چین میں 20 ویں منزل سے گرنے والی 4 سالہ بچی کرشماتی طور پر بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب 4 سالہ بچی رہائشی عمارت کی 20 ویں منزل سے گرنے کے باوجود کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی۔ بچی کو ایک حاضر دماغ خاتون نے چند منزل نیچے سے پکڑ کر بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہونان میں پیش آیا، جہاں Wu Yumei نامی خاتون رات کا کھانا پکا رہی تھیں۔ وہ عمارت کی 14 ویں منزل پر مقیم ہیں۔ اچانک انہیں کھڑکی کے باہر سے ایک زوردار آواز سنائی دی۔
خاتون نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو ایک ننھی بچی 13 ویں منزل کے چھجے پر لٹکی ہوئی تھی۔ دراصل وہ بچی 20 ویں منزل کی ایک کھڑکی سے نیچے گر کر وہاں پھنس گئی تھی۔
خاتون نے فوری طور پر بچی کا ہاتھ تھام لیا اور اپنے 16 سالہ بیٹے کو پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے کے لیے کہا۔
انہوں نے بچی کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا، “گھبرانا مت، پولیس اور فائر فائٹرز جلد پہنچ جائیں گے۔”
اسی دوران عمارت کے رہائشیوں نے واقعے کی ویڈیو گروپ چیٹ میں شیئر کی تو 14 ویں منزل پر موجود دو افراد مدد کے لیے بھاگے آئے اور خاتون کے ساتھ مل کر بچی کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔
کچھ دیر بعد فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، جنہوں نے 14 ویں منزل کے ہال وے کی کھڑکی توڑ کر حفاظتی رسیاں باندھیں اور بچی کو بحفاظت اندر کھینچ لیا۔
واقعے کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کے ہاتھ زخمی ہوگئے تھے جبکہ بچی کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے طبی معائنے میں پتہ چلا کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
خاتون Wu Yumei نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
“میں بہت خوفزدہ تھی، مدد کے لیے چیخ رہی تھی، مجھے ڈر تھا کہ بچی میرے ہاتھوں سے نہ پھسل جائے۔ جب اسے بچا لیا گیا تو میری ٹانگیں کانپنے لگیں اور میں فرش پر گر گئی، مگر میں بہت خوش تھی۔”
اگلے دن بچی کے والدین نے خاتون سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔