تھے کہ ’تم ایک دن بڑی لاٹری جیتو گی، بے بی‘ ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی بات کہی تھی۔ اس سے اگلے دن پیٹریشیا نے 5 ڈالر کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا، اور جب نتیجہ نکلا تو وہ حیران رہ گئیں، خاتون نے...
    ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔ پاسداران...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی خاتون نجومی کی پیشگوئی سچ ثابت، احمد آباد طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل تباہ کن فضائی سانحے کی پیشگوئی کی تھی۔ ایئر انڈیا کے حالیہ افسوسناک طیارہ حادثے کے بعد بھارتی نجومی ” ایسٹرو شرمیستا” کی پیشگوئی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، نجومی نے صرف ایک ہفتہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2025 میں ہوابازی کے شعبے میں خطرناک حادثات کی پیشگوئی کی تھی، جو حیران کن طور پر درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ایسٹرو شرمیستا نے 5 جون 2025 کو ایک پوسٹ میں خبردار کیا تھا کہ’ میں اب بھی 2025 میں طیارہ حادثے اور ہوابازی کے شعبے میں تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں۔‘ اور...
    بھارتی طیارہ حادثے میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ایک خاتون مسافر کو ٹریفک جام نے بچا لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کے احمد آباد میں گر کر تباہ ہونے والے بد نصیب طیارہ حادثے میں دو افراد خوش قسمتی سے بچ گئے۔ ایک بھارتی نژاد برطانوی شہری طیارے کے ملبے سے معمولی زخمی حالت میں باہر نکل آیا جب کہ ان کے علاوہ تمام 241 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح طیارے میں ایک خاتون مسافر کو لندن کے لیے اُڑان بھرنی تھی لیکن وہ کوفت بھری ٹریفک جام میں بری طرح پھنس گئی۔ خاتون مسافر صرف 10 منٹ تاخیر سے ایئر پورٹ پہنچی تو انھیں شدید مایوسی کا سامنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ایک خاتون نجومی نے ایک ہفتہ قبل ہی طیارہ حادثہ کی پیش گوئی کی تھی جو کہ حیرت انگیز طور پر پوری ہوگئی۔احمد آباد میں ہونے والے ائر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن ایک ہفتے قبل ہی کردی گئی تھی۔ خاتون نجومی “آسٹو شرمستھا” کی سوشل میڈیا پر 5 جون کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے طیارہ حادثہ کی پیش گوئی کی تھی۔وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔خاتون نجومی نے گزشتہ سال بھی کہا تھا کہ طیارہ...
    بھارت کی ایک خاتون نجومی نے احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی پیشن گوئی کردی۔ خاتون نجومی "آسٹو شرمستا" کی 5 جون کو سوشل میڈیا پر کی گئی ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے ایسی پیشن گوئی کی تھی جو حیران کن طور پر پوری ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔ ان ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پیشن گوئی درست ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاک فوج کے افسر نے ایک دلچسپ انکشاف کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سے ایک خاتون شادی کرنے کےلیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو عبور کر کے پاکستان آگئی تھیں۔ پروگرام کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے۔ ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے شو کے دوران ایک سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر آپ...
    لا ہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے کیپٹن نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سنایا جب مقبوضہ کشمیر سے ایک خاتون لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان شادی کے لیے آگئی تھیں۔نجی ٹی و ی جیونیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے جس میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔دوران پروگرام کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آرہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر...
    مشرقی فرانس کے ایک اسکول میں 15 سالہ طالبعلم نے ایک 31 سالہ خاتون ٹیچنگ اسسٹنٹ کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون اسکول کے گیٹ پر طلبہ کی بیگ چیکنگ کر رہی تھیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس واقعے کو "بے معنی تشدد کی لہر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "قوم سوگ میں ہے اور حکومت جرائم کی روک تھام کے لیے متحرک ہے۔" پولیس کے مطابق حملہ آور طالبعلم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے خلاف پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کے بعد وزیر تعلیم ایلزبتھ بورنے متاثرہ اسکول پہنچ گئیں تاکہ اسکول کمیونٹی اور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔...
    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کی کوریج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے براہ راست رپورٹنگ کر رہی ایک آسٹریلوی خاتون رپورٹر کو ربڑ کی گولی مار دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، آسٹریلوی چینل 'نائن نیوز' کی رپورٹر لورین توماسی لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حق میں جاری احتجاج کی کوریج کر رہی تھیں کہ عقب میں کھڑے ایک نیشنل گارڈ اہلکار نے انہیں ربڑ کی گولی مار دی۔ چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگتے ہی لورین توماسی درد سے...
    خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی طالب علم ثناء یوسف کے قتل کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے طالب علم ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی ایک اور دلخراش مثال قرار دیا ہے۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثناء یوسف کے ورثاء، برادری اور اس سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر مقتولہ کے خلاف کی جانے والی کردار کشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا...